Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 1:39 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

39 اَور تمہارے چُھوٹے بچّے جِن کے بارے میں تُم نے کہاتھا کہ وہ اسیر ہو جایٔیں گے؛ ہاں وُہی تمہارے اَپنے بچّے جو اَب تک نیک و بد میں فرق کرنا بھی نہیں جانتے، وہ اُس مُلک میں داخل ہوں گے؛ اَور مَیں اُنہیں یہ مُلک دُوں گا اَور وہ اُس پر قابض ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

39 اور تُمہارے بال بچّے جِن کے بارے میں تُم نے کہا تھا کہ لُوٹ میں جائیں گے اور تُمہارے لڑکے بالے جِن کو آج بھلے اور بُرے کی بھی تمِیز نہیں۔ یہ وہاں جائیں گے اور یہ مُلک مَیں اِن ہی کو دُوں گا اور یہ اُس پر قبضہ کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

39 तुमसे रब ने कहा, “तुम्हारे बच्चे जो अभी अच्छे और बुरे में इम्तियाज़ नहीं कर सकते, वही मुल्क में दाख़िल होंगे, वही बच्चे जिनके बारे में तुमने कहा कि दुश्मन उन्हें मुल्के-कनान में छीन लेंगे। उन्हें मैं मुल्क दूँगा, और वह उस पर क़ब्ज़ा करेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

39 تم سے رب نے کہا، ”تمہارے بچے جو ابھی اچھے اور بُرے میں امتیاز نہیں کر سکتے، وہی ملک میں داخل ہوں گے، وہی بچے جن کے بارے میں تم نے کہا کہ دشمن اُنہیں ملکِ کنعان میں چھین لیں گے۔ اُنہیں مَیں ملک دوں گا، اور وہ اُس پر قبضہ کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 1:39
7 حوالہ جات  

یَاہوِہ ہمیں اِس مُلک میں کیوں لائے ہیں؟ کیا صِرف اِس لیٔے کہ ہم تلواروں سے قتل کئے جایٔیں؟ ہماری بیویاں اَور بچّے لُوٹ کا مال بَن جایٔیں؟ کیا ہمارے لیٔے بہتر نہ ہوگا کہ ہم واپس مِصر چلے جایٔیں؟“


اَور ابھی نہ تو اُن کے جُڑواں لڑکے پیدا ہویٔے تھے اَور نہ ہی اُنہُوں نے کچھ نیکی یا بدی کی تھی کہ خُدا نے اَپنے مقصد کو پُورا کرنے کے لیٔے اُن میں سے ایک کو چُن لیا۔


تو پھر کیا میں اِس بڑے شہر نینوہؔ کا فکر نہ کروں؟ جِس میں ایک لاکھ بیس ہزار سے زِیادہ لوگ رہتے ہیں، جو اَپنے داہنے اَور بائیں ہاتھ میں فرق نہیں کر سکتے، اَور اِسی طرح بے شُمار مویشی بھی رہتے ہیں۔“


البتّہ تمہارے بال بچّوں کو جِن کے متعلّق تُم نے کہاتھا کہ وہ اِغوا کر لیٔے جایٔیں گے میں وہاں لے آؤں گا تاکہ وہ اُس مُلک کی قدر پہچانیں جسے تُم نے ٹھکرا دیا۔


کبھی ہم بھی اُن میں شامل تھے، اَور نَفسانی خواہشوں میں زندگی گزارتے تھے اَور دِل و دماغ کی ہر روِش کو پُورا کرنے میں لگے رہتے تھے۔ اَور طبعی طور پر دُوسرے اِنسانوں کی طرح خُدا کے غضب کے ماتحت تھے۔


لہٰذا اُن ہی کے بیٹوں کا جو خُدا کی طرف سے اُن کی جگہ برپا کئے گیٔے تھے یہوشُعؔ نے ختنہ کیا۔ وہ اَب تک نامختون تھے کیونکہ راہ میں اُن کا ختنہ نہ ہو پایاتھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات