Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 1:37 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

37 تمہاری ہی وجہ سے یَاہوِہ مُجھ پر بھی ناراض ہویٔے اَور مُجھ سے فرمایا، ”تُم بھی اُس مُلک میں داخل نہیں ہوگے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

37 اور تُمہارے ہی سبب سے خُداوند مُجھ پر بھی غُصّہ ہُؤا اور یہ کہا کہ تُو بھی وہاں جانے نہ پائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

37 तुम्हारी वजह से रब मुझसे भी नाराज़ हुआ और कहा, “तू भी उसमें दाख़िल नहीं होगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

37 تمہاری وجہ سے رب مجھ سے بھی ناراض ہوا اور کہا، ”تُو بھی اُس میں داخل نہیں ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 1:37
12 حوالہ جات  

یَاہوِہ نے تمہاری وجہ سے مُجھ سے ناراض ہوکر قَسم کھائی کہ میں یردنؔ پار کرکے اُس اَچھّے مُلک میں داخل نہ ہونے پاؤں گا جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں مِیراث کے طور پر دے رہے ہیں۔


لیکن یَاہوِہ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ سے کہا، ”چونکہ تُم نے مُجھ پر اِتنا بھروسا نہ رکھا کہ بنی اِسرائیل کے سامنے میری تقدیس اَور میرا اِحترام کرتے اِس لیٔے تُم اِس جماعت کو اُس مُلک میں نہیں پہُنچاؤگے جسے میں اُنہیں دے رہا ہُوں۔“


تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”یہ وہ مُلک ہے جِس کا وعدہ مَیں نے قَسم کھا کر اَبراہامؔ اِصحاقؔ اَور یعقوب سے کیا تھا اَور فرمایا تھا، ’اِسے مَیں تمہاری نَسل کو دُوں گا۔‘ مَیں نے اُس مُلک کو تُمہیں اَپنی آنکھوں سے دیکھنے کا موقع تو دے دیا لیکن تُم اُس پار جا کر اُس میں داخل نہ ہو پاؤگے۔“


چنانچہ یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”تُو یہوشُعؔ بِن نُونؔ کو جو رُوح سے معموُر ہے لے اَور اُس پر اَپنا ہاتھ رکھ۔


پِسگہؔ پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ جا، اَور مغرب اَور شمال اَور جُنوب اَور مشرق کی طرف نظر دَوڑا۔ اَپنی آنکھوں سے اُس مُلک کا نظارہ کر لے کیونکہ تُو اِس یردنؔ کو پار نہ کر پایٔےگا۔


”تَب مَوشہ نے اِسرائیلیوں سے فرمایا کہ مَیں ایک سَو بیس سال کا ہو چُکا ہُوں اَور اَب مَیں تمہاری رہبری کرنے کے قابل نہیں ہُوں، کیونکہ اَب مُجھ میں پہلے جَیسی طاقت نہیں رہی۔ اَور یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایاہے، ’تُم اِس دریائے یردنؔ کے پار نہیں جاؤگے۔‘


اِس لیٔے تُم اُس مُلک کو صِرف دُور ہی سے دیکھ پاؤگے لیکن اُس میں داخل نہ ہو پاؤگے، جسے میں بنی اِسرائیل کو دے رہا ہُوں۔“


لیکن یہوشُعؔ کو اِختیار بخش اَور اُس کی حوصلہ اَفزائی کرکے اُسے مضبُوط کر کیونکہ وہ اُن لوگوں کو یردنؔ پار لے جائے گا اَور وُہی اُنہیں اُس مُلک میں قابض کرائے گا، جسے تُم دیکھنے والے ہو۔“


میں اِسی مُلک میں مروں گا اَور یردنؔ پار نہ جاؤں گا لیکن تُم پار کرکے اُس اَچھّے مُلک پر قبضہ کر لوگے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات