Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 1:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تمہاری تعداد اِس قدر بڑھا دی ہے کہ آج تمہارا شُمار آسمان کے تاروں کے برابر ہو گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 خُداوند تُمہارے خُدا نے تُم کو بڑھایا ہے اور آج کے دِن آسمان کے تاروں کی مانِند تُمہاری کثرت ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 रब तुम्हारे ख़ुदा ने तुम्हारी तादाद इतनी बढ़ा दी है कि आज तुम आसमान के सितारों की मानिंद बेशुमार हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 رب تمہارے خدا نے تمہاری تعداد اِتنی بڑھا دی ہے کہ آج تم آسمان کے ستاروں کی مانند بےشمار ہو۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 1:10
17 حوالہ جات  

جَب تمہارے آباؤاَجداد مِصر گیٔے تھے تَب وہ کُل شُمار میں ستّر لوگ تھے اَور اَب یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں آسمان کے سِتاروں کی مانند لاتعداد بنا دیا ہے۔


تُم جو تعداد میں آسمان کے تاروں کی مانند تھے شُمار میں چند ہی رہ جاؤگے کیونکہ تُم نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کی اِطاعت نہ کی۔


اَپنے خادِم اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور اِسرائیل کو یاد کرو جِن سے آپ نے اَپنی ہی قَسم کھا کر کہاتھا: ’مَیں تمہاری نَسل کو آسمان کے تاروں کی مانند بڑھاؤں گا اَور یہ سارا مُلک جِس کا مَیں نے اُن سے وعدہ کیا تمہاری نَسل کو دُوں گا اَور وہ ہمیشہ کے لیٔے اِس کے وارِث ہوں گے۔‘ “


اِس لیٔے میں یقیناً تُمہیں برکت دُوں گا اَور تمہاری اَولاد کو آسمان کے سِتاروں اَور سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانند بے شُمار بڑھاؤں گا اَور تمہاری اَولاد اَپنے دُشمنوں کے شہروں پر قابض ہوگی،


پھر وہ آپ کو باہر لے گئے اَور کہا، ”آسمان کی طرف نگاہ کرو اَور اگر تُم سِتاروں کو گِن سکتے ہو تو اُنہیں گنو۔“ پھر اَبرامؔ سے کہا، ”تمہاری اَولاد اَیسی ہی ہوگی۔“


تمہاری نَسل خاک کے ذرّوں کے مانند ہوگی اَور تُم مشرق و مغرب اَور شمال و جُنوب کی جانِب پھیل جاؤگے۔ زمین کے سَب قبیلے تمہارے اَور تمہاری نَسل کے وسیلہ سے برکت پائیں گے۔


آپ نے اُن کی اَولاد کو بڑھا کر آسمان کے سِتاروں کی مانند کر دیا اَور آپ اُنہیں اُس سرزمین میں لے آئے جِس میں داخل ہونے اَور جِس پر قبضہ کرنے کی بابت آپ نے اُن کے آباؤاَجداد سے کہاتھا


اُن کی کُل تعداد 6,03,550 تھی۔


اَور بنی اِسرائیل نے رَعمسیسؔ سے سُکّوتؔ تک پیدل سفر کیا۔ یہ سَب عورتوں اَور بچّوں کے علاوہ تقریباً چھ لاکھ مَردوں پر مُشتمل تھے۔


داویؔد نے بیس بَرس یا اُس سے کم عمر کے مَردوں کا شُمار نہ کیا کیونکہ یَاہوِہ کا وعدہ تھا کہ میں بنی اِسرائیل کو آسمان کے تاروں کی مانند بڑھاؤں گا۔


اَور جَب کبھی وہ ٹھہر جاتا تھا تو وہ کہتا تھا، ”اَے یَاہوِہ، ہزاروں ہزار اِسرائیلیوں میں لَوٹ کر آ جائیں۔“


یَاہوِہ تمہارے آباؤاَجداد کے خُدا تُمہیں اَور ہزار گُنا بڑھائیں اَور اَپنے وعدے کے مُطابق تُمہیں برکت دیں!


یَاہوِہ نے تُم پر مہربان ہوکر تُمہیں مُنتخب اِس لیٔے نہیں کیا تھا کہ تُم شُمار میں دُوسری قوموں سے زِیادہ تھے۔ بَلکہ تُم تو سَب قوموں سے تعداد میں نہایت کم تھے۔


تَب تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور یُوں کہنا: ”میرے آباؤاَجداد ایک خانہ بدوش ارامی تھے جو چند لوگوں کے ساتھ مِصر میں پردیسی ہوکر گیٔے تھے اَور وہاں بس گیٔے اَور اُن سے ایک بڑی قوم بَن گئی جو نہایت زورآور اَور کثیرُالتعداد تھی


یَاہوِہ نے اُنہیں برکت دی اَور اُن کی تعداد میں بہت اِضافہ ہُوا، اَور یَاہوِہ نے اُن کے مویشیوں کی تعداد بھی کم نہ ہونے دی۔


اَپنے باپ اَبراہامؔ پر، اَور سارہؔ پر جِس نے تُمہیں پیدا کیا، نظر کرو۔ جَب مَیں نے اُسے بُلایا وہ اکیلا تھا، اَور مَیں نے اُسے برکت دی اَور اُسے کثرت بخشی۔


مَیں نے تُجھے کھیت کے پَودے کی مانند بڑھایا؛ تُو بڑھی اَور بالغ ہو گئی اَور نہایت خُوبصورت ہیرا بَن گئی۔ تُو جو عُریاں اَور بے نقاب تھی تیری چھاتِیاں اُبھر آئیں اَور تیرے بال بڑھ گیٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات