Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




دانی ایل 9:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 ہم نے گُناہ کیا اَور غلط کام کئے۔ ہم نے بدکاری اَور بغاوت کی ہے۔ ہم نے آپ کے آئین اَور اَحکام سے مُنہ موڑ لیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 ہم نے گُناہ کِیا۔ ہم برگشتہ ہُوئے۔ ہم نے شرارت کی۔ ہم نے بغاوت کی بلکہ ہم نے تیرے احکام و آئِین کو ترک کِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 लेकिन हमने गुनाह और बदी की है। हम बेदीन और बाग़ी होकर तेरे अहकाम और हिदायात से भटक गए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 لیکن ہم نے گناہ اور بدی کی ہے۔ ہم بےدین اور باغی ہو کر تیرے احکام اور ہدایات سے بھٹک گئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




دانی ایل 9:5
31 حوالہ جات  

تُم اَپنے آباؤاَجداد کے ایّام سے ہمیشہ میرے قوانین سے مُنہ پھراتے رہے ہو اَور اُن پر عَمل نہیں کیا۔ تُم میری طرف رُجُوع لاؤ،“ تو مَیں بھی تمہاری طرف رُجُوع ہُوں گا۔ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”لیکن تُم پُوچھتے ہو، ’ہم کس بات میں رُجُوع لائیں؟‘


سارے بنی اِسرائیل آپ کی شَریعت سے منحرف ہو گئے اَور آپ کی اِطاعت سے مُنہ موڑ لیا۔ ”چنانچہ لعنتیں اَور خُداوؔند کے خادِم مَوشہ کے آئین میں قَسم کھا کے درج کی ہُوئی آفتیں ہم پر نازل کر دی گئیں کیونکہ ہم نے آپ کے خِلاف گُناہ کیا۔


”اَب اَے خُداوؔند ہمارے خُدا جِس نے اَپنے لوگوں کو اَپنے قوی ہاتھ کی قُوّت سے مِصر سے باہر نکال لایا اَور اَپنا اَیسا بڑا نام کمایا جو آج تک مشہُور ہے۔ لیکن ہم نے گُناہ کیا اَور ہم خطاکار ہیں۔


ہم نے اَپنے آباؤاَجداد کی طرح گُناہ کیا ہے؛ ہم نے جُرم کیا ہے، ہمارے طرز عَمل میں بدی تھی۔


اَے بھائیوں اَور بہنوں، خبردار! تُم میں سے کسی کا اَیسا بُرا اَور بےاِعتقاد دِل نہ ہو، جو زندہ خُدا سے برگشتہ ہو جائے۔


جَب یَاہوِہ نے ہوشِیعؔ کی مَعرفت بات کرنا شروع کیا تَب یَاہوِہ نے اُس سے فرمایا، ”جا اَور ایک فاحِشہ کو اَپنی بیوی بنا لے اَور بدکاری کی اَولاد کو اَپنا لے کیونکہ مُلک نے یَاہوِہ کو چھوڑکر نہایت شرمناک بےوفائی کا مُجرم ہے۔“


پھر جو مُختلف قوموں میں اسیر ہوکر چلے گیٔے ہوں گے اَور اِس طرح بچ نکلے ہوں گے وہ مُجھے یاد کریں گے۔ کہ کس طرح اُن کے زناکار دِلوں نے جو مُجھ سے پھر گیٔے ہیں اَور اُن کی آنکھوں نے جو بُتوں کے پیچھے لگی رہتی تھیں مُجھے رنجیدہ کیا۔ اَپنی بدکاری کے باعث اَور اَپنی مکرُوہ حرکتوں کی وجہ سے اُن کا ضمیر اُن پر ملامت کرےگا۔


دیکھیں اَے یَاہوِہ کہ میں کس قدر پریشان ہُوں! مَیں اَندر ہی اَندر پیچ و تاب میں مُبتلا ہُوں، میرا دِل مُضطرب ہے، کیونکہ مَیں نے سخت بغاوت کی ہے۔ باہر تلوار بے اَولاد کرتی ہے؛ اَور گھر میں موت کے سِوا اَور کچھ نہیں۔


اگرچہ ہمارے گُناہ ہی ہمارے خِلاف گواہی دیتے ہیں، پھر بھی اَے یَاہوِہ، اَپنے نام کی خاطِر کچھ تو کیجئے؛ کیونکہ ہم بہت برگشتہ ہو گئے ہیں؛ اَور ہم نے آپ کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔


کیونکہ مَیں یَاہوِہ کی راہوں پر چلتا رہا؛ اَور مَیں نے اَپنے خُدا کے خِلاف کویٔی بدی نہیں کی۔


آؤ ہم اَپنی شرم میں لیٹ جایٔیں، اَور ہماری رُسوائی ہمیں ڈھانپ لے۔ کیونکہ ہم اَور ہمارے آباؤاَجداد دونوں نے، اَپنی جَوانی کے ایّام سے آج تک، ہم نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُکم کو نہ مان کر گُناہ کیا ہے۔“


جَیسے یَاہوِہ کے خِلاف بغاوت اَور غدّاری، اَپنے خُدا سے برگشتگی، ظُلم اَور سرکشی کی باتیں، اَور دِل میں جھُوٹی باتیں گڑھنا اَور اُنہیں زبان پر لانا۔


ہم سَب بھیڑوں کی مانند بھٹک گیٔے، ہم میں سے ہر ایک نے اَپنی اَپنی راہ لی؛ اَور یَاہوِہ نے ہم سَب کی بدکاری اُس پر لاد دی۔


مَیں آپ کے آئین سے کنارہ کش نہ ہُوا، کیونکہ خُود آپ نے مُجھے تعلیم دی ہے۔


اَور دعا کی: ”اَے میرے خُدا! میں اِس قدر شرمندہ اَور ذلیل ہُوں کہ مَیں آپ کے سامنے، اَے میرے خُدا، اَپنا مُنہ اُٹھانے تک کے لائق نہیں کیونکہ ہمارے گُناہ بڑھ کر ہمارے سَروں سے بھی بُلند ہو گئے ہیں اَور ہماری خطائیں آسمانوں تک جا پہُنچی ہیں۔


میں کھوئی ہُوئی بھیڑ کی مانند بھٹک گیا ہُوں۔ آپ ہی اَپنے خادِم کو تلاش کریں، کیونکہ مَیں نے آپ کے اَحکام فراموش نہیں کئے ہیں۔


اُس بدی کے باعث جو اُنہُوں نے مُجھے غضبناک کرنے کو کی تھی، اُنہُوں نے اَیسے غَیر معبُودوں کے واسطے بخُور جَلا کر اَور اُن کی عبادت کرکے میرا غُصّہ بھڑکایا، جنہیں نہ تو وہ، نہ تُم اَور نہ اُن کے آباؤاَجداد ہی جانتے تھے۔


یَاہوِہ صادق ہیں، پھر بھی مَیں نے اُن کے حُکم سے سرکشی کی۔ اَے تمام لوگو، سُنو؛ اَور میری اَذیّت پر نظر کرو۔ میری کنواریاں اَور نوجوان جَلاوطن ہو چُکے ہیں۔


ہم نے گُناہ کیا ہے اَور آپ کے خِلاف بغاوت کی ہے اَور آپ نے ہمیں مُعاف نہیں کیا۔


خُداوؔند، ہمارا خُدا رحیم و غفور ہے حالانکہ ہم نے اُن کے خِلاف بغاوت کی ہے۔


اَیسا اِس لیٔے ہُوا کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کا حُکم نہ مانا بَلکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے عہد کو توڑ دیا یعنی اُن تمام باتوں کی خِلاف ورزی کی جِن پر عَمل کرنے کا حُکم یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے دیا تھا۔ نہ تو اُنہُوں نے اُن حُکموں کو سُنا اَور نہ ہی اُن پر عَمل کیا۔


کیونکہ اُنہُوں نے وُہی کیا ہے جو میری نظر میں بُرا ہے، اَور اَیسا کرکے اُنہُوں نے میرے قہر شدید کو بھڑکا دیا ہے، اَیسی حرکت وہ جَب سے اُن کے آباؤاَجداد مِصر سے نکلے ہیں تَب سے لے کر آج کے دِن تک کرتے آ رہے ہیں۔“


قدیم زمانہ ہی سے نہ کسی نے سُنا، نہ کسی کان تک پہُنچا، اَور نہ کسی آنکھ نے آپ کے سِوا کسی اَور خُدا کو دیکھا، جو اَپنے اِنتظار کرنے والوں کی خاطِر کچھ کر دِکھائے۔


اَے یَاہوِہ ہم اَپنی بدکاری اَور اَپنے آباؤاَجداد کی خطاؤں کا اقرار کرتے ہیں؛ ہم نے واقعی آپ کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔


تمہارے تمام اِتّحادی رفیق تُمہیں بھُول گیٔے؛ اَب اُنہیں تمہاری پروا نہیں۔ حقیقت میں مَیں نے تُمہیں دُشمن کی مانند زخمی کیا اَور ایک ظالِم کی مانند سزا دی، کیونکہ تمہارا جُرم بڑا سنگین تھا اَور تمہارے گُناہ بے شُمار تھے۔


پھر بھی اُس نے اَپنی شرارت سے میرے اَحکام اَور آئین کے خِلاف اَپنے اطراف کی قوموں اَور مُلکوں سے بھی زِیادہ سرکشی کی۔ اُس نے میرے اَحکام ترک کر دئیے اَور میرے آئین کی پیروی نہ کی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات