Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




دانی ایل 7:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 ”یہاں پر یہ اَمر ختم ہُوا۔ میں دانی ایل، اَپنے خیالات سے بےحد پریشان ہُوا اَور میرا چہرہ پھیکا پڑ گیا لیکن مَیں نے یہ بات دِل ہی میں رکھی۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 یہاں پر یہ امر تمام ہُؤا۔ مَیں دانی ایل اپنے اندیشوں سے نِہایت گھبرایا اور میرا چِہرہ مُتغیّر ہُؤا لیکن مَیں نے یہ بات دِل ہی میں رکھّی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 मुझे मज़ीद कुछ नहीं बताया गया। मैं, दानियाल इन बातों से बहुत परेशान हुआ, और मेरा चेहरा माँद पड़ गया, लेकिन मैंने मामला अपने दिल में महफ़ूज़ रखा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 مجھے مزید کچھ نہیں بتایا گیا۔ مَیں، دانیال اِن باتوں سے بہت پریشان ہوا، اور میرا چہرہ ماند پڑ گیا، لیکن مَیں نے معاملہ اپنے دل میں محفوظ رکھا۔

باب دیکھیں کاپی




دانی ایل 7:28
19 حوالہ جات  

تَب وہ اُن کے ساتھ روانہ ہوکر ناصرتؔ میں آیا اَور اُن کے تابع رہا اَور اُس کی ماں نے یہ ساری باتیں اَپنے دِل میں رکھیں۔


لیکن مریمؔ ساری باتوں کو دِل میں رکھ کر اُن پر غور کرتی رہیں۔


چنانچہ میں اکیلا رہ گیا اَور اُس عظیم رُویا کو ٹِکٹِکی باندھ کر دیکھتا رہا۔ اَور مُجھ میں کچھ طاقت نہ رہی کیونکہ میرا چہرہ مُردہ کی مانند پیلا پڑ گیا اَور مَیں لاچار ہو گیا۔


میں دانی ایل تھک گیا اَور کیٔی دِنوں تک عَلیل پڑا رہا۔ پھر مَیں اُٹھا اَور بادشاہ کے کاروبار میں مصروف ہُوا۔ لیکن مَیں اُس رُویا سے بہت سہم گیا تھا کیونکہ وہ سمجھ سے بالاتر تھی۔


”میں دانی ایل اَپنے رُوح میں ملُول ہُوا اَور اُن رُویتوں نے میرے دماغ میں کھلبلی مچا دی۔


تَب دانی ایل جِس کا نام بیلطشضرؔ بھی ہے، کچھ وقتوں کے لیٔے بےحد پریشان ہُوا اَور اَپنے خیالات سے گھبرا گیا۔ اِس لیٔے بادشاہ نے کہا، ”اَے بیلطشضرؔ، یہ خواب اَور اُس کی تعبیر سے تُم پریشان نہ ہو۔“ بیلطشضرؔ نے جَواب دیا، ”میرے آقا، کاش کہ یہ خواب آپ کے رقیبوں پر اَور اُس کی تعبیر آپ کے حریفوں پر صادر آتی،


”میری اِن باتوں کو کانوں میں ڈال لو کیونکہ: اِبن آدمؔ آدمیوں کے حوالے کیٔے جانے کو ہے۔“


جُوں ہی لوگوں کی نظر آپ پر پڑی، وہ حیران ہوکر اُن کی طرف سلام کرنے دَوڑے۔


”لیکن اَے دانی ایل، جہاں تک تمہارا سوال ہے، تُم آخِرت کے آنے تک جاؤ۔ اَور تُم آرام کرو اَور تَب دُنیا کے اِختتام پر تُم اَپنی مخصُوص مِیراث پانے کے لیٔے زندہ ہوگے۔“


اُس نے جَواب دیا، ”اَے دانی ایل، تُم جاؤ کیونکہ یہ باتیں آخِری زمانہ آنے تک کے لیٔے مُہر بند کر دی گئی ہیں۔


تَب دونوں بادشاہوں کے دِل بدی کی طرف مائل ہوں گے اَور وہ ایک ہی میز پر بیٹھ کر ایک دُوسرے سے جھُوٹ بولیں گے، جِس سے کوئی فائدہ نہ ہوگا کیونکہ مُقرّرہ وقت پر اِختتام آ جائے گا۔


اُس نے کہا: ”قہر بھڑکنے کے آخِری دِنوں میں جو کچھ ہوگا وہ میں تُمہیں بتاتا ہُوں کیونکہ یہ رُویا آخِری زمانہ کے مُقرّرہ وقت کے متعلّق ہے۔


جَیسے ہی وہ اُس جگہ کے نزدیک آیا جہاں میں کھڑا تھا میں ڈر گیا اَور مُنہ کے بَل گِر پڑا۔ اُس نے مُجھ سے کہا، اَے آدمؔ زاد، ”یہ سمجھ لے کہ یہ رُویا آخِری دِنوں کے متعلّق ہے۔“


بادشاہ کے چہرہ کا رنگ اُڑ گیا اَور وہ اِس قدر خوفزدہ ہُوا کہ اُس کے گھُٹنے آپَس میں ٹکرانے لگے اَور اُس کی ٹانگیں ڈھیلی پڑ گئیں۔


جَب یُوسیفؔ نے اِس خواب کا ذِکر اَپنے باپ اَور اَپنے بھائیوں سے کیا تو اُن کے باپ نے اُسے ڈانٹا اَور کہا، ”یہ خواب کیا ہے جو تُم نے دیکھاہے؟ کیا تمہاری ماں اَور مَیں اَور تمہارے بھایٔی سچ مُچ تمہارے سامنے زمین پر جھُکیں گے اَور تُمہیں سَجدہ کریں گے؟“


یُوسیفؔ کے بھایٔی اُن سے اَور بھی حَسد کرنے لگے۔ لیکن یُوسیفؔ کے باپ نے یہ بات اَپنے دِل میں رکھی۔


بیلطشضرؔ بادشاہ کی سلطنت کے تیسرے سال میں، مُجھ دانی ایل کو ایک رُویا نظر آیا یعنی میرے پہلے رُویا دیکھنے کے بعد ایک اَور رُویا دیکھی۔


تَب کسی نے جو اِنسان کی مانند نظر آ رہاتھا، میرے لبوں کو چھُوا اَور مَیں مُنہ کھول کر بولنے لگا۔ جو شخص میرے سامنے کھڑا تھا اُس سے مَیں نے کہا، ”اَے آقا، اُس رُویا کی وجہ سے میں سخت تکلیف میں مُبتلا ہُوں اَور مَیں بہت کمزور ہو گیا ہُوں۔


اُس کا دِل اِنسان کا دِل نہ رہے بَلکہ اُس کو حَیوان کا دِل دیا جائے۔ اَور اُس پر سات سال گذر جائیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات