Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




دانی ایل 7:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 دانی ایل نے بَیان کیا: ”مَیں نے رات کو رُویا دیکھی کہ میری آنکھوں کے سامنے آسمان کی چار ہَوایٔیں زور سے چلیں جِس سے بڑے سمُندر میں طُوفان اُٹھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 دانی ایل نے یُوں کہا کہ مَیں نے رات کو ایک رویا دیکھی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ آسمان کی چاروں ہوائیں سمُندر پر زور سے چلِیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 रात के वक़्त मैं, दानियाल ने रोया में देखा कि आसमान की चारों हवाएँ ज़ोर से बड़े समुंदर को मुतलातिम कर रही हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 رات کے وقت مَیں، دانیال نے رویا میں دیکھا کہ آسمان کی چاروں ہَوائیں زور سے بڑے سمندر کو متلاطم کر رہی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




دانی ایل 7:2
13 حوالہ جات  

اِس کے بعد مَیں نے دیکھا کہ زمین کے چاروں کونوں پر چار فرشتے کھڑے ہیں۔ اَور وہ زمین کی چاروں ہواؤں کو روکے ہویٔے تھے تاکہ زمین یا سمُندر یا کسی درخت پر ہَوا نہ چلے۔


پھر اُس فرشتہ نے مُجھ سے کہا، ”جِن دریاؤں کے کنارے پر تُونے اُس بڑی کسبی کو بیٹھی دیکھاہے وہ اُمّتیں، ہُجوم، قومیں اَور اہلِ زبان ہیں۔


اَور حُضُور اَپنے فرشتوں کو نرسنگے کی تیز آواز کے ساتھ بھیجیں گے اَور وہ اَپنے برگُزیدہ لوگوں کو چاروں طرف سے یعنی آسمان کے ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک جمع کریں گے۔


مَیں عیلامؔ کے خِلاف آسمان کے چاروں سمت سے چاروں ہوایٔیں لے آؤں گا؛ اَور اُنہیں اُن چاروں ہواؤں کی سمت میں اِس قدر پراگندہ کروں گا کہ، اَیسی کویٔی قوم نہ ہوگی، جِس میں عیلامی لوگ جَلاوطن ہوکر نہ پہُنچیں گے۔


پھر اُس رات کو دانی ایل پر رُویا میں یہ راز ظاہر کیا گیا۔ تَب دانی ایل نے آسمانی خُدا کی تمجید کی


”اُس کے بعد مَیں نے اَپنی رات کی رُویا میں دیکھا کہ میرے سامنے ایک چوتھا حَیوان ہے جو نہایت ہیبت ناک اَور خوفناک اَور بہت ہی زورآور ہے۔ اُس کے بڑے بڑے لوہے کے دانت تھے۔ وہ اَپنے شِکار کو چباتا اَور نگل جاتا تھا اَورجو کچھ بچ جاتا تھا اُسے پاؤں تلے روند ڈالتا تھا۔ وہ پہلے تمام حَیوانوں سے مُختلف تھا اَور اِس کے دس سینگ تھے۔


”رات کو مَیں نے اَپنی رُویا میں دیکھا کہ ایک شخص اِبن آدمؔ کی مانند آسمان کے بادلوں کے ساتھ آ رہاتھا۔ وہ قدیمُ الایّام کے پاس آیا اَور وہ اُسے قدیمُ الایّام کے نزدیک لائے۔


مَیں نے اَپنی رُویا میں اَپنے آپ کو صُوبہ عیلامؔ کے شُوشنؔ کے قلعہ میں دیکھا اَور رُویا میں، مَیں اُولاؔئی نہر کے پاس تھا۔


بکرا بہت طاقتور ہو گیا لیکن جَب اُس کی عظمت اِنتہا کو پہُنچی تو اُس کا بڑا سینگ توڑ دیا گیا اَور اُس کی جگہ چار نُمایاں سینگ نکل آئے جو آسمان کی چاروں سمتوں کی جانِب بڑھنے لگے۔


اَور اُس کے مُسلّط ہونے کے بعد اُس کی حُکومت ٹوٹ جائے گی اَور چاروں سمتوں میں بٹ کر الگ الگ ہو جائے گی۔ نہ وہ اُس کی نَسل کو ملے گی نہ اُس کا سا اقتدار باقی رہے گا کیونکہ اُس کی بادشاہی جڑ سے اُکھاڑ دی جائے گی اَور دُوسروں کو دی جائے گی۔


فرشتہ نے جَواب دیا، ”یہ آسمان کی چار رُوحیں ہیں جو ساری دُنیا کے مالک کی حُضُوری میں کھڑی رہتی ہیں لیکن اِس وقت وہ اَپنے مالک کی مرضی پُوری کرنے باہر جا رہی ہیں۔


افسوس، بہت سِی قوموں کا ہنگامہ جِن کا شور سمُندر کے شور کی طرح ہے! افسوس، مُختلف لوگوں کا شور و غُل وہ بڑے بڑے دریاؤں کی مانند شور مچاتے ہیں!


سمُندر بابیل پر چڑھ آئے گا؛ اَور اُس کی پُر شور لہریں اُس پر چھا جایٔیں گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات