Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




دانی ایل 5:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 بیلشضرؔ بادشاہ نے اَپنے ایک ہزار اُمرا کی بڑی دھوم دھام سے ضیافت کی اَور اُن کے ساتھ مَے نوشی کی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 بیلشضر بادشاہ نے اپنے ایک ہزار اُمرا کی بڑی دُھوم دھام سے ضِیافت کی اور اُن کے سامنے مَے نوشی کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 एक दिन बेलशज़्ज़र बादशाह अपने बड़ों के हज़ार अफ़राद के लिए ज़बरदस्त ज़ियाफ़त करके उनके साथ मै पीने लगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 ایک دن بیل شَضَر بادشاہ اپنے بڑوں کے ہزار افراد کے لئے زبردست ضیافت کر کے اُن کے ساتھ مَے پینے لگا۔

باب دیکھیں کاپی




دانی ایل 5:1
11 حوالہ جات  

اَور اَپنی سلطنت کے تیسرے سال اُس نے ایک زبردست خُوشی کا جَشن منایا جِس میں مِدائی سے لے کر فارسؔ تک کے تمام منصبدار، حاکم اَور اُمرا مدعو کئے گیٔے تھے۔


قادرمُطلق یَاہوِہ نے یہ میرے کان میں کہا: ”تمہارے مرنے کے دِن تک اِس گُناہ کا کفّارہ نہ ہو سکےگا۔“ خُداوؔند قادرمُطلق یَاہوِہ نے یہ فرمایاہے۔


خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ نے اُس روز تُمہیں رونے اَور ماتم کرنے، اَپنے بال نوچنے اَور ٹاٹ پہننے کے لیٔے بُلایا۔


کیونکہ چاہے اُن کے دُشمن اُلجھے ہُوئے کانٹوں کی مانند پیچیدہ اَور اَپنی مَے سے متوالے ہوں؛ تَو بھی وہ سُوکھنے کھونٹوں کی طرح جَل کر بھسم ہو جایٔیں گے۔


مَیں اُس کے حاکموں اَور دانِشوروں کو متوالا کر دُوں گا، اَور اُس کے سرداروں، افسروں اَور فَوجیوں کو بھی؛ وہ اَبدی نیند سوئیں گے اَور پھر کبھی بیدار نہ ہوں گے،“ یہ اُس بادشاہ کا فرمان ہے جِس کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے۔


لیکن جَب وہ ہوش میں ہُوں، تَب مَیں اُن کے لیٔے ضیافت تیّار کروں گا اَور اُنہیں متوالا بنا دُوں گا۔ تاکہ وہ زور سے قہقہہ لگائیں۔ اَور پھر اَبدی نیند سو جایٔیں اَور کبھی نہ بیدار ہوں۔“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


تیسرے دِن فَرعوہؔ کی سالگرہ کا دِن تھا اَور اُس نے اَپنے تمام افسروں کی ضیافت کی۔ اُس نے اَپنے افسروں کی مَوجُودگی میں حُکم دیا کہ ساقیوں کے سردار اَور نانبائیوں کے سردار کو حاضِر کیا جائے۔


”کَسدیوں، بابیل کے باشِندوں!“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اَور اُن کے حاکموں اَور دانِشوروں پر بھی تلوار چلے گی!


ٹھیک اُسی رات کَسدیوں کا بادشاہ بیلشضرؔ قتل کیا گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات