Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




دانی ایل 4:33 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

33 نبوکدنضرؔ کے متعلّق جو بات کہی گئ تھی وہ اُسی وقت پُوری ہُوئی۔ اُسے لوگوں کے درمیان سے نکالا گیا اَور اُس نے بَیل کی مانند گھاس کھاتا رہا۔ اَور اُس کا جِسم آسمان کی شبنم سے گیلا ہُوا یہاں تک کہ اُس کے بال عُقاب کے پروں کی مانند اَور اُس کے ناخن پرندوں کے پنجوں کے مانند بڑھ گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

33 اُسی وقت نبُوکدؔنضر بادشاہ پر یہ بات پُوری ہُوئی اور وہ آدمِیوں میں سے نِکالا گیا اور بَیلوں کی طرح گھاس کھاتا رہا اور اُس کا بدن آسمان کی شبنم سے تر ہُؤا یہاں تک کہ اُس کے بال عُقاب کے پروں کی مانِند اور اُس کے ناخُن پرِندوں کے چنگل کی مانِند بڑھ گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

33 ज्योंही आवाज़ बंद हुई तो ऐसा ही हुआ। नबूकदनज़्ज़र को इनसानी संगत से निकालकर भगाया गया, और वह बैलों की तरह घास चरने लगा। उसका जिस्म आसमान की ओस से तर होता रहा। होते होते उसके बाल उक़ाब के परों जितने लंबे और उसके नाख़ुन परिंदे के चंगुल की मानिंद हुए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

33 جوں ہی آواز بند ہوئی تو ایسا ہی ہوا۔ نبوکدنضر کو انسانی سنگت سے نکال کر بھگایا گیا، اور وہ بَیلوں کی طرح گھاس چرنے لگا۔ اُس کا جسم آسمان کی اوس سے تر ہوتا رہا۔ ہوتے ہوتے اُس کے بال عقاب کے پَروں جتنے لمبے اور اُس کے ناخن پرندے کے چنگل کی مانند ہوئے۔

باب دیکھیں کاپی




دانی ایل 4:33
7 حوالہ جات  

تُمہیں اِنسانوں کے درمیان سے نکال دیا جائے گا اَور تُم جنگلی جانوروں کی صحبت میں رہوگے۔ تُم بَیل کی مانند گھاس کھاؤگے۔ تُم پر سات سال گزریں گے جَب تک کہ تُم جان نہ لو کہ حق تعالیٰ اِنسانوں کی بادشاہت پر حُکمران ہے اَور وہ اُنہیں جسے چاہے دے دیتاہے۔“


آپ کو لوگوں کے درمیان سے نکال دیا جائے گا اَور آپ جنگلی جانوروں کی صحبت میں رہیں گے، اَور ایک بَیل کی مانند گھاس کھائے گا اَور آسمان کی شبنم میں بھیگے گا۔ تُم پر سات سال گزر جایٔیں گے جَب تَب آپ یہ جان نہ لیں کہ حق تعالیٰ ہی اِنسانی سلطنتوں میں حُکمرانی کرتا ہے اَور اُنہیں جسے چاہتاہے اُسے دے دیتاہے۔


اَور اُسے لوگوں کے درمیان سے نکال دیا گیا اَور اُسے حَیوان کا دِل دیا گیا۔ وہ گورخروں کی صحبت میں رہا اَور بَیلوں کی مانند گھاس کھاتا رہا اَور اُس کا جِسم آسمان کی شبنم سے بھیگتا رہا جَب تک کہ اُس نے اقرار کر لیا کہ خُداتعالیٰ اِنسان کی مملکتوں پر حُکمرانی کرتا ہے اَور وہ جسے چاہتاہے اُسے اُس پر قائِم کرتا ہے۔


تبھی اُسی وقت اَچانک ایک اِنسانی ہاتھ کی اُنگلیاں نظر آئیں جنہوں نے چراغدان کے نزدیک شاہی محل کی دیوار کے گچ پر کچھ لِکھا۔ اَور بادشاہ نے اُس ہاتھ کو لِکھتے ہُوئے دیکھا۔


وہ کُمہار کے مٹّی کے برتن کی طرح ٹوٹ کر اَیسی چکنا چُور ہو جائے گی کہ اُس کے ٹُکڑوں کا کویٔی حِصّہ بھی نہ مِل سکےگا جِس میں چولہے میں سے آگ لی جائے یا حوض میں سے پانی نکالا جائے۔“


بدکار کی عیش و عشرت چند روزہ ہیں، اَور بے دین کی خُوشی دَم بھر کی ہوتی ہے۔


کیونکہ تُم اَچھّی طرح جانتے ہو کہ خُداوؔند کے لَوٹنے کا دِن رات کے چور کی مانند اَچانک آ جایٔےگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات