دانی ایل 2:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ22 وہ گہری اَور خُفیہ چیزوں کو آشکارا کرتا ہے؛ وُہی جانتا ہے کہ تاریکی میں کیا ہے، اَور نُور اُس کے ساتھ ہمیشہ قائِم رہتاہے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس22 وُہی گہری اور پوشِیدہ چِیزوں کو ظاہِر کرتا ہے اور جو کُچھ اندھیرے میں ہے اُسے جانتا ہے اور نُور اُسی کے ساتھ ہے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस22 वही गहरी और पोशीदा बातें ज़ाहिर करता है। जो कुछ अंधेरे में छुपा रहता है उसका इल्म वह रखता है, क्योंकि वह रौशनी से घिरा रहता है। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن22 وہی گہری اور پوشیدہ باتیں ظاہر کرتا ہے۔ جو کچھ اندھیرے میں چھپا رہتا ہے اُس کا علم وہ رکھتا ہے، کیونکہ وہ روشنی سے گھرا رہتا ہے۔ باب دیکھیں |
آپ کی مملکت میں ایک شخص ہے جِس میں قُدُّوس معبُودوں کی رُوح ہے۔ آپ کے باپ کی سلطنت میں اُس میں معبُودوں کی مانند بصیرت، دانش اَور حِکمت پائی جاتی تھی۔ آپ کے باپ نبوکدنضرؔ بادشاہ نے، ہاں میں کہتی ہُوں کہ آپ کے باپ نے جو بادشاہ تھا۔ اُسے جادُوگروں، دلفریبیوں، اوجھاؤں اَور غیب بینوں کا سردار مُقرّر کیا تھا۔
حُضُور نے تیسری مرتبہ پھر پُوچھا، ”یُوحنّا کے بیٹے شمعُونؔ کیا تُم مُجھ سے مَحَبّت رکھتے ہو؟“ پطرس کو رنج پہُنچا کیونکہ یِسوعؔ نے پطرس سے تین دفعہ پُوچھا تھا، ”کیا تُم مُجھ سے مَحَبّت رکھتے ہو؟“ پطرس نے کہا، ”خُداوؔند، آپ تو سَب کُچھ جانتے ہیں؛ حُضُور آپ کو خُوب مَعلُوم ہے کہ میں حُضُور سے مَحَبّت رکھتا ہُوں۔“ یِسوعؔ نے فرمایا، ”تُم میری بھیڑیں چراؤ۔