Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




دانی ایل 2:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 اَور دانی ایل نے کہا: ”خُدا کے نام کی اَبد تک تمجید ہو؛ کیونکہ حِکمت اَور قُدرت اُسی کی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 دانی ایل نے کہا خُدا کا نام تا ابد مُبارک ہو کیونکہ حِکمت اور قُدرت اُسی کی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 “अल्लाह के नाम की तमजीद अज़ल से अबद तक हो। वही हिकमत और क़ुव्वत का मालिक है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 ”اللہ کے نام کی تمجید ازل سے ابد تک ہو۔ وہی حکمت اور قوت کا مالک ہے۔

باب دیکھیں کاپی




دانی ایل 2:20
25 حوالہ جات  

اَب سے اَبد تک، یَاہوِہ کا نام مُبارک ہو۔


”خُدا حِکمت اَور قُدرت کے مالک ہیں؛ مصلحت اَور دانائی بھی اُن ہی کی ہے۔


اَور اُنہُوں نے بُلند آواز سے یہ نغمہ گایا: ”ذبح کیا ہُوا برّہ ہی، قُدرت، دولت، حِکمت، طاقت عزّت، تمجید اَور حَمد کے لائق ہے!“


آپ کے اِرادے اعلیٰ ہیں اَور آپ کے منصُوبے عظیمُ الشّان ہیں۔ آپ کی نگاہیں اِنسان کی تمام روِشوں پر لگی رہتی ہیں۔ آپ ہر ایک کو اُس کے اَخلاق اَور اُس کے اعمال کے مُطابق اجر دیتے ہیں۔


ہمارے یَاہوِہ عظیم اَور بڑی قُدرت والے ہیں؛ اُن کی حِکمت کی کوئی اِنتہا نہیں۔


اَب جو تُمہیں ٹھوکر کھانے سے بچا سَکتا ہے اَور اَپنی پُر جلالی حُضُوری میں بڑی خُوشی کے ساتھ بے عیب بنا کر پیش کر سَکتا ہے۔


مشورت اَور نصیحت میرے پاس ہیں؛ میں فہم اَور قُدرت کی مالک ہُوں۔


بَلکہ ہم، اَب سے اَبد تک، یَاہوِہ کو مُبارک کہیں گے۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔


”یَاہوِہ کی سِتائش ہو، جنہوں نے اَپنی اُمّت بنی اِسرائیل کو اَمن بخشا ہے جَیسا کہ اُنہُوں نے وعدہ کیا تھا۔ کیونکہ وہ تمام وعدے جو اُنہُوں نے اَپنے خادِم مَوشہ کی مَعرفت کئے تھے سَب کے سَب ہُوبہو پُورے ہُوئے۔


اَور ہمیں آزمائش میں نہ پڑنے دیں، بَلکہ اُس شریر سے بچائیں۔‘ کیونکہ بادشاہی، قُدرت اَور جلال، ہمیشہ آپ ہی کی ہیں۔ آمین۔


خُدا نے ایک بات فرمائی ہے، مَیں نے یہ دو باتیں سُنی ہیں: ”اَے خُدا، آپ جلیلُ القدر ہیں،


جو شُکر گُزاری کی قُربانی پیش کرتا ہے وہ میری تمجید کرتا ہے، اَور وہ اَپنی روِش دُرست رکھتا ہے، تاکہ میں اُسے خُدا کی نَجات دِکھاؤں۔“


بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ، اَزل سے اَبد تک سِتائش ہو، آمین ثُمّ آمین۔


لوگوں سے صلاح مشورہ کرنے کے بعد یہوشافاطؔ نے کچھ لوگوں کو مُقرّر کیا کہ وہ پاکیزگی سے آراستہ ہوکر لشکر کے آگے آگے چلتے ہُوئے حُسن تقدُّس کے ساتھ یَاہوِہ کے لیٔے گائیں اَور اُن کی سِتائش کریں اَور کہیں: ”یَاہوِہ کی شُکر گزاری کرو، کیونکہ اُن کی رحمت اَبدی ہے۔“


تَب داویؔد نے تمام جماعت سے فرمایا کہ، ”یَاہوِہ اَپنے خُدا کو مُبارک کہو۔“ تَب سَب نے یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا کی حَمد و تعریف کی اَور سَر جھُکا کر یَاہوِہ اَور بادشاہ کے آگے سَجدہ کیا۔


اَور مُبارک ہے خُداتعالیٰ جِس نے تمہارے دُشمنوں کو تمہارے ہاتھ میں کر دیا۔“ تَب اَبرامؔ نے سَب مالِ غنیمت کا دسواں حِصّہ ملکِ صِدقؔ کو نذر کیا۔


یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ اَے یَاہوِہ، کے خادِمو، سِتائش کرو؛ یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کرو۔


کیا تُو دانی ایل سے بھی زِیادہ عقلمند ہے؟ کیا تُجھ سے کویٔی بھید چھُپا نہیں ہے؟


اَور لیویوں یعنی یہوشُعؔ، قدمی ایل، بانیؔ، حشبانیاہؔ، شیرِبیاہؔ، ہُودیاہؔ، شِبنیاہؔ اَور پِتھائیاہؔ نے کہا: ”کھڑے ہو جاؤ اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کی جو اَزل سے اَبد تک ہے تمجید کرو اَور کہو۔“ ”آپ کا جلالی نام مُبارک ہو جو تمام حَمد و تعریف سے بھی بڑھ کر بُلند و بالا ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات