Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




دانی ایل 2:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 پھر اُس رات کو دانی ایل پر رُویا میں یہ راز ظاہر کیا گیا۔ تَب دانی ایل نے آسمانی خُدا کی تمجید کی

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 پِھر رات کو خواب میں دانی ایل پر وہ راز کُھل گیا اور اُس نے آسمان کے خُدا کو مُبارک کہا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 रात के वक़्त दानियाल ने रोया देखी जिसमें उसके लिए भेद खोला गया। तब उसने आसमान के ख़ुदा की हम्दो-सना की,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 رات کے وقت دانیال نے رویا دیکھی جس میں اُس کے لئے بھید کھولا گیا۔ تب اُس نے آسمان کے خدا کی حمد و ثنا کی،

باب دیکھیں کاپی




دانی ایل 2:19
16 حوالہ جات  

تَب یَاہوِہ نے فرمایا، ”میری باتیں سُنو: ”جَب تمہارے درمیان یَاہوِہ کا کویٔی نبی برپا ہوتاہے، تو میں اَپنے آپ کو، اُس پر رُویا میں ظاہر کرتا ہُوں، اَور خواب میں اُس سے باتیں کرتا ہُوں۔


یقیناً، یَاہوِہ قادر اَپنے خادِم نبیوں پر اَپنا منصُوبہ ظاہر کئے بغیر کچھ بھی نہیں کرتے۔


”اُس کے بعد مَیں نے اَپنی رات کی رُویا میں دیکھا کہ میرے سامنے ایک چوتھا حَیوان ہے جو نہایت ہیبت ناک اَور خوفناک اَور بہت ہی زورآور ہے۔ اُس کے بڑے بڑے لوہے کے دانت تھے۔ وہ اَپنے شِکار کو چباتا اَور نگل جاتا تھا اَورجو کچھ بچ جاتا تھا اُسے پاؤں تلے روند ڈالتا تھا۔ وہ پہلے تمام حَیوانوں سے مُختلف تھا اَور اِس کے دس سینگ تھے۔


یَاہوِہ اَپنے خوف رکھنے والوں پر اَپنے راز کھولتے ہیں؛ اَور اَپنا عہد اُن پر ظاہر کرتے ہیں۔


خُدا نے اُن چار نوجوانوں کو ہر قِسم کی تعلیم و اَدب اَور فہم بخشا اَور دانی ایل ہر قِسم کی رُویا اَور خواب میں صاحبِ علم تھا۔


رات کو مَیں نے ایک پریشان کر دینے والی رُویا دیکھی، جَب اِنسان گہری نیند میں سویا ہوتاہے،


اَور فرمایا، ”اَے بیلطشضرؔ، جادُوگروں کے سردار میں جانتا ہُوں کہ مُقدّس معبُودوں کی رُوح تُم میں ہے اَور کویٔی راز کی بات آپ کے لیٔے مُشکل نہیں۔ اِس لئے جو خواب مَیں نے دیکھاہے اُس کی کیفیّت اَور تعبیر بَیان کر۔


وہ گہری اَور خُفیہ چیزوں کو آشکارا کرتا ہے؛ وُہی جانتا ہے کہ تاریکی میں کیا ہے، اَور نُور اُس کے ساتھ ہمیشہ قائِم رہتاہے۔


تب بنی اِسرائیل یہ سُن کر خُوش ہُوئے اَور اُنہُوں نے خُدا کی حَمد کی اَور پھر کبھی اُن کے خِلاف جنگ کرنے اَور اُس مُلک کو تباہ کرنے کا نام تک نہ لیا جہاں بنی رُوبِنؔ اَور بنی گادؔ رہتے تھے۔


اَور درخت کے ٹھُنٹھ کو جڑوں کے ساتھ رہنے دینے کا جو حُکم ہُواہے اُس کا مطلب یہ ہے کہ جَب آپ جان لیں گے کہ حُکمرانی کا اِختیار آسمان پر سے ہی ہوتاہے۔ تَب تیری بادشاہت پھر سے آپ کو بحال کر دی جائے گی۔


دانی ایل نے بَیان کیا: ”مَیں نے رات کو رُویا دیکھی کہ میری آنکھوں کے سامنے آسمان کی چار ہَوایٔیں زور سے چلیں جِس سے بڑے سمُندر میں طُوفان اُٹھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات