Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




دانی ایل 12:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 مَیں نے یہ سُنا لیکن سمجھ نہ پایا۔ اِس لیٔے مَیں نے پُوچھا، ”میرے آقا، اِن سَب باتوں کا اَنجام کیا ہوگا؟“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اور مَیں نے سُنا پر سمجھ نہ سکا۔ تب مَیں نے کہا اَے میرے خُداوند اِن کا انجام کیا ہو گا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 गो मैंने उस की यह बात सुनी, लेकिन वह मेरी समझ में न आई। चुनाँचे मैंने पूछा, “मेरे आक़ा, इन तमाम बातों का क्या अंजाम होगा?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 گو مَیں نے اُس کی یہ بات سنی، لیکن وہ میری سمجھ میں نہ آئی۔ چنانچہ مَیں نے پوچھا، ”میرے آقا، اِن تمام باتوں کا کیا انجام ہو گا؟“

باب دیکھیں کاپی




دانی ایل 12:8
9 حوالہ جات  

یِسوعؔ المسیح نے اُن سے فرمایا، ”جِن وقتوں یا میِعادوں کو مُقرّر کرنے کا اِختیار صِرف آسمانی باپ کو ہے اُنہیں جاننا تمہارا کام نہیں۔


اُنہُوں نے یہ مَعلُوم کرنے کی کوشش کی کہ المسیح کا رُوح جو اُن میں تھا وہ کس وقت اَور کس حالات کے بارے میں بات کر رہاتھا جَب اُس نے المسیح کے دُکھ اُٹھانے اَور اُس کے بعد جلال پانے کی بابت نبُوّت کی تھی۔


شروع میں تو یِسوعؔ کے شاگرد کُچھ نہ سمجھے کہ یہ کیا ہو رہاہے۔ لیکن بعد میں جَب یِسوعؔ اَپنے جلال کو پہُنچے تو اُنہیں یاد آیا کہ یہ سَب باتیں آپ کے بارے میں لکھی ہویٔی تھیں اَور یہ کہ لوگوں کا یہ سلُوک بھی اُن ہی باتوں کے مُطابق تھا۔


لیکن یہ باتیں شاگردوں کی سمجھ میں بالکُل نہ آئیں اَور اِن باتوں کا مطلب اُن سے پوشیدہ رہا اَور اُن کی سمجھ میں نہ آیا کہ یِسوعؔ کِس کے بارے میں اُن سے بات کر رہے تھے۔


اُن میں سے ایک شخص نے کتانی لباس پہنے ہُوئے شخص سے جو دریا کے پانی کی سطح کے اُوپر کھڑا تھا پُوچھا، ”یہ حیرت اَنگیز کرنے والی باتوں کو وقوع میں آنے تک اَور کتنا عرصہ لگے گا؟“


اَب مَیں تُمہیں یہ سمجھانے آیا ہُوں کہ مُستقبِل میں تمہارے لوگوں کا کیا حَشر ہوگا کیونکہ یہ رُویا آنے والے زمانہ سے تعلّق رکھتی ہے۔“


تَب مَیں نے ایک قُدُّوس فرشتہ کو کچھ کلام کرتے ہُوئے سُنا، ”پھر دُوسرے فرشتہ نے اُس سے پُوچھا جو کلام کر رہاتھا، رُویا میں بَیان کئےگئے روزانہ کی قُربانی، خطاکاری کی باعث ہونے والی تباہی اَور پاک مَقدِس اَور یَاہوِہ کے لوگوں کی پامالی کے پُورا ہونے میں اَور کتنا وقت لگے گا؟“


کتانی لباس پہنے ہُوئے شخص نے جو دریا کے پانی کی سطح کے اُوپر کھڑا تھا اَپنا داہنا اَور بایاں ہاتھ آسمان کی طرف اُٹھایا اَور مَیں نے اُسے حیُّ القیُّوم کی قَسم کھا کر یہ کہتے ہُوئے سُنا، ”یہ حال ساڑھے تین سال تک رہے گا۔ آخِرکار جَب مُقدّس لوگوں کا اقتدار ختم ہو جائے گا تَب یہ سَب کچھ پُورا ہوگا۔“


اُس نے جَواب دیا، ”اَے دانی ایل، تُم جاؤ کیونکہ یہ باتیں آخِری زمانہ آنے تک کے لیٔے مُہر بند کر دی گئی ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات