Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




دانی ایل 11:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 وہ اُن کے معبُود کے بُتوں، اُن کی ڈھالی ہُوئی مورتوں اَور اُن کی چاندی اَور سونے کی قیمتی اَشیا بھی چھین کر مِصر لے جائے گا۔ چند سال تک وہ شمال کے بادشاہ سے دست بردار رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اور اُن کے بُتوں اور ڈھالی ہُوئی مُورتوں کو سونے چاندی کے قِیمتی ظرُوف سمیت اسِیر کر کے مِصرؔ کو لے جائے گا اور چند سال تک شاہِ شِمال سے دست بردار رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 और उनके ढाले हुए बुतों को सोने-चाँदी की क़ीमती चीज़ों समेत छीनकर मिसर ले जाएगा। वह कुछ साल तक शिमाली बादशाह को नहीं छेड़ेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اور اُن کے ڈھالے ہوئے بُتوں کو سونے چاندی کی قیمتی چیزوں سمیت چھین کر مصر لے جائے گا۔ وہ کچھ سال تک شمالی بادشاہ کو نہیں چھیڑے گا۔

باب دیکھیں کاپی




دانی ایل 11:8
17 حوالہ جات  

اُنہُوں نے اُن کے معبُودوں کو آگ میں جَلا کر نِیست و نابود کر دیا کیونکہ وہ خُدا نہ تھے بَلکہ محض لکڑی اَور پتّھر کے بُت تھے جنہیں اِنسانی ہاتھوں نے تراشا تھا۔


چاہے وہ اَپنے بھائیوں کے درمیان بڑھتا رہے۔ یَاہوِہ کی طرف سے بادِ مشرق آئے گی، جو بیابان کی جانِب سے چلے گی؛ اُس کا سوتا سُوکھ جائے گا اَور اُس کا چشمہ خشک ہو جائے گا۔ اُس کے گودام میں سے تمام خزانے لُوٹ لیٔے جایٔیں گے۔


وہ اِسرائیل میں بنائے گیٔے ہیں! یہ بچھڑا جسے ایک کاریگر نے بنایا؛ خُدا نہیں ہے۔ سامریہؔ کے اُس بچھڑے کے ٹکڑے ٹکڑے کئے جایٔیں گے۔


اُن تین ہفتوں کے پُورے ہونے تک، نہ مَیں نے کویٔی مرغوب غِذا کھائی نہ گوشت نہ مَے اَپنے مُنہ میں رکھا اَور نہ اَپنے جِسم پر خُوشبو والا تیل تک مَلا۔


قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ”مَیں امُونؔ کے معبُود تھیبیس کو، فَرعوہؔ کو اَور مِصر کو اُن کے معبُودوں اَور اُس کے بادشاہوں اَور فَرعوہؔ پر اُمّید رکھنے والوں کو سزا دینے کو ہُوں۔


ہر تجارتی ترشیشؔ کا جہاز اَور ہر شاندار جہاز اِن سبھی پر یَاہوِہ کا وہ دِن آئے گا


اُس نے کہا، ”تُم نے میرے بنوائے ہُوئے معبُودوں اَور میرے کاہِنؔ کو لے لیا اَور چل دئیے۔ میرے پاس اَور کیا باقی رہا؟ ’پھر تُم کیوں کر مُجھ سے پُوچھتے ہو کہ تُجھے کیا ہو گیا ہے؟‘ “


تُم اُن کے مذبحوں کو ڈھا دینا، اَور اُن کے مُقدّس سُتونوں کو چکنا چُور کر ڈالنا اَور اُن کے اشیراہؔ کے سُتونوں کو آگ لگادینا؛ اُن کے معبُودوں کے بُتوں کو کاٹ کر گرا دینا اَور اُن کے نام تک کو اُن جگہوں سے مٹا دینا۔


جو مِصری اَپنے پہلوٹھوں کو جنہیں یَاہوِہ نے مار ڈالا تھا دفن کرنے میں مصروف تھے کیونکہ یَاہوِہ نے اُن کے معبُودوں کو بھی سزا دی تھی۔


”اَور اُسی رات کو میں مِصر میں سے ہوکر گزروں گا اَور اِنسان اَور حَیوان دونوں کے سَب پہلوٹھوں کو مار گراؤں گا اَور مَیں مِصر کے سَب معبُودوں کو بھی سزا دُوں گا۔ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


مانا کہ تُم اَپنے باپ کے گھر لَوٹنے کے مُشتاق تھے اِس لیٔے چلے آئے لیکن تُم نے میرے معبُود کیوں چُرا لیٔے؟“


تَب شمال کا بادشاہ، جُنوب کے بادشاہ کی مملکت پر حملہ کرےگا لیکن اَپنے مُلک کو واپس لَوٹے گا۔


فلسطینی اَپنے بُتوں کو وہاں چھوڑ گیٔے اَور داویؔد اَور اُس کے آدمی اُنہیں اُٹھاکر لے گیٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات