Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




دانی ایل 11:40 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

40 ”آخِری وقت میں جُنوب کا بادشاہ اُسے جنگ میں مشغُول کرےگا اَور شمال کا بادشاہ بھی رتھوں، گُھڑسواروں اَور بڑے جنگی بحری بیڑے سمیت اُس پر ٹوٹ پڑےگا۔ وہ بہت سے ممالک پر حملہ آور ہوگا اَور سیلاب کی مانند اُس کی سرزمین میں سے گزرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

40 اور خاتِمہ کے وقت میں شاہِ جنُوب اُس پر حملہ کرے گا اور شاہِ شِمال رتھ اور سوار اور بُہت سے جہاز لے کر گِردباد کی مانِند اُس پر چڑھ آئے گا اور مُمالِک میں داخِل ہو کر سَیلاب کی مانِند گُذرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

40 लेकिन फिर आख़िरी वक़्त आएगा। जुनूबी बादशाह जंग में उससे टकराएगा, तो जवाब में शिमाली बादशाह रथ, घुड़सवार और मुतअद्दिद बहरी जहाज़ लेकर उस पर टूट पड़ेगा। तब वह बहुत-से मुल्कों में घुस आएगा और सैलाब की तरह सब कुछ ग़रक़ करके आगे बढ़ेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

40 لیکن پھر آخری وقت آئے گا۔ جنوبی بادشاہ جنگ میں اُس سے ٹکرائے گا، تو جواب میں شمالی بادشاہ رتھ، گھڑسوار اور متعدد بحری جہاز لے کر اُس پر ٹوٹ پڑے گا۔ تب وہ بہت سے ملکوں میں گھس آئے گا اور سیلاب کی طرح سب کچھ غرق کر کے آگے بڑھے گا۔

باب دیکھیں کاپی




دانی ایل 11:40
24 حوالہ جات  

بعض اہلِ دانش بھی ٹھوکر کھایٔیں گے تاکہ آخِری وقت کے آنے تک وہ پاک و صَاف اَور بُراق ہو جایٔیں کیونکہ خاتِمہ مُقرّر وقت پر ہی ہوگا۔


اُس کے بیٹے جنگ کی تیّاری کریں گے اَور ایک بڑی فَوج جمع کریں گے جو ایک ناقابلِ مزاحمت سیلاب کی مانند پھیل جائے گا اَور لڑتے ہُوئے اُس کے قلعہ تک پہُنچ جائے گا۔


اُن کے تیر تیز ہیں، اَور اُن کی تمام کمانیں کشیدہ ہیں؛ اُن کے گھوڑوں کے کھُر چقماق کی طرح نظر آتے ہیں، اَور اُن کے رتھوں کے پہیّے گِردباد کی طرح۔


پھر چھٹے فرشتہ نے اَپنا پیالہ بڑے دریائے فراتؔ پر اُنڈیل دیا اَور دریا کا پانی سُوکھ گیا تاکہ مشرق کے بادشاہوں کے آنے کے لیٔے راہ تیّار ہو جائے۔


تَب یَاہوِہ اُن پر ظاہر ہوں گے؛ اَور یَاہوِہ کے تیر بجلی کی مانند نکلیں گے۔ یَاہوِہ قادر یَاہوِہ نرسنگا پھُوکیں گے؛ وہ جُنوبی طُوفان کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔


لیکن اَے دانی ایل، تُم اِس طُومار پر مُہر کرکے اِس کے الفاظ کو آخِری زمانہ تک کے لئے بند رکھ۔ بہت سے لوگ اَپنی حِکمت میں اِضافہ کرنے کے لیٔے اِدھر اُدھر تفتیش و تحقیق کرتے پھریں گے۔“


میں تیرا رُخ بدل دُوں گا اَور تیرے جَبڑوں میں کانٹے ڈال کر تُجھے تیرے سارے عظیم لشکر کے ساتھ یعنی تیرے گھوڑوں، مُسلّح گُھڑسواروں اَور اُس بڑے گِروہ کو جو سَب کے سَب بڑی اَور چُھوٹی سپریں لیٔے اَور اَپنی تلواریں گھُماتے ہُوئے تیرے ساتھ ہیں، نکال لاؤں گا۔


دیکھو، وہ بادلوں کی طرح بڑھ رہاہے، اَور اُس کے رتھ گِردباد کی مانند آ رہے ہیں، اَور اُس کے گھوڑوں کی رفتار عُقابوں سے بھی زِیادہ ہے۔ ہم پر ہائے! ہم تباہ ہو گئے ہیں!


سمُندر کے کنارے والے صحرا کے متعلّق نبُوّت: جِس طرح جُنوبی علاقہ سے تیز آندھیاں آتی ہیں، اُسی طرح بیابان سے جو ایک دہشت کی سرزمین ہے، ایک حملہ آ وار آ رہاہے۔


اَور میرے سُننے کے مُطابق اُن کے گُھڑسوار فَوجیوں کی تعداد بیس کروڑ کی تھی۔


تَب اُس کے سامنے بڑی سے بڑی زبردست فَوج بھی رگیدی جائے گی اَور وہ فَوج اَور اَمیر عہد دونوں کو شِکست دے گا۔


جَیسے ہی وہ اُس جگہ کے نزدیک آیا جہاں میں کھڑا تھا میں ڈر گیا اَور مُنہ کے بَل گِر پڑا۔ اُس نے مُجھ سے کہا، اَے آدمؔ زاد، ”یہ سمجھ لے کہ یہ رُویا آخِری دِنوں کے متعلّق ہے۔“


دیکھو، یَاہوِہ آگ کے ساتھ آ رہے ہیں، اَور اُن کے رتھ آندھی کی مانند ہیں؛ جِس سے وہ اَپنے قہر کو جوش کے ساتھ، اَور اَپنی تنبیہ کو آگ کے شُعلوں کے ساتھ ظاہر کرےگا۔


”لیکن اُس کے نَسب سے ایک شخص برپا ہوگا جو اُس کی جگہ لے گا۔ وہ شمال کے بادشاہ کی فَوجوں پر حملہ کرےگا اَور اُس کے قلعہ میں داخل ہوگا۔ وہ اُن کے خِلاف لڑے گا اَور فتحیاب ہوگا۔


”تَب جُنوب کا بادشاہ غُصّہ میں نکل پڑےگا اَور شمال کے بادشاہ سے لڑے گا جو بڑا لشکر جمع کرےگا لیکن اُس کی شِکست ہوگی۔


کیونکہ شمال کا بادشاہ ایک دُوسرا لشکر جمع کرےگا جو پہلے سے زِیادہ زورآور ہوگی اَور کیٔی سال بعد ایک بھاری اَور مُسلّح لشکر لے کر پُوری تیّاری سے چڑھ آئے گا۔


”تَب وہ ایک بہت بڑے لشکر کے ساتھ جُنوب کے بادشاہ کے خِلاف اَپنی قُوّت اَور حوصلے بُلند کرےگا، اَور جُنوب کا بادشاہ ایک بڑا اَور زبردست لشکر لے کر لڑائی پر اُتر آئے گا لیکن وہ اَپنے خِلاف ہُوئی سازشوں کی وجہ سے مُقابلہ نہ کر پایٔےگا۔


وہ ایک پردیسی معبُود کی مدد سے محکم قلعوں پر حملہ کرےگا اَورجو اُسے بادشاہ کرکے مان لیں گے اُن کا وہ بڑی عزّت کرےگا۔ وہ اُنہیں بہت سے لوگوں پر حُکمران مُقرّر کرےگا اَور اُنہیں زمین کو قیمت پر تقسیم کریں گا۔


اُس نے جَواب دیا، ”اَے دانی ایل، تُم جاؤ کیونکہ یہ باتیں آخِری زمانہ آنے تک کے لیٔے مُہر بند کر دی گئی ہیں۔


جَب اُس کے بہادر ہمیں مُنتشر کرنے کے لیٔے گھر آئے، وہ اُن بُرے لوگوں کو گھُور رہے تھے جو چھپے ہوئے تھے۔ اُنہیں نگل والے ہوں۔ تو تُونے اُس کے نیزے سے اُس کا سَر پھوڑ دیا۔ بدبخت جو چھپے ہوئے تھے۔


تُو اَور تیرا سارا لشکر اَور تیرے ساتھ کیٔی قومیں آندھی کی طرح بڑھتے ہُوئے چلے جاؤگے اَور بادل کی مانند مُلک پر چھا جاؤگے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات