Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




دانی ایل 11:32 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 وہ عہد کو توڑنے والے فسادیوں کی خُوشامد کرکے اُنہیں برگشتہ کر دیں گے۔ لیکن جو لوگ اَپنے خُدا کو نزدیکی سے جانتے ہیں وہ ثابت قدم رہ کر اُس کا مُقابلہ کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

32 اور وہ عہدِ مُقدّس کے خِلاف شرارت کرنے والوں کو خُوشامد کر کے برگشتہ کرے گا لیکن اپنے خُدا کو پہچاننے والے تقوِیت پا کر کُچھ کر دِکھائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 जो यहूदी पहले से अहद की ख़िलाफ़वरज़ी कर रहे होंगे उन्हें वह चिकनी-चुपड़ी बातों से मुरतद हो जाने पर आमादा करेगा। लेकिन जो लोग अपने ख़ुदा को जानते हैं वह मज़बूत रहकर उस की मुख़ालफ़त करेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 جو یہودی پہلے سے عہد کی خلاف ورزی کر رہے ہوں گے اُنہیں وہ چِکنی چپڑی باتوں سے مرتد ہو جانے پر آمادہ کرے گا۔ لیکن جو لوگ اپنے خدا کو جانتے ہیں وہ مضبوط رہ کر اُس کی مخالفت کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی




دانی ایل 11:32
27 حوالہ جات  

”اَور تُم اَے میرے بیٹے شُلومونؔ، اَپنے باپ کے خُدا کو پہچان اَور پُورے دِل و جان سے اُن کی خدمت کرو؛ کیونکہ یَاہوِہ سَب کے دِلوں کو جانچتے ہیں اَور ہر خیال اَور ہر اَندیشہ کو سمجھتے ہیں۔ اگر تُم اُنہیں ڈھونڈو تو وہ تُمہیں مِل جائیں گے؛ لیکن اگر تُم اُنہیں ترک کر دوگے تو وہ ہمیشہ کے لیٔے تُمہیں ردّ کر دیں گے۔


جو آپ کا نام جانتے ہیں، آپ پر توکّل کریں گے، اَے یَاہوِہ، کیونکہ جنہوں نے آپ سے دعا کی، آپ نے اَپنے طالبوں کو کبھی نہیں چھوڑا۔


اَبدی زندگی یہ ہے کہ وہ آپ کو حقیقی سچّا خُدا جانیں، اَور یِسوعؔ المسیح کو بھی جانیں جسے آپ نے بھیجا ہے۔


یَاہوِہ کا فرمان ہے، مَیں اُنہیں خُود کو مضبُوط کروں گا، اَور وہ یَاہوِہ کے نام میں بحِفاظت سکونت کریں گے۔


اَور ہر شخص اَپنے ہمسایہ کو یا اَپنے بھایٔی کو یہ تعلیم نہ دے گا، ’تُم یَاہوِہ کو پہچانو،‘ کیونکہ وہ سَب مُجھے نزدیکی سے جان لیں گے، چُھوٹے سے لے کر بڑے تک،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے ”اِس لیٔے کہ مَیں اُن کی بدکاریوں کو مُعاف کر دُوں گا، اَور اُن کے گُناہوں کو پھر کبھی یاد نہ کروں گا۔“


اَور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ خُدا کا بیٹا آ گیا ہے اَور اُس نے ہمیں سمجھ بخشی ہے تاکہ ہم اُسے جان لیں جو حقیقی ہے؛ اَور ہم اُس میں ہیں جو حقیقی ہے، یعنی اُس کے بیٹے یِسوعؔ المسیح میں۔ وُہی حقیقی خُدا اَور اَبدی زندگی ہے۔


لیکن تُم جو میرے نام کی تعظیم کرتے ہو، تمہارے لیٔے آفتابِ صداقت اِس قدر طُلوع ہوگا کہ اُس کی کرنوں میں شفا ہوگی اَور تُم خُوشی سے گائے کے فربہ بچھڑوں کی مانند کُودو اَور پھاندو گے۔


جھُوٹی زبان اَپنے زخمیوں سے نفرت کرتی ہے، اَور خُوشامدی مُنہ بربادی لاتا ہے۔


جھُوٹا گواہ بے سزا نہ چُھوٹے گا، اَور جھُوٹی باتیں کہنے والا رِہائی نہ پایٔےگا۔


تَب اُن میں سے ہر ایک کو سفید جامہ دیا گیا اَور اُن سے کہا گیا کہ تھوڑی دیر اَور اِنتظار کرو، جَب تک کہ تمہارے ہم خدمت بھائیوں اَور بہنوں کا بھی شُمار پُورا نہ ہو جائے، جو تمہاری طرح قتل کیٔے جانے والے ہیں۔


”پھر ایک ذلیل اِنسان اُس کی جگہ لے گا جو کسی شاہی اِعزاز کے لائق نہ ہوگا۔ جب اُس کے لوگ محفوظ محسُوس کریں گے، تب وہ اَچانک مُلک پر حملہ کرےگا اَور سازش کے ذریعہ مُلک پر قابض ہوگا۔


جَب وہ شِکست کھایٔیں گے تو بمشکل کچھ مدد پائیں گے اَور بہت سے غَیر مخلص لوگ اُن سے مِل جایٔیں گے۔


اُس اِنتظام کے بعد مَیں نے کھڑے ہوکر اُمرا، اہلکاروں اَور دیگر لوگوں سے کہا، ”اُن سے مت ڈرو۔ یَاہوِہ کو یاد کرو جو عظیم اَور مُہیب ہے۔ اَور اَپنے خاندانوں، بیٹوں، بیٹیوں اَور اَپنی بیویوں اَور اَپنے گھروں کی خاطِر جنگ کرو۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات