Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




دانی ایل 11:30 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

30 کِتّیمؔ کے جہاز اُس کا مُقابلہ کریں گے اَور اُس کا دِل ٹوٹ جائے گا۔ تَب وہ لَوٹ کر پاک عہد پر اَپنا غُصّہ اُتارے گا۔ وہ لَوٹ کر اُن لوگوں پر عنایت کرےگا جو پاک عہد کو ترک کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

30 کیونکہ اہلِ کِتّیِم کے جہاز اُس کے مُقابلہ کو نِکلیں گے اور وہ رنجِیدہ ہو کر مُڑے گا اور عہدِ مُقدّس پر اُس کا غضب بھڑکے گا اور وہ اُس کے مُطابِق عمل کرے گا بلکہ وہ مُڑ کر اُن لوگوں سے جو عہدِ مُقدّس کو ترک کریں گے اِتفاق کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

30 क्योंकि कित्तीम के बहरी जहाज़ उस की मुख़ालफ़त करेंगे, और वह हौसला हारेगा। तब वह मुड़कर मुक़द्दस अहद की क़ौम पर अपना पूरा ग़ुस्सा उतारेगा। जो मुक़द्दस अहद को तर्क करेंगे उन पर वह मेहरबानी करेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

30 کیونکہ کِتّیم کے بحری جہاز اُس کی مخالفت کریں گے، اور وہ حوصلہ ہارے گا۔ تب وہ مُڑ کر مُقدّس عہد کی قوم پر اپنا پورا غصہ اُتارے گا۔ جو مُقدّس عہد کو ترک کریں گے اُن پر وہ مہربانی کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی




دانی ایل 11:30
13 حوالہ جات  

بنی یاوانؔ یہ ہیں: اِلیشہؔ، ترشیشؔ، کِتّیمؔ اَور دودانیمؔ۔


کِتّیمؔ کے ساحِلوں سے جہاز آئیں گے؛ اَور وہ اشُور اَور عِبرؔ دونوں پر قبضہ کر لیں گے، لیکن وہ بھی تباہ ہو جایٔیں گے۔“


شمال کا بادشاہ بہت سِی دولت لے کر اَپنے مُلک کو لَوٹے گا لیکن اُس کا دِل پاک عہد کے خِلاف ہوگا۔ وہ اُس کے خِلاف قدم اُٹھائے گا اَور تَب اَپنے مُلک کو واپس لَوٹے گا۔


سمُندر پار کر سائپرس یا کِتّیمؔ کے ساحِلوں تک جا کے دیکھو، مُلکِ قیدارؔ میں قاصِد بھیج کر دریافت کرو؛ کیا کبھی اِس طرح کی کویٔی بات پیش آئی ہے،


اُس نے کہا: ”اَے صیدونؔ کی کنواری بیٹی، تُم لُٹ چُکی ہو، تُجھے اَب عیش و عشرت نصیب نہ ہوگا، ”اُٹھ اَور کِتّیمؔ میں چلی جا؛ لیکن وہاں بھی تُجھے آرام نہ ملے گا۔“


صُورؔ کے متعلّق نبُوّت: اَے ترشیشؔ کے جہازوں، ماتم کرو! کیونکہ صُورؔ تباہ ہو چُکاہے وہاں نہ کویٔی گھر بچا ہے نہ بندرگاہ۔ کِتّیمؔ کے مُلک سے اُنہیں یہ خبر پہُنچی ہے۔


اِس لیٔے اَے آسمانوں، اَور آسمانی باشِندوں، خُوشی مناؤ! مگر اَے زمین اَور سمُندر، تُم پر افسوس، کیونکہ اِبلیس نیچے تمہارے پاس گرا دیا گیا ہے! وہ قہر سے بھرا ہُواہے، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اُس کے پاس وقت بہت کم ہے۔“


اُس وقت بہت سے لوگ ایمان سے برگشتہ ہوکر ایک دُوسرے کو پکڑوائیں گے اَور آپَس میں عداوت رکھیں گے۔


وہ خُداتعالیٰ کے خِلاف باتیں کرےگا اَور اُس کے مُقدّسوں پر ظُلم ڈھائے گا اَور مُقرّرہ اوقات اَور شَریعت کو بدلنے کی کوشش کرےگا۔ مُقدّسین ساڑھے تین سال تک یعنی ایک سال، دو سال اَور چھ ماہ کے لئے اُس کے حوالہ کر دیئے جایٔیں گے۔


اَور باشانؔ کے بلُوط سے اُنہُوں نے تیرے چپّو بنائے؛ اَور کِتّیمؔ کے ساحِلوں سے لکڑی حاصل کرکے اُس میں ہاتھی دانت جڑ کر اُنہُوں نے تیرے لیٔے چھتری بنائی۔


تَب مُجھے مَعلُوم ہُوا کہ اُس کی نبُوّت خُدا کی طرف سے نہیں تھی بَلکہ اُس نے میرے خِلاف صِرف اِس لیٔے پیشین گوئی کی تھی کیونکہ سنبلّطؔ اَور طُوبیاہؔ نے اُسے کچھ رقم دی تھی۔


بنی یاوانؔ یہ ہیں: اِلیشہؔ، ترشیشؔ، کِتّیمؔ اَور رودانیم تھے۔


”وہ مُقرّرہ وقت پر پھر ایک بار جُنوب پر حملہ کرےگا لیکن اِس بار اَنجام پہلی بار سے الگ ہوگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات