Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




دانی ایل 11:25 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 ”تَب وہ ایک بہت بڑے لشکر کے ساتھ جُنوب کے بادشاہ کے خِلاف اَپنی قُوّت اَور حوصلے بُلند کرےگا، اَور جُنوب کا بادشاہ ایک بڑا اَور زبردست لشکر لے کر لڑائی پر اُتر آئے گا لیکن وہ اَپنے خِلاف ہُوئی سازشوں کی وجہ سے مُقابلہ نہ کر پایٔےگا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

25 وہ اپنے زور اور دِل کو اُبھارے گا کہ بڑی فَوج کے ساتھ شاہِ جنُوب پر حملہ کرے اور شاہِ جنُوب نِہایت بڑا اور زبردست لشکر لے کر اُس کے مُقابلہ کو نِکلے گا پر وہ نہ ٹھہرے گا کیونکہ وہ اُس کے خِلاف منصُوبے باندھیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 फिर वह हिम्मत बाँधकर और पूरा ज़ोर लगाकर बड़ी फ़ौज के साथ जुनूबी बादशाह से लड़ने जाएगा। जवाब में जुनूबी बादशाह एक बड़ी और निहायत ही ताक़तवर फ़ौज को लड़ने के लिए तैयार करेगा। तो भी वह शिमाली बादशाह का सामना नहीं कर पाएगा, इसलिए कि उसके ख़िलाफ़ साज़िशें कामयाब हो जाएँगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 پھر وہ ہمت باندھ کر اور پورا زور لگا کر بڑی فوج کے ساتھ جنوبی بادشاہ سے لڑنے جائے گا۔ جواب میں جنوبی بادشاہ ایک بڑی اور نہایت ہی طاقت ور فوج کو لڑنے کے لئے تیار کرے گا۔ توبھی وہ شمالی بادشاہ کا سامنا نہیں کر پائے گا، اِس لئے کہ اُس کے خلاف سازشیں کامیاب ہو جائیں گی۔

باب دیکھیں کاپی




دانی ایل 11:25
6 حوالہ جات  

”تو اَب مَیں تُمہیں حقیقت بتاتا ہُوں۔ فارسؔ میں ابھی تین اَور بادشاہ برپا ہوں گے اَور اُس کے بعد پھر چوتھا بادشاہ ہوگا جو دُوسرے تمام بادشاہوں سے زِیادہ دولتمند ہوگا۔ جَب وہ اَپنی دولت کی بدولت طاقتور بَن جائے گا تو وہ ہر کسی کو یُونانؔ کی سلطنت کے خِلاف بھڑکائے گا۔


لالچی اِنسان جھگڑا پیدا کرتا ہے، لیکن جو یَاہوِہ پر توکّل رکھتا ہے وہ خُوشحال ہوگا۔


غُصّے والا آدمی جھگڑے پیدا کرتا ہے، لیکن صَابر اِنسان جھگڑا مٹاتا ہے۔


اُس کے بیٹے جنگ کی تیّاری کریں گے اَور ایک بڑی فَوج جمع کریں گے جو ایک ناقابلِ مزاحمت سیلاب کی مانند پھیل جائے گا اَور لڑتے ہُوئے اُس کے قلعہ تک پہُنچ جائے گا۔


”جُنوب کا بادشاہ زور پکڑے گا لیکن اُس کا ایک حاکم اُس سے بھی زِیادہ طاقتور ہوگا اَور وہ اَپنی سلطنت پر بڑے اِختیار سے قابض رہے گا۔


”آخِری وقت میں جُنوب کا بادشاہ اُسے جنگ میں مشغُول کرےگا اَور شمال کا بادشاہ بھی رتھوں، گُھڑسواروں اَور بڑے جنگی بحری بیڑے سمیت اُس پر ٹوٹ پڑےگا۔ وہ بہت سے ممالک پر حملہ آور ہوگا اَور سیلاب کی مانند اُس کی سرزمین میں سے گزرے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات