Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




دانی ایل 11:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 تَب وہ جزیروں کی طرف رُخ کرےگا اَور اُن میں سے بہُتوں پر قبضہ کر لے گا۔ لیکن ایک سپہ سالار اُس کی گستاخیوں کا خاتِمہ کر دے گا اَور اُس کی گستاخی کے مُطابق اُسے بدلہ دے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 پِھر وہ بحری مُمالِک کا رُخ کرے گا اور بُہت سے لے لے گا لیکن ایک سردار اُس کی ملامت کو مَوقُوف کرے گا بلکہ اُسے اُسی کے سر پر ڈالے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 इसके बाद वह साहिली इलाक़ों की तरफ़ रुख़ करेगा। उनमें से वह बहुतों पर क़ब्ज़ा भी करेगा, लेकिन आख़िरकार एक हुक्मरान उसके गुस्ताखाना रवय्ये का ख़ातमा करेगा, और उसे शरमिंदा होकर पीछे हटना पड़ेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 اِس کے بعد وہ ساحلی علاقوں کی طرف رُخ کرے گا۔ اُن میں سے وہ بہتوں پر قبضہ بھی کرے گا، لیکن آخرکار ایک حکمران اُس کے گستاخانہ رویے کا خاتمہ کرے گا، اور اُسے شرمندہ ہو کر پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

باب دیکھیں کاپی




دانی ایل 11:18
10 حوالہ جات  

لیکن اِفرائیمؔ نے یَاہوِہ کو شدید غُصّہ دِلایا؛ اِس لیٔے اُس کا خُداوؔند اُس کی خُونریزی کا گُناہ اِسی کی گردن پر رکھیں گے اَور اُسے اَپنی توہین کا صِلہ دیں گے۔


یَاہوِہ اُن کے لیٔے ہیبت ناک ہونگے اَور وہ زمین کے تمام معبُودوں کو لاغر کر دیں گے۔ اَور بحری ممالک کے تمام باشِندے اَپنی اَپنی جگہ میں، اُن کی عبادت کریں گے۔


”اَے مُختلف قوموں! یَاہوِہ کا کلام سُنو؛ اَور دُور کے جزیروں میں اُن کی مُنادی کرتے ہُوئے اعلان کرو، ’جنہوں نے بنی اِسرائیل کو پراگندہ کیا وُہی اُسے جمع بھی کریں گے اَور چرواہے کی مانند اَپنے گلّہ کی نگہبانی کریں گے۔‘


سمُندر پار کر سائپرس یا کِتّیمؔ کے ساحِلوں تک جا کے دیکھو، مُلکِ قیدارؔ میں قاصِد بھیج کر دریافت کرو؛ کیا کبھی اِس طرح کی کویٔی بات پیش آئی ہے،


کیونکہ جِس طرح تُم عیب جوئی کروگے اُسی طرح تمہاری بھی عیب جوئی کی جائے گی اَور جِس پیمانہ سے تُم ناپتے ہو اُسی سے تمہارے لیٔے بھی ناپا جائے گا۔


اَور باشانؔ کے بلُوط سے اُنہُوں نے تیرے چپّو بنائے؛ اَور کِتّیمؔ کے ساحِلوں سے لکڑی حاصل کرکے اُس میں ہاتھی دانت جڑ کر اُنہُوں نے تیرے لیٔے چھتری بنائی۔


”تَب میں اُن کے درمیان ایک نِشان نصب کروں گا اَور اُن کے بچے ہوؤں میں سے چند کو مُختلف قوموں کے پاس بھیجوں گا جنہوں نے نہ میری شہرت سُنی ہے نہ میرا جلال دیکھاہے یعنی ترشیشؔ اَور پُولؔ اَور لُودؔ کو (جو مشہُور تیر اَنداز ہیں) اَور تُوبل اَور یُونانؔ (یاوانؔ) اَور دُور کے جزیروں کے پاس بھی بھیج دوں گا۔ وہ مُختلف قوموں میں میرا جلال بَیان کریں گے۔


تَب ادونی بزق نے کہا، ”ستّر بادشاہ جِن کے ہاتھ پاؤں کے انگُوٹھے کٹے ہُوئے تھے میری میز کے نیچے ٹکڑے بٹورا کرتے تھے۔ جَیسا سلُوک مَیں نے اُن کے ساتھ کیا تھا وَیسا ہی بدلہ اَب یَاہوِہ نے مُجھے دیا ہے۔“ وہ اُسے یروشلیمؔ لے آئے جہاں اُس نے وفات پائی۔


بادشاہ احسویروسؔ نے اَپنی مملکت کے تمام صوبوں اَور سمُندر کے جزیروں پر خراج مُقرّر کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات