Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




دانی ایل 11:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 تَب حملہ آور لشکر جیسا چاہے کرےگا۔ کویٔی اُس کے خِلاف کھڑا نہ رہ سکےگا اَور وہ اُس خُوبصورت مُلک میں آکر قابض ہو جائیں گے اَور اُس مُلک کو تباہ کرنے کی قُوّت اُن کے پاس ہوگی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 اور حملہ آور جو کُچھ چاہے گا کرے گا اور کوئی اُس کا مُقابلہ نہ کر سکے گا۔ وہ اُس جلالی مُلک میں قِیام کرے گا اور اُس کے ہاتھ میں تباہی ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 हमलाआवर बादशाह जो जी चाहे करेगा, और कोई उसका सामना नहीं कर सकेगा। उस वक़्त वह ख़ूबसूरत मुल्क इसराईल में टिक जाएगा और उसे तबाह करने का इख़्तियार रखेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 حملہ آور بادشاہ جو جی چاہے کرے گا، اور کوئی اُس کا سامنا نہیں کر سکے گا۔ اُس وقت وہ خوب صورت ملک اسرائیل میں ٹک جائے گا اور اُسے تباہ کرنے کا اختیار رکھے گا۔

باب دیکھیں کاپی




دانی ایل 11:16
11 حوالہ جات  

پھر اُن میں سے ایک سینگ اَور نکل آیا جو شروع میں تو چھوٹا تھا لیکن جُنوب کی جانِب اَور مشرق کی جانِب اَور ایک خُوبصورت مُلک کی طرف پُوری طاقت سے بڑھتا گیا۔


وہ خُوبصورت مُلک پر بھی حملہ کرےگا۔ بہت سے ممالک مغلُوب ہو جایٔیں گے لیکن اِدُوم، مُوآب اَور بنی عمُّون کے سربراہ اُس کے ہاتھ سے بچائے جایٔیں گے۔


”تَب وہ بادشاہ اَپنی مرضی کے مُطابق کچھ بھی کرےگا۔ وہ اَپنے آپ کو ہر معبُود سے بُلند و بالا بنائے گا اَور معبُودوں کے خُدا کے خِلاف حیرت اَنگیز باتیں کہے گا۔ قہر کا وقت مُکمّل ہونے تک وہ کامیاب ہوگا کیونکہ جو طے شُدہ ہے وہ واقع ہوگا۔


تَب ایک زبردست بادشاہ برپا ہوگا جو اَپنا تسلُّط جمائے گا اَور جیسا چاہے وہ گا کرےگا۔


مَیں نے اُسے مینڈھے پر نہایت غُصّہ میں حملہ کرتے ہُوئے دیکھا اُس نے اُسے مارا اَور اُس کے دونوں سینگ توڑ ڈالے۔ مینڈھے میں اِتنی طاقت ہی نہیں تھی کہ وہ اُس بکرے سے مُقابلہ کرے۔ بکرے نے اُسے زمین پر پٹک دیا اَور اُسے روند ڈالا اَور کویٔی اُس مینڈھے کو اُس کی گرفت سے چھُڑا نہ سَکا۔


مَیں نے دیکھا کہ وہ مینڈھا مغرب، شمال اَور جُنوب کی طرف سینگ مار رہاتھا اَور کویٔی جانور اُس کے سامنے کھڑا نہ رہ سَکتا تھا اَور نہ کویٔی اُس کی طاقت سے کسی کو بچا سَکتا تھا۔ وہ جیسا چاہتا تھا، کرتا تھا یہاں تک کہ وہ بہت بڑا ہو گیا۔


وہ اَپنے شاہی خیمے سمُندروں اَور خُوبصورت مُقدّس پہاڑ کے درمیان کھڑے کرےگا۔ لیکن اُس کا خاتِمہ ہو جائے گا اَور کویٔی اُس کا مددگار نہ ہوگا۔“


”مَیں نے خیال کیا تھا، ” ’مَیں کیسے تُمہیں دِل و جان سے فرزندوں میں شُمار کروں، اَور تُمہیں اِس خُوشنما مُلک کو عطا کروں، جو سَب قوموں کے ممالک کی مِیراث ہے۔‘ مَیں نے سوچا کہ تُم مُجھے ’باپ‘ کہہ کر پُکارو گے، اَور پھر مُجھ سے برگشتہ نہ ہوگے۔


وہ پانی کی طرح تمام بنی یہُوداہؔ میں پھیل جائے گا، یہاں تک کہ اُس کی گردن تک پہُنچ جائے گا۔ اَور اُس کے پھیلے ہُوئے پروں کے نیچے تیری زمین کی ساری وسعت چھُپ جائے گی۔ اَے عِمّانُوایلؔ!“


زندگی بھر کویٔی شخص تمہارے سامنے کھڑا نہ رہ سکےگا۔ جَیسے مَیں مَوشہ کے ساتھ رہا وَیسے ہی تمہارے ساتھ بھی رہُوں گا؛ نہ مَیں تُمہیں چھوڑوں گا اَور نہ تُم سے دست بردار ہُوں گا۔


چونکہ خُداتعالیٰ نے اُنہیں اِس قدر عالی مرتبہ بخشا تھا اِس لیٔے تمام لوگ اَور قومیں اَور مُختلف زبانیں بولنے والے لوگ اُن سے ڈرتے اَور خوف کھاتے تھے۔ بادشاہ نے جنہیں چاہا، اُنہیں قتل کروا دیا، جنہیں وہ بچانا چاہا، اُنہیں بچا لیا۔ جنہیں سرفراز کرنا چاہا، اُنہیں سرفراز کیا اَور جنہیں ذلیل کرنا چاہا، اُنہیں ذلیل کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات