Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




دانی ایل 10:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اُس کا جِسم فیروزہ کی مانند، اُس کا چہرہ بجلی کا سا تھا، اُس کی آنکھیں جلتے ہُوئے چراغوں کی مانند، اُس کے بازو اَور ٹانگیں چمکتے ہُوئے کانسے کی مانند اَور اُس کی آواز ایک مجمع کی آواز کی مانند تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 اُس کا بدن زبرجد کی مانِند اور اُس کا چِہرہ بِجلی سا تھا اور اُس کی آنکھیں آتِشی چراغوں کی مانِند تھِیں۔ اُس کے بازُو اور پاؤں رنگت میں چمکتے ہُوئے پِیتل سے تھے اور اُس کی آواز انبوہ کے شور کی مانِند تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 उसका जिस्म पुखराज जैसा था, उसका चेहरा आसमानी बिजली की तरह चमक रहा था, और उस की आँखें भड़कती मशालों की मानिंद थीं। उसके बाज़ू और पाँव पालिश किए हुए पीतल की तरह दमक रहे थे। बोलते वक़्त यों लग रहा था कि बड़ा हुजूम शोर मचा रहा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 اُس کا جسم پکھراج جیسا تھا، اُس کا چہرہ آسمانی بجلی کی طرح چمک رہا تھا، اور اُس کی آنکھیں بھڑکتی مشعلوں کی مانند تھیں۔ اُس کے بازو اور پاؤں پالش کئے ہوئے پیتل کی طرح دمک رہے تھے۔ بولتے وقت یوں لگ رہا تھا کہ بڑا ہجوم شور مچا رہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




دانی ایل 10:6
18 حوالہ جات  

اُس کی آنکھیں آگ کے شُعلوں کی مانند ہیں اَور اُس کے سَر پر بہت سے شاہی تاج ہیں۔ اُس کی پیشانی پر اُس کا نام بھی لِکھّا ہُواہے جسے سِوائے اُس کے کویٔی اَور نہیں جانتا۔


وہاں اُن کے سامنے حُضُور کی صورت بدل گئی۔ اَور حُضُور کا چہرہ سُورج کی مانِند چمکنے لگا اَور حُضُور کے کپڑے نُور کی مانِند سفید ہو گئے۔


مَیں نے نگاہ کی اَور کروبیوں کے پاس چار پہیّے دیکھے۔ ہر کروبی کے پاس ایک پہیّا تھا اَور وہ پہیّے پکھراج کے مانند چمکتے تھے۔


جَب وہ جاندار چلنے لگے تو مَیں نے اُن کے پروں کی پھڑپھڑاہٹ سُنی جو زور سے بہتے ہُوئے پانی کے شور کی مانند قادرمُطلق کی آواز کی مانند یا کسی لشکر کی ہلچل کی مانند لگتی تھی۔ جَب وہ روکتے تھے تو اَپنے پر لٹکا لیتے تھے۔


اُن پہیّوں کی شکل و صورت اَیسی تھی: وہ پکھراج کی طرح چمکدار تھے اَور چاروں پہیّے ایک ہی طرح کے تھے۔ ہر ایک پہیّا کی بناوٹ اَیسی لگتی تھی گویا ایک پہیّا دُوسرے کو کاٹتا ہو۔


وہ جاندار اِس قدر تیزی سے آگے پیچھے دَوڑتے تھے جَیسے بجلی کوندتی ہو۔


پانچویں عقِیق کی، چھُٹّی عقِیق احمر کی، ساتویں سُنہرے پتّھر کی، آٹھویں فیروزہ کی، نویں زبرجد کی، دسویں یمنی پتّھر کی، گیارھویں سنگِ سُنبُلی کی، بارہویں یاقُوت کی تھی۔


اُس کے بعد مَیں نے ایک زورآور فرشتہ کو آسمان سے اُترتے دیکھا۔ وہ بادل اوڑھے ہویٔے تھا اَور اُس کے سَر کے اُوپر قوس قذح تھی۔ اُس کا چہرہ آفتاب کی مانند تھا اَور پاؤں آگ کے سُتونوں کی طرح تھے۔


اَور جَب وہ دعا کر رہے تھے تو اُن کی صورت بدل گئی اَور اُن کی پوشاک سفید ہوکر بجلی کی مانِند چمکنے لگی۔


اُن کی ٹانگیں سیدھی تھیں اَور پاؤں بچھڑے کے کھُروں کی مانند تھے جو منجھے ہُوئے کانسے کی مانند چمکتے تھے۔


چوتھی قطار میں پکھراج، سنگِ سُلیمانی اَور سنگِ یَشب۔ اِنہیں نقش کندہ کئے ہویٔے سونے کے خانوں میں جڑنا۔


اُس کی صورت بجلی کی مانِند تھی اَور اُس کی پوشاک برف کی طرح سفید تھی۔


”تھُواتِیؔرہ کی جماعت کے فرشتہ کو لِکھ: خُدا کا بیٹا جِس کی آنکھیں بھڑکتی ہُوئی آگ کے شُعلوں اَور جِس کے پاؤں تپائے ہویٔے خالص پیتل کی مانند ہیں، وہ یہ فرماتا ہے۔


اُس کے بازو سونے کی سلاخیں ہیں؛ جِن میں پکھراج جڑے ہیں۔ اُس کا پیٹ چمکتے ہُوئے ہاتھی دانت کی مانند ہے، جِن میں نیلم جڑے ہُوئے ہیں۔


وہ مُجھے وہاں لے گیا اَور مَیں نے ایک آدمی کو دیکھا جِس کی صورت کانسے کی بنی ہُوئی صورت کی مانند تھی۔ وہ اَپنے ہاتھ میں کتانی ڈوری اَور پیمائش کا سَرکنڈا لیٔے پھاٹک پر کھڑا تھا۔


مَیں نے دیکھا تو مُجھے ایک اِنسانی شکل نظر آئی۔ اُس کی کمر کا نیچے کا حِصّہ آگ کی مانند تھا اَور اُس کے اُوپر کا حِصّہ چمکتی ہُوئی دھات کی مانند رَوشن تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات