Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




دانی ایل 1:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ کے حُکومت کے تیسرے سال میں شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ نے یروشلیمؔ آکر اُس کا محاصرہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 شاہِ یہُوداؔہ یہُویقیِم کی سلطنت کے تِیسرے سال میں شاہِ بابل نبُوکدؔنضر نے یروشلیِم پر چڑھائی کر کے اُس کا مُحاصرہ کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 शाहे-यहूदाह यहूयक़ीम की सलतनत के तीसरे साल में शाहे-बाबल नबूकदनज़्ज़र ने यरूशलम आकर उसका मुहासरा किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 شاہِ یہوداہ یہویقیم کی سلطنت کے تیسرے سال میں شاہِ بابل نبوکدنضر نے یروشلم آ کر اُس کا محاصرہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی




دانی ایل 1:1
14 حوالہ جات  

تَب نبوکدنضرؔ نے یَاہوِہ کے کلام کے مُطابق یَاہوِہ کے بیت المُقدّس اَور شاہی محل کے سارے خزانے وہاں سے نکال کر اَپنے ساتھ لے گیا۔ اُس نے سونے کے ظروف بھی اَپنے قبضہ میں لے لیٔے جنہیں شاہِ اِسرائیل شُلومونؔ نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے لیٔے بنوایا تھا۔


اَور تمہارے بیٹوں میں سے بعض کو جو تمہارے اَپنے گوشت اَور خُون ہیں اُنہیں اسیری میں لے جایا جائے گا اَور اُنہیں شاہِ بابیل کے محل کے خواجہ سرا بنا دیا جائے گا۔“


شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ بِن یُوشیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے چوتھے سال میں جو شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کے حُکومت کا پہلا سال تھا، یہُودیؔہ کے تمام لوگوں کے متعلّق یَاہوِہ کا یہ کلام یرمیاہؔ پر نازل ہُوا۔


یَاہوِہ کا یہ کلام یرمیاہؔ پر شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ بِن یُوشیاہؔ کے دَورِ حُکومت میں نازل ہُوا:


لیکن جَب شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ نے اِس مُلک پر حملہ کیا، تَب ہم نے فیصلہ کیا، ’آؤ ہم یروشلیمؔ چلیں تاکہ کَسدیوں اَور ارامیوں کی فَوج سے بچ سکیں۔‘ یُوں ہم یروشلیمؔ میں آکر رہنے لگے۔“


شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ بِن یُوشیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے چوتھے سال میں یَاہوِہ کا یہ کلام یرمیاہؔ پر نازل ہُوا،


شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ بِن یُوشیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے چوتھے سال میں، جَب باروکؔ بِن نیریاہؔ، یرمیاہؔ کی زبان سے نِکلا ہُوا کلام طُومار میں لِکھ چُکا، تَب یرمیاہؔ نبی نے اُس سے کہا،


بابیل اَور کَسدیوں کے مُلک کے متعلّق یَاہوِہ نے یرمیاہؔ نبی کی مَعرفت یہ کلام فرمایا،


شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کے دَورِ حُکومت کے اُنّیسویں سال کے پانچویں مہینے کے دسویں دِن شاہی پہرےداروں کا سردار نبوزرادانؔ جو شاہِ بابیل کا مُلازم تھا یروشلیمؔ میں آیا۔


جِن لوگوں کو نبوکدنضرؔ اسیر کرکے لے گیا وہ شُمار میں یُوں ہیں، ساتویں بَرس میں، تین ہزار تئیس یہُودی؛


چنانچہ دانی ایل کو بادشاہ کے رُوبرو پیش کیا گیا اَور بادشاہ نے پُوچھا، ”کیا تُم وُہی دانی ایل ہو، جو اُن اسیروں میں سے ہے جنہیں میرا باپ یہُوداہؔ سے جَلاوطن کرکے لایاتھا؟


یہُویقیمؔ پچّیس سال کا تھا جَب وہ بادشاہ بنا اَور اُس نے گیارہ سال تک یروشلیمؔ پر حُکمرانی کی۔ اُس کی ماں کا نام زیبِدہؔ تھا جو روماہؔ کے باشِندے پِدائیاہؔ کی بیٹی تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات