Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




کلسیوں 4:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے مالِکو! اَپنے غُلاموں کے ساتھ جائز اَور منصفانہ سلُوک کریں، کیونکہ تُم جانتے ہو کہ آسمان پر تمہارا بھی ایک مالک ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اَے مالِکو! اپنے نَوکروں کے ساتھ یہ جان کر عدل و اِنصاف کرو کہ آسمان پر تُمہارا بھی ایک مالِک ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 मालिको, अपने ग़ुलामों के साथ मुंसिफ़ाना और जायज़ सुलूक करें। आप तो जानते हैं कि आसमान पर आपका भी मालिक है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 مالکو، اپنے غلاموں کے ساتھ منصفانہ اور جائز سلوک کریں۔ آپ تو جانتے ہیں کہ آسمان پر آپ کا بھی مالک ہے۔

باب دیکھیں کاپی




کلسیوں 4:1
22 حوالہ جات  

وہ برّہ سے جنگ کریں گے لیکن برّہ اُن پر غالب آئے گا کیونکہ وہ خُداوندوں کا خُداوؔند اَور بادشاہوں کا بادشاہ ہے اَور اُس کے ساتھ اُس کے بُلائے ہویٔے، برگُزیدہ اَور وفادار خادِم بھی غالب آئیں گے۔“


اِس لیٔے کہ جِس نے رحم نہیں کیا اُس کا اِنصاف بغیر رحم کے کیا جائے گا۔ رحم اِنصاف پر غالب آتا ہے۔


دیکھو! جِن مزدُوروں نے تمہارے کھیتوں میں کام کیا تھا اُن کی وہ مزدُوری جو تُم نے دغا کرکے روک لی ہے وہ تمہارے خِلاف چِلّا رہی ہے اَور فصل کاٹنے والوں کی فریاد لشکروں کے ربّ کے کانوں تک پہُنچ چُکی ہے۔


اگر تُم اَپنے ضلع میں غریبوں پر ظُلم ہوتے اَور عدل و اِنصاف اَور اُنہیں اُن کے حُقُوق سے محروم ہوتے دیکھو تو اُس پر تعجُّب نہ کرنا کیونکہ ایک حاکم کی ایک حاکم نگہبانی کرتا اَور اُن دونوں کے اُوپر بھی اعلیٰ حاکم ہوتے ہیں۔


اُس کی پوشاک اَور ران پر یہ نام لِکھّا ہُواہے: بادشاہوں کا بادشاہ، اَور خُداوندوں کا خُداوؔند۔


”بادشاہ بننے کے بعد، جَب، وہ واپس آیا۔ تو اُس نے اَپنے خادِموں کو بُلایا جنہیں اُس نے کاروبار کے لیٔے رقم دی تھی تاکہ مَعلُوم کرے کہ ہر ایک نے کِتنا کِتنا کمایاہے۔


تَب مَیں تمہاری عدالت کے لیٔے تمہارے نزدیک آؤں گا اَور اوجھاؤں، بدکاروں اَور جھُوٹی قَسم کھانے والوں کے خِلاف اَور اُن کے خِلاف بھی جو مزدُوروں کو اُن کی مزدُوری نہیں دیتے اَور بیواؤں اَور یتیموں پر ظُلم کرتے ہیں اَور پردیسیوں کو اِنصاف سے محروم رکھتے ہیں اَور مُجھ سے نہیں ڈرتے ہیں، مَیں اُن سَب کے خِلاف فوراً گواہی دُوں گا، یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


” ’تُم اَپنے پڑوسی کو مت ٹھگنا اَور نہ ہی اُسے لُوٹنا۔ ” ’اَور نہ کسی مزدُور کی مزدُوری اَپنے پاس رات سے صُبح تک روکے رکھنا۔


وہ کہتے ہیں، ’ہم نے روزے کس لیٔے رکھے، جَب کہ تُونے اُنہیں دیکھا تک نہیں؟ ہم فروتن ہُوئے، اَور تُونے دھیان نہیں دیا۔‘ ”پھر بھی اَپنے روزے کے دِن تُم اَپنی ہی مرضی پُوری کرتے ہو اَور اَپنے تمام کارندوں سے ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہو۔


اَور اُس نے اُن سے فرمایا، ’تُم بھی میرے انگوری باغ میں چلے جاؤ اَورجو مُناسب اُجرت ہے، میں تُمہیں دُوں گا۔‘ “


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات