کلسیوں 3:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ16 المسیح کے کلام کو اَپنے دِلوں میں کثرت سے بسنے دو اَور پُوری دانائی کے ساتھ ایک دُوسرے کو تعلیم دو اَور نصیحت کرتے رہو، اَور اَپنے دِلوں میں خُدا کی شُکر گُزاری کرتے ہویٔے زبُور، حَمد و ثنا اَور رُوحانی غزلیں گایا کرو۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس16 مسِیح کے کلام کو اپنے دِلوں میں کثرت سے بسنے دو اور کمال دانائی سے آپس میں تعلِیم اور نصِیحت کرو اور اپنے دِلوں میں فضل کے ساتھ خُدا کے لِئے مزامِیر اور گِیت اور رُوحانی غزلیں گاؤ۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस16 आपकी ज़िंदगी में मसीह के कलाम की पूरी दौलत घर कर जाए। एक दूसरे को हर तरह की हिकमत से तालीम देते और समझाते रहें। साथ साथ अपने दिलों में अल्लाह के लिए शुक्रगुज़ारी के साथ ज़बूर, हम्दो-सना और रूहानी गीत गाते रहें। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن16 آپ کی زندگی میں مسیح کے کلام کی پوری دولت گھر کر جائے۔ ایک دوسرے کو ہر طرح کی حکمت سے تعلیم دیتے اور سمجھاتے رہیں۔ ساتھ ساتھ اپنے دلوں میں اللہ کے لئے شکرگزاری کے ساتھ زبور، حمد و ثنا اور روحانی گیت گاتے رہیں۔ باب دیکھیں |
لیکن تُمہیں تو خُدا کی طرف سے مَسح کیا گیا ہے، وہ تُم میں قائِم ہے، اِس لیٔے ضروُرت نہیں کہ کویٔی تُمہیں سِکھائے کہ سچ کیا ہے؟ کیونکہ المسیح کا رُوح تُمہیں سَب باتیں سِکھاتا ہے جو تُمہیں جاننا چاہئے، اَورجو کچھ وہ سِکھاتا ہے وہ سچ ہے جھُوٹ نہیں۔ اِس لیٔے جِس طرح پاک رُوح نے تُمہیں سِکھایا ہے اُسی طرح تُم المسیح میں قائِم رہو۔
اَے بھائیو اَور بہنوں! تُمہیں کیا کرنا چاہیئے؟ جَب تُم عبادت کی غرض سے جمع ہوتے ہو تو کسی کا دِل چاہتاہے کہ نغمہ گائے، کویٔی تعلیم دینا چاہتاہے، کویٔی مُکاشفہ کی بات کہنا چاہتاہے، کویٔی کسی بیگانہ زبان میں کلام کرنا چاہتاہے، کویٔی اُس کا ترجُمہ کرنا چاہتاہے۔ لازِم ہے کہ جو کچھ کیا جائے جماعت کی ترقّی کے لیٔے ہو۔
بچّوں! مَیں نے تُمہیں اِس لیٔے لِکھّا ہے، کیونکہ تُم خُدا باپ کو جان گیٔے ہو۔ اَے والدوں! مَیں نے تُمہیں اِس لیٔے لِکھّا ہے، کہ تُم نے اُسے جو اِبتدا سے ہی مَوجُود ہے، جان لیا ہے۔ جَوان مَردوں! مَیں نے تُمہیں اِس لیٔے لِکھّا ہے، کہ تُم مضبُوط ہو، اَور خُدا کا کلام تمہارے اَندر قائِم ہے، اَور تُم اِبلیس پر غالب آ گئے ہو۔