Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




کلسیوں 1:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 جَب ہم تمہارے لیٔے دعا کرتے ہیں تو ہمیشہ اَپنے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے باپ، یعنی خُدا کا شُکر اَدا کرتے ہیں،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 ہم تُمہارے حق میں ہمیشہ دُعا کر کے اپنے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے باپ یعنی خُدا کا شُکر کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 जब हम आपके लिए दुआ करते हैं तो हर वक़्त ख़ुदा अपने ख़ुदावंद ईसा मसीह के बाप का शुक्र करते हैं,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 جب ہم آپ کے لئے دعا کرتے ہیں تو ہر وقت خدا اپنے خداوند عیسیٰ مسیح کے باپ کا شکر کرتے ہیں،

باب دیکھیں کاپی




کلسیوں 1:3
16 حوالہ جات  

تُم سَب کے لیٔے ہم ہمیشہ خُدا کا شُکر کرتے اَور تُمہیں اَپنی دعاؤں میں بھی یاد رکھتے ہیں۔


جِس خُدا کی عبادت میں اَپنے باپ دادا کی طرح صَاف دِلی سے کرتا ہُوں، اُسی کا شُکر اَدا کرتا ہُوں کہ مَیں تُجھے رات دِن اَپنی دعاؤں میں ہمیشہ یاد کرتا ہُوں۔


اِس لیٔے جِس دِن سے ہم نے آپ لوگوں سے یہ سَب باتیں سُنی ہیں، ہم بھی تمہارے واسطے خُدا سے بلاناغہ دعا کرتے اَور درخواست کرنے سے باز نہیں آتے کہ تُمہیں خُدا اَپنی مرضی کے علم سے، رُوحانی حِکمت اَور سمجھ سے معموُر کر دے جسے پاک رُوح مُہیّا کرتا ہے۔


مَیں تمہارے لیٔے ہمیشہ اَپنے خُدا کا شُکر اَدا کرتا ہُوں کیونکہ خُدا نے المسیح یِسوعؔ کے وسیلہ سے تُم پر فضل کیا ہے۔


کیونکہ خُدا نے ہمیں تاریکی کے قبضہ سے چُھڑا کر اَپنے عزیز بیٹے کی بادشاہی میں داخل کیا ہے،


جَب سے مَیں نے سُنا ہے کہ تُم خُداوؔند یِسوعؔ پر بڑا ایمان رکھتے ہو اَور سَب مُقدّسین سے مَحَبّت رکھتے ہو،


کسی بات کی فکر نہ کرو، اَور اَپنی سَب دعاؤں میں خُدا کے سامنے اَپنی ضروُرتیں، اَور مَنّتیں شُکر گُزاری کے ساتھ خُدا کے سامنے پیش کیا کرو۔


تاکہ تُم سَب مِل کر اَور ایک زبان ہوکر ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے باپ یعنی خُدا کی تمجید کرتے رہو۔


ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے خُدا اَور باپ کی حَمد ہو، وہ نہایت ہی رحیم باپ ہے اَور ہر طرح کی تسلّی دینے والا خُدا ہے،


پاک رُوح کی ہدایت سے ہر وقت مِنّت اَور دعا کرتے رہو، اَور اِس غرض سے جاگتے رہو تاکہ سَب مُقدّسین کے لیٔے بلاناغہ دعا کر سکو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات