کلسیوں 1:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ23 بشرطیکہ تُم اَپنے ایمان کی پُختہ بُنیاد پر قائِم رہو، اَور اُس خُوشخبری کی اُمّید کو جسے تُم نے سُنا تھا، نہ چھوڑو، جِس کی مُنادی آسمان کے نیچے ساری مخلُوق میں کی گئی، اَور مَیں پَولُسؔ اُسی کا خادِم بنا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس23 بشرطیکہ تُم اِیمان کی بُنیاد پر قائِم اور پُختہ رہو اور اُس خُوشخبری کی اُمّید کو جِسے تُم نے سُنا نہ چھوڑو جِس کی مُنادی آسمان کے نِیچے کی تمام مخلُوقات میں کی گئی اور مَیں پَولُس اُسی کا خادِم بنا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस23 बेशक अब ज़रूरी है कि आप ईमान में क़ायम रहें, कि आप ठोस बुनियाद पर मज़बूती से खड़े रहें और उस ख़ुशख़बरी की उम्मीद से हट न जाएँ जो आपने सुन ली है। यह वही पैग़ाम है जिसकी मुनादी दुनिया में हर मख़लूक़ के सामने कर दी गई है और जिसका ख़ादिम मैं पौलुस बन गया हूँ। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن23 بےشک اب ضروری ہے کہ آپ ایمان میں قائم رہیں، کہ آپ ٹھوس بنیاد پر مضبوطی سے کھڑے رہیں اور اُس خوش خبری کی اُمید سے ہٹ نہ جائیں جو آپ نے سن لی ہے۔ یہ وہی پیغام ہے جس کی منادی دنیا میں ہر مخلوق کے سامنے کر دی گئی ہے اور جس کا خادم مَیں پولس بن گیا ہوں۔ باب دیکھیں |
لیکن تُمہیں تو خُدا کی طرف سے مَسح کیا گیا ہے، وہ تُم میں قائِم ہے، اِس لیٔے ضروُرت نہیں کہ کویٔی تُمہیں سِکھائے کہ سچ کیا ہے؟ کیونکہ المسیح کا رُوح تُمہیں سَب باتیں سِکھاتا ہے جو تُمہیں جاننا چاہئے، اَورجو کچھ وہ سِکھاتا ہے وہ سچ ہے جھُوٹ نہیں۔ اِس لیٔے جِس طرح پاک رُوح نے تُمہیں سِکھایا ہے اُسی طرح تُم المسیح میں قائِم رہو۔
اِس میں کویٔی شک نہیں کہ حقیقی دینداری کا سرچشمہ عظیم ہے یعنی: وہ جو جِسم میں ظاہر ہویٔے، اَور پاک رُوح کے وسیلہ سے صادق ٹھہرے، اَور فرشتوں کو دِکھائی دئیے، غَیریہُودیوں میں اُن کی مُنادی ہُوئی، اَور ساری دُنیا میں لوگ اُن پر ایمان لائے، اَور خُدا نے یِسوعؔ کو اَپنے ساتھ رہنے کے لیٔے جلال میں آسمان پر اُٹھالیا۔