Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 9:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اَے بنی اِسرائیل، کیا تُم میرے لیٔے اہلِ کُوشؔ کی مانند نہیں ہو؟ یَاہوِہ اعلان کرتے ہیں، کیا مَیں بنی اِسرائیل کو مُلک مِصر سے، فلسطینیوں کو مُلک کفتُور سے، اَور ارامیوں کو مُلک قیرؔ سے باہر نہیں نکال لایا ہُوں؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 خُداوند فرماتا ہے اَے بنی اِسرائیل! کیا تُم میرے لِئے اہِلِ کُوش کی اَولاد کی مانِند نہیں ہو؟ کیا مَیں اِسرائیل کو مُلکِ مِصرؔ سے اور فلِستِیوں کو کفتُور سے اور ارامیوں کو قِیر سے نہیں نِکال لایا ہُوں؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 रब फ़रमाता है, “ऐ इसराईलियो, यह मत समझना कि मेरे नज़दीक तुम एथोपिया के बाशिंदों से बेहतर हो। बेशक मैं इसराईल को मिसर से निकाल लाया, लेकिन बिलकुल इसी तरह मैं फ़िलिस्तियों को क्रेते से और अरामियों को क़ीर से निकाल लाया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 رب فرماتا ہے، ”اے اسرائیلیو، یہ مت سمجھنا کہ میرے نزدیک تم ایتھوپیا کے باشندوں سے بہتر ہو۔ بےشک مَیں اسرائیل کو مصر سے نکال لایا، لیکن بالکل اِسی طرح مَیں فلستیوں کو کریتے سے اور اَرامیوں کو قیر سے نکال لایا۔

باب دیکھیں کاپی




عاموس 9:7
14 حوالہ جات  

کیونکہ تمام فلسطینیوں کی تباہی کا اَور صُورؔ اَور صیدونؔ کے اُن باقی بچے ہُوئے مددگاروں کو فنا کرنے کا دِن آ چُکاہے۔ کیونکہ خُود یَاہوِہ اُن فلسطینیوں کو، جو کفتُور کے جَزِیرہ پر کے بچے ہُوئے لوگوں کو تباہ کرنے پر آمادہ ہیں۔


اَور شاہِ اشُور نے آحازؔ کی بات مان کر دَمشق پر حملہ کرکے اُس پر قبضہ کر لیا اَور اُس کے باشِندوں کو قَید کرکے قیرؔ میں جَلاوطن کر دیا اَور وہیں اُس نے رِضینؔ کو قتل کر دیا۔


اَور وَیسے ہی کفتُوریوں نے کفتُور سے آکر عوّیوں کو جو غزّہؔ تک دیہاتوں میں بسے ہویٔے تھے مٹا دیا اَور اُن کی جگہ خُود بس گیٔے۔


اَور مَیں ہی تُمہیں مِصر سے باہر نکال کر لایا، اَور چالیس بَرس تک بیابان میں تمہاری رہبری کرتا رہا، تاکہ تُم امُوریوں کے مُلک پر قابض ہو جاؤ۔


میں دَمشق کے پھاٹکوں کو توڑ دُوں گا؛ اَور آوِنؔ کی وادی کے بادشاہ کو اَور اُس کو جو بیت عدنؔ پر حُکمرانی کرتا ہے ہلاک کر دُوں گا اَور ارامی لوگ جَلاوطن ہوکر قیرؔ کو جایٔیں گے۔ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


یَاہوِہ ایک نبی کے ذریعہ اِسرائیل کو مِصر سے نکال لائے، ایک نبی ہی کے ذریعہ اُنہُوں نے اُن کی خبرگیری کی۔


کیا کویٔی کُوشی یا ایتھوپی یعنی حَبشی اَپنی جِلد اَور چیتا اَپنے بَدن کے دھبّوں کو بدل سَکتا ہے؟ اگر یہ ممکن ہے تو، تُم بھی جو بدی کے عادی ہو، نیکی کر سکتے ہو۔


عیلامؔ نے اَپنے رتھ سواروں اَور گھوڑوں کے ساتھ ترکش اُٹھایا؛ اَور قیرؔ نے سِپر کا غلاف اُتار دیا۔


اُسی طرح اشُور کا بادشاہ مِصری اسیروں اَور کُوشی جَلاوطنوں کو خواہ وہ جواں ہُوں یا ضعیف، برہنہ جِسم اَور ننگے پاؤں اَور بے پردہ کولہوں کے ساتھ لے جائے گا۔ اَور یہ اہلِ مِصر کے لیٔے رُسوائی کا باعث ہوگا۔


اَور ٹھیک اُسی دِن یَاہوِہ بنی اِسرائیل کے سارے لشکروں کو مِصر سے نکال لے گئے۔


کیونکہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں، اِسرائیل کا قُدُّوس، تمہارا مُنجّی؛ مَیں نے مِصر کو تمہارے فدیہ میں، اَور کُوشؔ اَور سیبا کو تمہارے بدلے میں دیا۔


اَور زیراحؔ کُوشی دس لاکھ فَوجیوں اَور تین سَو رتھ کا لشکر لے کر یہُوداہؔ پر حملہ کرنے کو نِکلا اَور مریشہؔ تک آ پہُنچا۔


تَب یَاہوِہ نے آساؔ اَور یہُوداہؔ کی فَوج کے سامنے کُوشی فَوج کو شِکست دی اَور کُوشی میدانِ جنگ سے بھاگ کھڑے ہُوئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات