Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 9:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 خُدا آسمان پر اَپنے بالاخانے تعمیر کرتے ہیں، اَور اُنہُوں نے زمین پر اَپنے گُنبَد کی بُنیاد رکھی ہے، جو سمُندر کے پانی کو بُلاتے ہیں اَور رُوئے زمین پر بارش کرتے ہیں۔ اُن کا نام یَاہوِہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 وُہی آسمان پر اپنے بالاخانے تعمِیر کرتا ہے۔ اُسی نے زمِین پر اپنے گُنبد کی بُنیاد رکھّی ہے۔ وہ سمُندر کے پانی کو بُلا کر رُویِ زمِین پر پَھیلا دیتا ہے۔ اُسی کا نام خُداوند ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 वह आसमान पर अपना बालाखाना तामीर करता और ज़मीन पर अपने तहख़ाने की बुनियाद डालता है। वह समुंदर का पानी बुलाकर रूए-ज़मीन पर उंडेल देता है। उसी का नाम रब है!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 وہ آسمان پر اپنا بالاخانہ تعمیر کرتا اور زمین پر اپنے تہہ خانے کی بنیاد ڈالتا ہے۔ وہ سمندر کا پانی بُلا کر رُوئے زمین پر اُنڈیل دیتا ہے۔ اُسی کا نام رب ہے!

باب دیکھیں کاپی




عاموس 9:6
9 حوالہ جات  

جِس نے ثریّا اَور جبّار بنایا ہے، جو اَندھیرے کو صُبح کی رَوشنی میں، اَور دِن کو رات کے اَندھیرے میں تبدیل کرتے ہیں، جو سمُندر کے پانی کو بُلاتے ہیں اَور روئے زمین پر اُنڈیل دیتے ہیں۔ اُن کا نام یَاہوِہ ہے۔


جِس نے پہاڑوں کو، اَور ہَوا کو خلق کیا، اَورجو اَپنے خیالات اِنسانوں پر ظاہر کرتے ہیں، جو صُبح کو تاریکی میں تبدیل کرتے ہیں، اَور زمین کے اُونچے مقامات پر چلتے ہیں، اُن کا نام یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا ہے۔


وہ اُن کے پانی پر اَپنے بالاخانہ کے شہتیر ٹکاتے ہیں۔ اَور بادلوں کو اَپنا رتھ بناتے ہیں اَور ہَوا کے بازوؤں پر سوار ہوتے ہیں۔


یَاہوِہ اَپنے بالا خانوں سے پہاڑوں کو سیراب کرتے ہیں؛ اَور آپ ہی کی صنعتوں کے پھل سے زمین آسُودہ ہے۔


کیا تُمہیں میرا خوف نہیں؟“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”کیا تُمہیں میرے حُضُور تھرتھرانا نہیں چاہئے؟ مَیں نے ریت کو سمُندر کی حد مُقرّر کیا، اَور اُسے ایک اَبدی ساحِل بنایا تاکہ وہ اُسے پار نہ کر سکے۔ چاہے لہریں اُٹھیں تَو بھی وہ غالب نہیں آ سکتیں؛ چاہے شور مچائیں تَو بھی آگے نہیں بڑھ سکتیں۔


اِس طرح آسمان اَور زمین کا اَورجو کچھ اُن میں تھا اُن سَب کا بنایا جانا مُکمّل ہو گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات