عاموس 9:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ13 یَاہوِہ فرماتے ہیں، اَیسے دِن آ رہے ہیں، جَب ہل جوتنے والا فصل کاٹنے والے سے اَور انگور روندنے والا، پَودا لگانے والے سے آگے نکل جائے گا۔ اَور پہاڑوں سے نئی مَے ٹپکے گی اَور ساری پہاڑیوں سے بہہ جائے گا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس13 دیکھو وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے کہ جوتنے والا کاٹنے والے کو اور انگُور کُچلنے والا بونے والے کو جا لے گا اور پہاڑوں سے نئی مَے ٹپکے گی اور سب ٹِیلے گُداز ہوں گے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस13 रब फ़रमाता है, “ऐसे दिन आनेवाले हैं जब फ़सलें बहुत ही ज़्यादा होंगी। फ़सल की कटाई के लिए इतना वक़्त दरकार होगा कि आख़िरकार हल चलानेवाला कटाई करनेवालों के पीछे पीछे खेत को अगली फ़सल के लिए तैयार करता जाएगा। अंगूर की फ़सल भी ऐसी ही होगी। अंगूर की कसरत के बाइस उनसे रस निकालने के लिए इतना वक़्त लगेगा कि आख़िरकार बीज बोनेवाला साथ साथ बीज बोने का काम शुरू करेगा। कसरत के बाइस नई मै पहाड़ों से टपकेगी और तमाम पहाड़ियों से बहेगी। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن13 رب فرماتا ہے، ”ایسے دن آنے والے ہیں جب فصلیں بہت ہی زیادہ ہوں گی۔ فصل کی کٹائی کے لئے اِتنا وقت درکار ہو گا کہ آخرکار ہل چلانے والا کٹائی کرنے والوں کے پیچھے پیچھے کھیت کو اگلی فصل کے لئے تیار کرتا جائے گا۔ انگور کی فصل بھی ایسی ہی ہو گی۔ انگور کی کثرت کے باعث اُن سے رس نکالنے کے لئے اِتنا وقت لگے گا کہ آخرکار بیج بونے والا ساتھ ساتھ بیج بونے کا کام شروع کرے گا۔ کثرت کے باعث نئی مَے پہاڑوں سے ٹپکے گی اور تمام پہاڑیوں سے بہے گی۔ باب دیکھیں |