Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 9:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اُس دِن مَیں داویؔد کے گِرے ہُوئے خیمہ کو کھڑا کروں گا۔ اَور اُس کی تمام ٹُوٹی دیواروں کی مرمّت کروں گا، اَور اُس کے کھنڈروں کو پھر سے پہلے جَیسا تعمیر کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 مَیں اُس روز داؤُد کے گِرے ہُوئے مسکن کو کھڑا کر کے اُس کے رخنوں کو بند کرُوں گا اور اُس کے کھنڈر کی مرمّت کر کے اُسے پہلے کی طرح تعمِیر کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 उस दिन मैं दाऊद के गिरे हुए घर को नए सिरे से खड़ा करूँगा। मैं उसके रख़नों को बंद और उसके खंडरात को बहाल करूँगा। मैं सब कुछ यों तामीर करूँगा जिस तरह क़दीम ज़माने में था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اُس دن مَیں داؤد کے گرے ہوئے گھر کو نئے سرے سے کھڑا کروں گا۔ مَیں اُس کے رخنوں کو بند اور اُس کے کھنڈرات کو بحال کروں گا۔ مَیں سب کچھ یوں تعمیر کروں گا جس طرح قدیم زمانے میں تھا۔

باب دیکھیں کاپی




عاموس 9:11
37 حوالہ جات  

تَب رحمت کے ساتھ ایک تخت قائِم کیا جائے گا؛ اَور داویؔد کے گھرانے سے ایک شخص۔ وہ جو عدالت میں اِنصاف کی تلاش کرتا ہے اَور راستبازی کی رفتار کو تیز کرتا ہے۔ راستی کے ساتھ اُس پر جلوہ افروز ہوگا۔


خُدا نے اُس کی باڑیں کیوں گرا دیں، کہ سَب آنے جانے والے انگور توڑتے ہیں؟


پھر اُس کے لوگوں نے پُرانے دِن یاد کئے، مَوشہ اَور اُس کے لوگوں کے دِن وہ کہاں ہے جو اُنہیں اَپنے گلّے کے چرواہے سمیت سمُندر میں سے نکال لایا؟ وہ کہاں ہے جِس نے اَپنا رُوح القُدس اُن کے درمیان ڈال دیا،


اُس کے بعد بنی اِسرائیل لَوٹ آئیں گے اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا اَور اَپنے بادشاہ داویؔد کو تلاش کریں گے اَور آخِری دِنوں میں وہ کانپتے ہُوئے یَاہوِہ کے پاس آئیں گے اَور اُن کی رحمت کے طالب ہوں گے۔


میں تُم پر اِنسانوں اَور حَیوانوں کی تعداد بڑھاؤں گا اَور وہ پھلیں گے اَور اُن کی تعداد میں اِضافہ ہوگا۔ میں پہلے کی طرح تُم پر لوگوں کو بساؤں گا اَور تُمہیں پہلے سے زِیادہ خُوشحال کروں گا۔ تَب تُم جان لوگے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


تَب میدان کے تمام درخت جان لیں گے کہ میں یَاہوِہ اُونچے درخت کو گرا دیتا ہُوں اَور پست درخت کو اُونچا کرتا ہُوں۔ میں ہرے درخت کو سُکھا دیتا ہُوں اَور سُوکھنے درخت کو سرسبز کر دیتا ہُوں۔ ” ’میں یَاہوِہ نے یہ فرمایاہے اَور مَیں اُسے کروں گا۔‘ “


اَے یَاہوِہ، ہمیں اَپنی طرف پھیر لیں تاکہ ہم لَوٹ آئیں، ہمارے دِن عہدِ قدیم کی طرح پھر سے بدل دیں۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، میں اُن کو شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ اَور اُس کے حاکموں کے حوالہ کروں گا، جو اُن کے جانی دُشمن ہیں۔ لیکن اِس کے بعد مِصر قدیم زمانوں کی مانند پھر آباد کیا جائے گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


اَب مَیں تُمہیں بتاتا ہُوں کہ مَیں اَپنے تاکستان کے ساتھ کیا کرنے جا رہا ہُوں: مَیں اُس کی باڑ گرا دوں گا، اَور وہ تباہ ہو جائے گا؛ مَیں اُس کی دیوار ڈھا دوں گا، اَور اِسے روند دیا جائے گا۔


”کیا آپ نے اُس کے، اَور اُس کے خاندان کے اَور اُس کی ہر چیز کے اِردگرد حِفاظتی باڑ نہیں لگا رکھی ہے؟ آپ نے اُس کے ہاتھوں کے کاموں میں برکت بخشی ہے جِس کے باعث اُس کے بھیڑ بکریوں اَور گائے بَیلوں کی تعداد بڑھ کر سارے مُلک میں پھیل گیٔے ہیں۔


اَپنے لوگوں، یعنی اَپنی مِیراث کے گلّوں کی گلّہ بانی عصا سے کر، جو جنگل میں زرخیز چراگاہوں میں، تنہا رہتے ہیں۔ اُنہیں باشانؔ اَور گِلعادؔ میں، قدیم زمانہ کی طرح چرنے دے۔


لیکن اَے بیت لحمؔ اِفراتہؔ، تُو جو یہُوداہؔ کی برادری میں سَب سے چھوٹاہے، تو بھی تُجھ میں سے میرے لیٔے ایک حاکم برپا ہوگا جو سارے اِسرائیل پر حُکومت کرےگا، وہ ایّام اَزل سے ہے، اُس کا ظہُور قدیم زمانے سے ہے۔


بَلکہ وہ یَاہوِہ اَپنے خُدا اَور اَپنے بادشاہ داویؔد کی خدمت کریں گے، جسے میں اُن پر حُکومت کرنے کے لیٔے برپا کروں گا۔


مُجھے پُرانے دِن یاد آتے ہیں؛ مَیں آپ کے سَب کاموں کو دھیان میں لاتا ہُوں اَور آپ کی دستکاری پر غور کرتا ہُوں۔


آپ نے اُس کی سَب فصیلیں توڑ ڈالیں اَور اُس کے محکم قلعوں کو کھنڈر بنا دیا۔


اِدُوم مغلُوب ہوگا؛ اَور اُس کا دُشمن، سِعِیؔر بھی مغلُوب ہوگا، لیکن اِسرائیل تقویّت پاتا جائے گا۔


تیرے لوگ پُرانے کھنڈروں کو پھر سے تعمیر کریں گے اَور قدیم بُنیادوں کو پھر سے کھڑا کریں گے؛ اَور تُو شکستہ دیواروں کا مِعمار، اَور سڑکوں کو قِیام گاہوں کے ساتھ بحال کرنے والا کہلائے گا۔


مَیں یعقوب میں سے ایک نَسل، اَور یہُوداہؔ میں سے اَپنے کوہستان کے لیٔے وارِث برپا کروں گا؛ میرے برگُزیدہ لوگ اُس کے وارِث ہوں گے، اَور میرے خادِم وہاں سکونت کریں گے۔“


اَور پھر اگر مَیں کسی اَور وقت کسی قوم یا سلطنت کے حق میں یہ اعلان کروں کہ میں اُسے قائِم کروں گا اَور بناؤں گا؛


لیکن رِہائی کوہِ صِیّونؔ پر مَوجُود ہوگی؛ اَور وہ مُقدّس مقام ہوگا، اَور بنی یعقوب اَپنی مِیراث پر قابض ہوں گے۔


اَے میرے دُشمن مُجھ پر خُوش نہ ہو! اگرچہ مَیں گِر پڑا ہُوں لیکن اُٹھ کھڑا ہُوں گا۔ چاہے مَیں اَندھیرے میں ہُوں، پھر بھی یَاہوِہ میری رَوشنی ہوں گے۔


تمہاری فصیلیں تعمیر کرنے، اَور تمہاری حُدوُدیں بڑھانے کا وقت آئے گا۔


اَور اُس سے کہو، قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’دیکھو، وہ شخص جِس کا نام شاخ ہے وہ اَپنی ہی جگہ سے ایک شاخ کی مانند نکل کر یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کو تعمیر کرےگا۔


یَاہوِہ پہلے بنی یہُوداہؔ کی قِیام گاہوں کو بچائیں گے تاکہ داویؔد کے گھرانے کی شوکت اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں کی شان یہُودیؔہ کے باشِندوں سے بڑھ کر نہ ہو۔


اَور تمام مُلک گِبعؔ سے لے کر یروشلیمؔ کے جُنوب میں رِمّونؔ تک عراباہؔ کے میدان کی طرح ہو جائے گی۔ لیکن بِنیامین کے پھاٹک سے لے کر پہلے پھاٹک کے مقام تک یعنی کونے کے پھاٹک تک اَور حَنن ایل کے بُرج سے لے کر بادشاہ کے انگوری حوضوں تک یروشلیمؔ بُلند کیا جائے گا اَور یہ اَپنے مقام پر قائِم رہے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات