Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 7:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اَب بیت ایل میں اَور نبُوّت نہ کرنا کیونکہ یہ بادشاہ کا پاک مَقدِس اَور سلطنت کی عبادت گاہ ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 پر بَیت ایل میں پِھر کبھی نبُوّت نہ کرنا کیونکہ یہ بادشاہ کا مَقدِس اور شاہی محلّ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 आइंदा बैतेल में नबुव्वत मत करना, क्योंकि यह बादशाह का मक़दिस और बादशाही की मरकज़ी इबादतगाह है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 آئندہ بیت ایل میں نبوّت مت کرنا، کیونکہ یہ بادشاہ کا مقدِس اور بادشاہی کی مرکزی عبادت گاہ ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




عاموس 7:13
14 حوالہ جات  

لیکن تُم نے نذیروں کو مَے پلائی اَور نبیوں کو حُکم دیا کہ نبُوّت نہ کریں۔


اَور یرُبعامؔ نے آٹھویں مہینے کی پندرھویں تاریخ کو اُس عید کی طرح جو یہُوداہؔ میں منائی جاتی تھی ایک عید مُقرّر کر دی، اَور بیت ایل میں مذبح پر اُن بچھڑوں کے لیٔے قُربانیاں گزرانیں جنہیں اُس نے خُود گڑھا تھا۔ اَور بیت ایل میں اُونچے مقامات پر بُتکدوں میں جو اُس نے تعمیر کئے تھے کاہِنؔ بھی مُقرّر کئے۔


اَور یرُبعامؔ نے ایک کو بیت ایل میں اَور دُوسرے کو دانؔ میں نصب کیا۔


جَب یرُبعامؔ بخُور جَلانے کے لیٔے مذبح کے پاس کھڑا تھا تو یَاہوِہ کے حُکم سے ایک مَرد خُدا یہُوداہؔ سے بیت ایل کو تشریف لایٔے۔


اُنہُوں نے اُس کی صلاح مان لی۔ اَور رسولوں کو اَندر بُلاکر اُنہیں کوڑے لگوائے۔ اُن کو تاکید کی کہ آئندہ یِسوعؔ کا نام لے کر کویٔی بات نہ کرنا اَور اُنہیں جانے دیا۔


”ہم نے تُمہیں سخت تاکید کی تھی کہ یِسوعؔ کا نام لے کر تعلیم نہ دینا،“ اُنہُوں نے کہا۔ ”تُم نے سارے یروشلیمؔ میں اَپنی تعلیم پھیلا دی ہے اَور ہمیں اِس شخص کے خُون کا ذمّہ دار ٹھہرانے پرتُلے ہو۔“


وہ رَوشن ضمیروں سے کہتے ہیں کہ ”اَب اَور رُویا نہ دیکھو!“ اَور نبیوں سے کہتے ہیں، ”ہم پر اَب سچّی نبُوّتیں ظاہر نہ کرو! بَلکہ ہمیں مزیدار باتیں بتاؤ، اَور وہم والی نبُوّتیں کرو۔


جِس دِن مَیں بنی اِسرائیل کو اُس کے گُناہوں کی سزا دُوں گا، تو مَیں بیت ایل کے مذبحوں کو نِیست و نابود کر دُوں گا؛ اَور مذبح کے سینگ کاٹ کر زمین پر گرا دئیے جایٔیں گے۔


بیت ایل کے طالب نہ بنو، گِلگالؔ میں داخل مت ہو، بیرشبعؔ کو نہ جاؤ، کیونکہ گِلگالؔ ضروُر اسیری میں جائے گا، اَور بیت ایل کا نام و نِشان مِٹ جائے گا۔


”اِصحاقؔ کے اُونچے مقامات تباہ کئے جایٔیں گے اَور بنی اِسرائیل کے مُقدّس مقام ویران ہو جایٔیں گے؛ اَور مَیں تلوار لے کر بنی یرُبعامؔ پر حملہ کروں گا۔“


اِس لئے اَب تُم یَاہوِہ کا کلام سُن، تُم کہتے ہو، ” ’بنی اِسرائیل کے خِلاف نبُوّت نہ کر، اَور بنی اِصحاقؔ کے خِلاف کلام کرنا بند کر۔‘


اَور اُس نے وُہی کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں بُرا تھا۔ اَور اُس نے یرُبعامؔ بِن نباطؔ کے اُن گُناہوں سے کنارہ نہیں کیا جِن سے اُس نے بنی اِسرائیل کو بھی ملوث کیا تھا۔


تُونے کیوں یَاہوِہ کا نام لے کر اَیسی نبُوّت کی اَور کہا، یہ گھر شیلوہؔ کی مانند تباہ ہوگا اَور یہ شہر ویران اَور غَیر آباد ہو جائے گا؟“ اَور سَب لوگوں نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں یرمیاہؔ کو ہُجوم نے چاروں طرف سے گھیرلیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات