Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 7:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 کیونکہ عامُوسؔ یُوں کہہ رہاہے، ” ’یرُبعامؔ تلوار سے ماراجائے گا، اَور بنی اِسرائیل یقیناً! اَپنے وطن سے دُور ہوکر اسیری میں چلا جائے گا۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 کیونکہ عامُوؔس یُوں کہتا ہے کہ یُربعاؔم تلوار سے مارا جائے گا اور اِسرائیل یقِیناً اپنے وطن سے اسِیر ہو کر جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 क्योंकि वह कहता है, ‘यरुबियाम तलवार की ज़द में आकर मर जाएगा, और इसराईली क़ौम यक़ीनन क़ैदी बनकर जिलावतन हो जाएगी’।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 کیونکہ وہ کہتا ہے، ’یرُبعام تلوار کی زد میں آ کر مر جائے گا، اور اسرائیلی قوم یقیناً قیدی بن کر جلاوطن ہو جائے گی‘۔“

باب دیکھیں کاپی




عاموس 7:11
13 حوالہ جات  

اَور ہوشِیعؔ کے دَورِ حُکومت کے نویں سال میں شاہِ اشُور نے سامریہؔ پر قبضہ کر لیا اَور بنی اِسرائیل کو غُلام بنا کر اشُور میں جَلاوطن کر دیا اَور پھر اُس نے اُنہیں حالاحؔ اَور حابُورؔ علاقے میں آباد کر دیا۔ یہ دونوں علاقے مادیوں کے سرحدی شہر اَور دریائے گُوزانؔ کے کنارے مَوجُود ہیں۔


”اِصحاقؔ کے اُونچے مقامات تباہ کئے جایٔیں گے اَور بنی اِسرائیل کے مُقدّس مقام ویران ہو جایٔیں گے؛ اَور مَیں تلوار لے کر بنی یرُبعامؔ پر حملہ کروں گا۔“


دِن بھر وہ میری باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں؛ وہ ہمیشہ مُجھے نُقصان پہُنچانے کے درپے رہتے ہیں۔


اَور ہم نے اُسے یہ بھی کہتے سُنا ہے کہ یِسوعؔ ناصری اِس مقام کو تباہ کر دیں گے اَور اُن رسموں کو بھی بدل ڈالیں گے جو ہمیں حضرت مَوشہ نے عطا کی ہیں۔“


اَور گواہی دی، ”اِس شخص نے کہاتھا کہ، ’میں خُدا کے بیت المُقدّس کو ڈھا کر تین دِن میں پھر سے کھڑا کر سَکتا ہُوں۔‘ “


تُونے کیوں یَاہوِہ کا نام لے کر اَیسی نبُوّت کی اَور کہا، یہ گھر شیلوہؔ کی مانند تباہ ہوگا اَور یہ شہر ویران اَور غَیر آباد ہو جائے گا؟“ اَور سَب لوگوں نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں یرمیاہؔ کو ہُجوم نے چاروں طرف سے گھیرلیا۔


جَب اُنہُوں نے یہ سَب کلام سُنا تو خوفزدہ ہوکر ایک دُوسرے کی طرف دیکھا اَور باروکؔ سے کہا، ”ہم یقیناً یہ سَب باتیں بادشاہ سے بَیان کریں گے۔“


عامُوسؔ نبی کا کلام جو تقوعؔ کے ایک چرواہے تھے۔ اُنہُوں نے زلزلہ سے دو سال پہلے بنی اِسرائیل کی بابت رُویا دیکھی، جَب شاہِ یہُودیؔہ عُزّیاہؔ اَور یرُبعامؔ بِن یہُوآشؔ مُلکِ اِسرائیل کا بادشاہ تھا۔


تَب بیت ایل کے کاہِنؔ اماضیاہؔ نے شاہِ اِسرائیل یرُبعامؔ کو خبر بھیجی: ”عامُوسؔ نبی بنی اِسرائیل کے دِل میں آپ کے خِلاف فتنہ کھڑا کر رہاہے۔ مُلک اُس کی سَب باتوں کو برداشت نہیں کر سَکتا۔


تَب اماضیاہؔ نے عامُوسؔ سے کہا، ”اَے نبی یعنی غیب کی باتیں کہنے والے، یہاں سے دفع ہو جا، اَور مُلکِ یہُودیؔہ کو بھاگ جا، وہیں اَپنی روٹی کما اَور وہیں اَپنی نبُوّت کر۔


اَپنے خُوشی بخشنے والے بچّوں کے ماتم میں سَر مُنڈوا؛ گِدھ کی طرح پرنُچے ہو جا، کیونکہ وہ تیرے پاس سے جَلاوطنی میں چلے جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات