Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 7:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 یَاہوِہ قادر نے مُجھے یہ دِکھایا: شاہی حِصّے کی فصل کٹنے کے بعد، جَب دُوسری فصل آنے والی تھی، تَب یَاہوِہ ٹِڈّیوں کا ایک غول تیّار کر رہے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 خُداوند خُدا نے مُجھے رویا دِکھائی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ اُس نے زراعت کی آخِری روئِیدگی کی اِبتدا میں ٹِڈّیاں پَیدا کِیں اور دیکھو یہ شاہی کٹائی کے بعد آخِری روئِیدگی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 रब क़ादिरे-मुतलक़ ने मुझे रोया दिखाई। मैंने देखा कि अल्लाह टिड्डियों के ग़ोल पैदा कर रहा है। उस वक़्त पहली घास की कटाई हो चुकी थी, वह घास जो बादशाह के लिए मुक़र्रर थी। अब घास दुबारा उगने लगी थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 رب قادرِ مطلق نے مجھے رویا دکھائی۔ مَیں نے دیکھا کہ اللہ ٹڈیوں کے غول پیدا کر رہا ہے۔ اُس وقت پہلی گھاس کی کٹائی ہو چکی تھی، وہ گھاس جو بادشاہ کے لئے مقرر تھی۔ اب گھاس دوبارہ اُگنے لگی تھی۔

باب دیکھیں کاپی




عاموس 7:1
14 حوالہ جات  

جو کچھ ٹِڈّیوں کے غول سے بچا اُسے بڑی ٹِڈّیوں نے کھا لیا؛ اَورجو بڑی ٹِڈّیوں نے چھوڑ دیا اُسے جَوان ٹِڈّیوں نے کھا لیا؛ اَورجو جَوان ٹِڈّیوں نے چھوڑ دیا اُسے دُوسری ٹِڈّیوں نے کھا لیا۔


یَاہوِہ قادر نے مُجھے پکے ہُوئے پھلوں کی ایک ٹوکری دِکھائی۔


کیٔی مرتبہ مَیں نے تمہارے باغوں اَور تاکستانوں پر، بادِ سموم اَور پھپھُوندی سے مارا۔ ٹِڈّیوں نے تمہارے اَنجیر اَور زَیتُون کے درختوں کو چٹ کر لیا، یَاہوِہ کا فرمان ہے، تو بھی تُم میری طرف رُجُوع نہ ہُوئے،


اَور جِن سالوں کی پیداوار ٹِڈّیوں نے کھا لی ہیں، یعنی اُن بڑی اَور چُھوٹی ٹِڈّیوں نے میں اُس نُقصان کی بھرپائی کر دُوں گا۔ جسے ٹِڈّیوں کی فَوج نے کھا لیا یعنی اُس زبردست فَوج نے جنہیں مَیں نے تمہارے درمیان بھیجا تھا۔


پھر یَاہوِہ نے مُجھے چار کاریگر دِکھائے۔


پھر خُداوؔند نے مُجھے یہ دِکھایا: خُداوؔند اَپنے ایک ہاتھ میں ایک ساہول لئے ہُوئے ساہول کی ایک دیوار پر کھڑے ہیں۔


یَاہوِہ قادر نے مُجھے یہ دِکھایا: یَاہوِہ قادر نے اِنصاف کرنے کے لیٔے آگ کو بُلایا۔ اَور اُس آگ نے گہرے سمُندر کو سُکھا دیا اَور زمین کو نگل گئی۔


اَور مَیں نے جَلاوطنوں کو وہ سَب باتیں بتا دیں جو یَاہوِہ نے مُجھ پر ظاہر کی تھیں۔


جَب شاہِ بابیل، نبوکدنضرؔ شاہِ یہُودیؔہ یکونیاہؔ بِن یہُویقیمؔ کو یہُودیؔہ کے حاکموں، کاریگروں اَور فنکاروں کے ساتھ جَلاوطن کرکے یروشلیمؔ سے بابیل لے گیا تَب یَاہوِہ نے مُجھے اَنجیر سے بھری دو ٹوکریوں کو رُویا میں دِکھایاجو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے سامنے رکھی ہُوئی تھیں۔


اَے قومو، تمہارا لُوٹ کا مال اُسی طرح بٹورا جائے گا جَیسے چُھوٹی ٹِڈّیاں جمع کرتی ہیں؛ ٹِڈّیوں کے جھُنڈ کی طرح لوگ اُس پر ٹوٹ پڑیں گے۔


مَیں کیڑوں کو تمہاری فصل چٹ کر جانے سے روکوں گا اَور تمہارے تاکستان میں انگور کے پھل پکنے سے پہلے کچّے نہیں گریں گے،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات