Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 6:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اِس لیٔے تُم لوگ سَب سے پہلے اسیری میں جاؤگے؛ تمہاری دعوت و عشرت کا خاتِمہ ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اِس لِئے وہ پہلے اسِیروں کے ساتھ اسِیر ہو کر جائیں گے اور اُن کی عَیش و نِشاط کا خاتِمہ ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 इसलिए तुम उन लोगों में से होगे जो पहले क़ैदी बनकर जिलावतन हो जाएंगे। तब तुम्हारी रंगरलियाँ बंद हो जाएँगी, तुम्हारी आवारागर्द और काहिल ज़िंदगी ख़त्म हो जाएगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اِس لئے تم اُن لوگوں میں سے ہو گے جو پہلے قیدی بن کر جلاوطن ہو جائیں گے۔ تب تمہاری رنگ رلیاں بند ہو جائیں گی، تمہاری آوارہ گرد اور کاہل زندگی ختم ہو جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی




عاموس 6:7
17 حوالہ جات  

کیونکہ عامُوسؔ یُوں کہہ رہاہے، ” ’یرُبعامؔ تلوار سے ماراجائے گا، اَور بنی اِسرائیل یقیناً! اَپنے وطن سے دُور ہوکر اسیری میں چلا جائے گا۔‘ “


بیت ایل کے طالب نہ بنو، گِلگالؔ میں داخل مت ہو، بیرشبعؔ کو نہ جاؤ، کیونکہ گِلگالؔ ضروُر اسیری میں جائے گا، اَور بیت ایل کا نام و نِشان مِٹ جائے گا۔


وہ تلوار کا لُقمہ بَن جایٔیں گے اَور اسیر کر سَب مُلکوں میں پہُنچائے جایٔیں گے اَور غَیریہُودی لوگ یروشلیمؔ کو پاؤں تلے کُچل ڈالیں گے یہ سلسلہ اُس وقت تک جاری رہے گا جَب تک اُن کی میِعاد پُوری نہ ہو جائے۔


کیونکہ چاہے اُن کے دُشمن اُلجھے ہُوئے کانٹوں کی مانند پیچیدہ اَور اَپنی مَے سے متوالے ہوں؛ تَو بھی وہ سُوکھنے کھونٹوں کی طرح جَل کر بھسم ہو جایٔیں گے۔


”اِس لیٔے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ” ’تمہاری بیوی شہر میں فاحِشہ بَن جائے گی، اَور تمہارے بیٹے اَور بیٹیاں تلوار سے قتل کئے جایٔیں گے۔ تمہاری زمین ناپ کر تقسیم کی جائے گی، اَور تُم خُود ایک بُت پرست مُلک میں مروگے۔ اَور یقیناً بنی اِسرائیل اَپنے وطن سے دُور، جَلاوطنی میں چلا جائے گا۔‘ “


لہٰذا مَیں تُمہیں دَمشق سے بھی آگے جَلاوطن کرکے بھیجوں گا،“ یَاہوِہ کا یہ فرمان ہے، جِن کا نام قادرمُطلق خُدا ہے۔


میرا دِل رُکا جاتا ہے، اَور خوف سے میں کانپنے لگتا ہُوں؛ جِس شفق شام کے لیٔے میں ترستا تھا وہ میرے لیٔے ہیبت بَن گئی۔


اگر مَیں بادشاہ کی نظر میں مقبُول ٹھہروں اَور بادشاہ میری اِلتماس قبُول کرنے میں خُوشی محسُوس کریں تو بادشاہ سلامت ہامانؔ کے ساتھ کل پھر میری ضیافت میں جِس کا مَیں نے اہتمام کیا ہے شرکت فرمائیں۔ اُس وقت مَیں بادشاہ سلامت کے حُضُور اَپنے سوال کا جَواب پیش کروں گی۔“


تمہارے ہاں بیٹے اَور بیٹیاں پیدا ہوں گی لیکن تُم اُنہیں اَپنے پاس رکھ نہ پاؤگے کیونکہ وہ اسیر ہوکر چلے جایٔیں گے۔


ٹھیک اُسی رات کَسدیوں کا بادشاہ بیلشضرؔ قتل کیا گیا۔


دفوں کی خُوشیاں بندہو گئیں، رنگ رلیاں منانے والوں کا شور و غُل جاتا رہا۔ اَور سِتار کا مسرّت بخش نغمہ خاموش ہے۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، تُم مَیں سے ہر ایک دیوار کی دراڑوں سے ہوکر سیدھے باہر فرار ہو جاؤگے اَور تُمہیں حرمُونؔ کی طرف پھینک دیا جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات