Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 6:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 تُم ہاتھی دانت سے مُزیّن پلنگ پر لیٹتے ہو اَور اَپنے بِستر پر آرام طلبی سے پاؤں پھیلاتے ہو۔ اَور اَپنے پسندیدہ برّے اَور فربہ بچھڑے کھاتے ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 جو ہاتھی دانت کے پلنگ پر لیٹتے اور چارپائیوں پر دراز ہوتے اور گلّہ میں سے برّوں کو اور طویلہ میں سے بچھڑوں کو لے کر کھاتے ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 तुम हाथीदाँत से आरास्ता पलंगों पर सोते और अपने शानदार सोफ़ों पर पाँव फैलाते हो। खाने के लिए तुम अपने रेवड़ों से अच्छे अच्छे भेड़ के बच्चे और मोटे-ताज़े बछड़े चुन लेते हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 تم ہاتھی دانت سے آراستہ پلنگوں پر سوتے اور اپنے شاندار صوفوں پر پاؤں پھیلاتے ہو۔ کھانے کے لئے تم اپنے ریوڑوں سے اچھے اچھے بھیڑ کے بچے اور موٹے تازے بچھڑے چن لیتے ہو۔

باب دیکھیں کاپی




عاموس 6:4
18 حوالہ جات  

تُم نے دُنیا میں عیش و عشرت کی زندگی گُزاری اَور خُوب مزے کئے۔ تُم نے اَپنے دِلوں کو ذبح کے دِن کے لیٔے خُوب موٹا تازہ کر لیا۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، جِس طرح سے چرواہا ٹانگوں کی دو ہڈّی یا کان کا ایک ٹکڑا ہی، شیر کے مُنہ سے چُھڑا پاتاہے، اُسی طرح بنی اِسرائیل بھی جو سامریہؔ میں سکونت کرتے ہیں، اَیسے بچائے جائیں گے جَیسے پلنگ کا گوشہ اَور پلنگ سے کپڑے کا ایک ٹکڑا۔


”ایک بڑا اَمیر آدمی تھا جو اَرغوانی اَور نفیس قِسم کے سُوتی کپڑے اِستعمال کرتا تھا اَور ہر روز عیش و عشرت میں مگن رہتا تھا۔


لیکن دیکھو، یہاں تو خُوشی اَور عیش و عشرت، جانوروں کو ذبح کرنا اَور بھیڑوں کو حلال کرنا، اَور گوشت خواری اَور مَے خواری ہی جاری ہے! ”آؤ، کھایٔیں اَور پیئیں،“ تُم کہتے ہو، ”کیونکہ کل تو ہمیں مَرنا ہی ہے!“


اُن کی آنکھیں چربی سے پھُولی ہُوئی ہوتی ہیں؛ اَور اُن کے بُرے تصوّرات کی کویٔی حَد نہیں ہوتی۔


باغ میں سفید اَور نیلے رنگ کے کتان کے پردے لٹکے ہُوئے تھے، جو سفید کتان کی ڈوریوں اَور اَرغوانی رنگ کے مواد سے جڑے ہُوئے تھے جو کہ سنگ مرمر کے سُتونوں پر چاندی کے کڑے تھے۔ آتِش فشانی چٹّان، سنگ مرمر، بیش قیمتی موتی اَور دیگر قیمتی رنگ برنگے پتّھروں کے فرش پر سونے اَور چاندی کے تخت تھے۔


”اَور تُم ضیافت والے گھر میں بھی داخل نہ ہونا، نہ وہاں بیٹھ کر کچھ کھانا یا پینا۔


” ’اَب تیری بہن سدُومؔ کا گُناہ یہ تھا: وہ اَور اُس کی بیٹیاں مغروُر، مست اَور بے فکر تھیں، اُنہُوں نے غریبوں اَور مُحتاجوں کی دستگیری نہ کی۔


تُو ایک شاندار پلنگ پر بیٹھی جِس کے سامنے ایک چوکی تھی، جِس پر تُونے میرا بخُور اَور زَیتُون رکھا تھا۔


یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں، ”اُس دِن، بیت المُقدّس کے نغمے ماتم میں تبدیل ہو جایٔیں گے۔ ہر طرف بہت سِی لاشیں پڑی ہوں گی اَور خاموشی چھائی ہوگی!“


تمہارے دولتمند ظالِم ہیں؛ تمہارے باشِندے جھُوٹ بولتے ہیں۔ اُن کی زبانیں دغابازی کی باتیں کرتی ہیں۔


پھر جَب وہ کھانا کھانے بیٹھے تو اُنہُوں نے نظر اُٹھاکر دیکھا کہ اِشمعیلیوں کا ایک قافلہ گِلعادؔ سے آ رہاہے۔ اُن کے اُونٹ گرم مَسالوں روغن بلسان اَور مُر سے لدے ہویٔے تھے اَور وہ اُنہیں مِصر لے جا رہے تھے۔


افسوس اُس تاج پر جِس پر اِفرائیمؔ کے متوالوں کو ناز ہے، افسوس اُس کے جلالی حُسن کے مُرجھائے ہُوئے پھُول پر، جو نہایت سرسبز و شاداب وادی کے سَر پر رکھا گیا ہے افسوس اُس شہر پر جِس پر مے کے متوالوں کو ناز ہے!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات