Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 5:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 جِس نے ثریّا اَور جبّار بنایا ہے، جو اَندھیرے کو صُبح کی رَوشنی میں، اَور دِن کو رات کے اَندھیرے میں تبدیل کرتے ہیں، جو سمُندر کے پانی کو بُلاتے ہیں اَور روئے زمین پر اُنڈیل دیتے ہیں۔ اُن کا نام یَاہوِہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 وُہی ثُریّا اور جبّار سِتاروں کا خالِق ہے جو مَوت کے سایہ کو مطلعِ نُور اور روزِ روشن کو شبِ دِیجُور بنا دیتا ہے اور سمُندر کے پانی کو بُلاتا اور رُویِ زمِین پر پَھیلاتا ہے جِس کا نام خُداوند ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 अल्लाह सात सहेलियों के झुमके और जौज़े का ख़ालिक़ है। अंधेरे को वह सुबह की रौशनी में और दिन को रात में बदल देता है। जो समुंदर के पानी को बुलाकर रूए-ज़मीन पर उंडेल देता है उसका नाम रब है!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اللہ سات سہیلیوں کے جھمکے اور جوزے کا خالق ہے۔ اندھیرے کو وہ صبح کی روشنی میں اور دن کو رات میں بدل دیتا ہے۔ جو سمندر کے پانی کو بُلا کر رُوئے زمین پر اُنڈیل دیتا ہے اُس کا نام رب ہے!

باب دیکھیں کاپی




عاموس 5:8
23 حوالہ جات  

جِس نے پہاڑوں کو، اَور ہَوا کو خلق کیا، اَورجو اَپنے خیالات اِنسانوں پر ظاہر کرتے ہیں، جو صُبح کو تاریکی میں تبدیل کرتے ہیں، اَور زمین کے اُونچے مقامات پر چلتے ہیں، اُن کا نام یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا ہے۔


اُن ہی نے ثریّا اَور جبّار، اَور جُنوب کے کواکب کو بنایا۔


خُدا آسمان پر اَپنے بالاخانے تعمیر کرتے ہیں، اَور اُنہُوں نے زمین پر اَپنے گُنبَد کی بُنیاد رکھی ہے، جو سمُندر کے پانی کو بُلاتے ہیں اَور رُوئے زمین پر بارش کرتے ہیں۔ اُن کا نام یَاہوِہ ہے۔


یَاہوِہ قادر اعلان کرتے ہیں، ”اُس دِن، مَیں آفتاب کو دوپہر کے وقت غروب کروں گا اَور زمین پر دِن میں ہی تاریکی کر دُوں گا۔


آپ تاریکی لے آتے ہیں تو وہ رات بَن جاتی ہے، اَور جنگل کے سَب جانور گھُومنے پھرنے لگتے ہیں۔


خُدا نے اَندھیرا بھیج کر مُلک کو تاریک کر دیا۔ کیونکہ اُنہُوں نے اُن کے کلام سے بغاوت کی تھی۔


وہ اَندھیروں میں چُھپے ہُوئے راز آشکار کرتے ہیں، اَور گہرے سایوں کو رَوشنی میں لاتے ہیں۔


تاکہ اُن کو رَوشنی بخشے جو تاریکی اَور موت کے سایہ میں بیٹھے ہیں، اَور ہمارے قدموں کو سلامتی کی راہ پر لے چلے۔“


جو لوگ تاریکی میں زندگی گزار رہے تھے اُنہُوں نے ایک بڑی رَوشنی دیکھی؛ اَورجو لوگ موت کے سایہ کے مُلک میں زندگی گزار رہے تھے اُن پر ایک نُور آ چمکا۔“


ہم اَندھوں کی طرح دیوار کو ٹٹولتے ہیں، اَور اِس طرح راستہ ڈھونڈتے ہیں جَیسے ہم آنکھوں سے محروم ہیں۔ ہم دوپہر کو یُوں ٹھوکر کھاتے ہیں جَیسے رات ہو گئی ہو؛ اَور طاقتوروں کے درمیان ہم مُردوں کی مانند ہیں۔


میں اَندھوں کو اُن راہوں سے لے چلُوں گا جِن سے وہ آگاہ نہیں، اَور اَنجانے راستوں پر اُن کی رہنمائی کروں گا؛ میں اُن کے آگے تاریکی کو رَوشنی میں بدل دُوں گا اَور ناہموار جگہوں کو ہموار کر دُوں گا۔ یہ ہیں وہ کام جو میں کروں گا؛ میں اُنہیں ترک نہ کروں گا۔


”کیا تُم بادلوں تک اَپنی آواز بُلند کر سکتے ہو یا اُن کی موسلادھار بارش میں چھُپ سکتے ہو؟


کبھی اَپنی زمین کو سیراب کرنے اَور اَپنی مَحَبّت جتانے کے لیٔے۔


اِس لیٔے میں اُنہیں سِکھاؤں گا۔ اَب کی بار میں اُنہیں اَپنی قُدرت اَور طاقت دِکھاؤں گا تَب وہ جانیں گے کہ میرا نام یَاہوِہ ہے۔


”یَاہوِہ، جنہوں نے زمین کو خلق کیا اَور جنہوں نے اُسے تشکیل اَور قائِم کیا ہے، جِس کا نام یَاہوِہ ہے، وہ یُوں فرماتے ہیں:


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات