Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 5:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں، تمہارا شہر اِسرائیل جو ایک ہزار سُورماؤں کو لے کر آگے کوچ کرتا تھا اُس میں سے صِرف سَو باقی رہ جایٔیں گے؛ اَور تمہارے قصبے جِس میں سے سَو نکلتے تھے اُس میں دس ہی باقی رہ جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 کیونکہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ اِسرائیل کے گھرانے کے لِئے جِس شہر سے ایک ہزار نِکلتے تھے اُس میں ایک سَو رہ جائیں گے اور جِس سے ایک سَو نِکلتے تھے اُس میں دس رہ جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 रब क़ादिरे-मुतलक़ फ़रमाता है, “इसराईल के जिस शहर से 1,000 मर्द लड़ने के लिए निकलेंगे उसके सिर्फ़ 100 अफ़राद वापस आएँगे। और जिस शहर से 100 निकलेंगे, उसके सिर्फ़ 10 मर्द वापस आएँगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 رب قادرِ مطلق فرماتا ہے، ”اسرائیل کے جس شہر سے 1,000 مرد لڑنے کے لئے نکلیں گے اُس کے صرف 100 افراد واپس آئیں گے۔ اور جس شہر سے 100 نکلیں گے، اُس کے صرف 10 مرد واپس آئیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




عاموس 5:3
10 حوالہ جات  

اَور یَشعیاہ نبی بھی اِسرائیلؔ کے بارے میں پُکار کر فرماتے ہیں: ”اگرچہ بنی اِسرائیلؔ کی تعداد سمُندر کی ریت کے ذرّوں کے برابر ہوگی، تو بھی اُن میں سے تھوڑے ہی بچیں گے۔


لیکن اُن میں سے چند لوگوں کو میں تلوار، قحط اَور وَبا سے بچائے رکھوں گا تاکہ جِن قوموں میں وہ جایٔیں وہاں وہ اَپنی مکرُوہ حرکتوں کا اعتراف کریں۔ تَب وہ جان لیں گے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔“


اَے اِسرائیل، اگرچہ تیرے لوگ سمُندر کی ریت کے ذرّوں کے برابر ہوگی، اُن میں سے صِرف ایک ہی باقی رہے گا۔ کیونکہ ایک زبردست بربادی، راستباز طور پر مُقرّر کی جا چُکی ہے۔


چاہے مُلک میں ایک دہائی حِصّہ لوگ باقی بچیں، اُسے بھی ویران چھوڑ دیا جائے گا۔ لیکن جِس طرح بطم اَور بلُوط کے درخت کٹنے کے بعد صِرف اُن کا ٹھُنٹھ باقی رہ جاتا ہے، اُسی طرح اِسرائیل مُلک میں بچا ہُوا ٹھُنٹھ مُقدّس بیج کا کام دے گا۔“


اگرچہ قادرمُطلق یَاہوِہ ہمیں زندہ نہ رہنے دیتے، تَب تو ہم سدُومؔ کی مانند، اَور عمورہؔ کی مانند ہو جاتے۔


تُم جو تعداد میں آسمان کے تاروں کی مانند تھے شُمار میں چند ہی رہ جاؤگے کیونکہ تُم نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کی اِطاعت نہ کی۔


یَاہوِہ تُمہیں الگ الگ مُلکوں میں پراگندہ کریں گے اَور جِن قوموں کے درمیان یَاہوِہ تُمہیں پہُنچائیں گے اُن میں تمہاری تعداد گھٹ جائے گی۔


اگر کسی گھر میں دس آدمی بھی باقی ہوں گے تو بھی وہ مَر جایٔیں گے۔


ہمارے بَیل خُوب لدے ہوں گے، دیواریں شگافوں سے محفوظ رہیں گی، نہ لوگوں کو اسیر ہوکر جانا پڑےگا، نہ ہی ہمارے گلی کوچوں میں چیخنے چِلّانے کی آواز سُنایٔی دے گی۔


جَیسے یَاہوِہ تُمہیں خُوشحال کرکے اَور تمہاری تعداد میں اِضافہ کرکے خُوش ہویٔے تھے وَیسے ہی اَب تُمہیں تباہ و برباد کرکے اُنہیں خُوشی ہوگی۔ تُم اُس مُلک سے بے دخل کر دئیے جاؤگے جِس پر قبضہ کرنے کے لیٔے جا رہے ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات