Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 5:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 سَب تاکستانوں میں ماتم ہوگا، کیونکہ مَیں تمہارے درمیان ہوکر گزروں گا، یَاہوِہ کا یہ فرمان ہے،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 اور سب تاکِستانوں میں ماتم ہو گا کیونکہ مَیں تُجھ میں سے ہو کر گُذرُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 अंगूर के तमाम बाग़ों में वावैला मचेगा, क्योंकि मैं ख़ुद तुम्हारे दरमियान से गुज़रूँगा।” यह रब का फ़रमान है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 انگور کے تمام باغوں میں واویلا مچے گا، کیونکہ مَیں خود تمہارے درمیان سے گزروں گا۔“ یہ رب کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی




عاموس 5:17
11 حوالہ جات  

”اَور اُسی رات کو میں مِصر میں سے ہوکر گزروں گا اَور اِنسان اَور حَیوان دونوں کے سَب پہلوٹھوں کو مار گراؤں گا اَور مَیں مِصر کے سَب معبُودوں کو بھی سزا دُوں گا۔ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


مُوآب کے باغات اَور کھیتوں سے خُوشی اَور شادمانی غائب ہو چُکی ہے۔ حوض میں سے مَے کا بہاؤ بندہو گیا ہے؛ اَب کویٔی خُوشی سے للکارتے ہُوئے انگور نہیں روندتا۔ حالانکہ للکاریں سُنایٔی دیتی ہیں، لیکن وہ خُوشی کی نہیں ہیں۔


میوے کے باغوں سے خُوشی اَور شادمانی چھین لی گئی؛ نہ تاکستان میں کویٔی گاتا یا للکارتا ہے؛ نہ ہی کویٔی حوضوں میں انگور پامال کرکے اُن کا رس نکالتا ہے، کیونکہ مَیں نے سَب شور و غُل بند کر دیا ہے۔


لیکن مَیں اَپنے بیت المُقدّس کو غارت گِر فَوجوں سے بچانے کو خیمہ زن ہوں گا۔ پھر کویٔی ظالِم ہرگز میرے لوگوں کو نِیست و نابود نہیں کر سکےگا، کیونکہ اَب میری نگاہ میری اُمّت پر ہے۔


اُن پہاڑوں کی طرف نظر اُٹھاکر، اُس کے پاؤں کو دیکھ جو خُوشخبری لاتا، اَور سلامتی کا اعلان کرتا ہے! اَے یہُوداہؔ، اَپنی عیدیں منا، اَور اَپنی مَنّتیں پُوری کر۔ کیونکہ پھر بدکار تُجھ پر حملہ نہ کریں گے؛ کیونکہ وہ مُکمّل طور سے فنا کر دئیے جایٔیں گے۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: اگرچہ اُن کے مددگار بے شُمار ہیں، تو بھی وہ نِیست و نابود کر دئیے جایٔیں گے اَور وہ مِٹ جایٔیں گے۔ اَے یہُوداہؔ، اگرچہ مَیں نے تُجھے بہت ستایا ہے، تو بھی پھر کبھی مَیں تُجھے اَور دُکھ نہ دُوں گا۔


”تَب تُم جان لوگے کہ میں یَاہوِہ تمہارا خُدا، اَپنے مُقدّس پہاڑ صِیّونؔ میں سکونت کرتا ہُوں۔ یروشلیمؔ مُقدّس مقام ہوگا؛ اَور پردیسی پھر کبھی اُس پر حملہ نہیں کریں گے۔


اَور جَب یَاہوِہ اِس مُلک میں مِصریوں کو مارتے ہُوئے گزریں گے اَور وہ دروازہ کے چوکھٹ کے اُوپر اَور بازوؤں پر اُس خُون کو دیکھیں گے تو وہ اُس دروازہ کو چھوڑ جائیں گے اَور ہلاک کرنے والے کو گھر کے اَندر آنے اَور تُمہیں مارنے کی اِجازت نہ دیں گے۔


لہٰذا مَوشہ نے کہا، ”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’تقریباً آدھی رات کو میں سارے مِصر میں چکّر لگاؤں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات