Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 5:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اِس لیٔے خُداوؔند یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا فرماتے ہیں: سَب گلیوں میں نوحہ ہوگا اَور ہر چوراہے پر آہ و ماتم ہوگا۔ کِسانوں کو ماتم کرنے کے لیٔے اَور نوحہ گِر، نوحہ کرنے کے لیٔے بُلائے جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 اِس لِئے خُداوند خُدا ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ سب بازاروں میں نَوحہ ہو گا اور سب گلِیوں میں افسوس افسوس! کہیں گے اور کِسانوں کو ماتم کے لِئے اور اُن کو جو نَوحہ گری میں مہارت رکھتے ہیں نَوحہ کے لِئے بُلائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 चुनाँचे रब जो लशकरों का ख़ुदा और हमारा आक़ा है फ़रमाता है, “तमाम चौकों में आहो-बुका होगी, तमाम गलियों में लोग ‘हाय, हाय’ करेंगे। खेतीबाड़ी करनेवालों को भी बुलाया जाएगा ताकि पेशावराना तौर पर सोग मनानेवालों के साथ गिर्याओ-ज़ारी करें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 چنانچہ رب جو لشکروں کا خدا اور ہمارا آقا ہے فرماتا ہے، ”تمام چوکوں میں آہ و بکا ہو گی، تمام گلیوں میں لوگ ’ہائے، ہائے‘ کریں گے۔ کھیتی باڑی کرنے والوں کو بھی بُلایا جائے گا تاکہ پیشہ ورانہ طور پر سوگ منانے والوں کے ساتھ گریہ و زاری کریں۔

باب دیکھیں کاپی




عاموس 5:16
23 حوالہ جات  

اَے کِسانوں، مایوس ہو جاؤ، اَے تاکستان کے باغبانوں، نوحہ کرو؛ گیہُوں اَور جَو کے لیٔے ماتم کرو، کیونکہ کھیتوں کی فصل برباد ہو چُکی ہیں۔


میں پہاڑوں کے لیٔے روؤں گا اَور ماتم کروں گا، اَور بیابان کی چراگاہوں کے لیٔے نوحہ کروں گا۔ وہ ویران ہو گئے ہیں اَور اَب کویٔی اُن میں سے ہوکر نہیں گزرتا، اَور اُن میں سے مویشیوں کی آواز تک نہیں آتی۔ ہَوا کے سَب پرندے تک بھاگ گیٔے اَور جانور بھی جا چُکے ہیں۔


وہ اَپنے سَروں پر خاک ڈالیں گے اَور رو رو کر ماتم کریں گے اَور چِلّا چِلّاکر کہیں گے، ” ’افسوس، افسوس، اَے عظیم شہر! جِس کی دولت سے تمام بحری جہازوں کے مالک، مالدار ہو گیٔے، گھڑی ہی بھر میں وہ شہر تباہ کر دیا گیا!‘


اَور اُس کے عذاب سے دہشت زدہ ہوکر دُور جا کھڑے ہوں گے اَور کہیں گے، ” ’افسوس، افسوس، اَے عظیم شہر، اَے بابیل، اَے شہر قُوّت! گھڑی بھر میں ہی تُجھے سزا مِل گئی!‘


اُس دِن لوگ تمہارا مذاق اُڑائیں گے؛ وہ اِس ماتم کے نغمہ سے تُم پر لَعن طَعن کریں گے: ’ہم بالکُل غارت ہو گئے؛ میرے لوگوں کی مِیراث تقسیم ہو گئی۔ اُس نے اُسے ہم سے جُدا کر دیا! وہ ہمارے کھیت باغیوں کو دیتاہے۔‘ “


اِس لیٔے مَیں نوحہ اَور ماتم کروں گا؛ مَیں ننگے پاؤں اَور ننگے بَدن پھروں گا۔ میں گیدڑ کی طرح چِلّاؤں گا اَور اُلّو کی مانند غم کروں گا۔


مَیں تمہاری عیدوں کو ماتم میں اَور تمہارے نغموں کو نوحے میں تبدیل کر دُوں گا۔ اَور تُم سَب کو ٹاٹ پہناؤں گا اَور تُم سَب کے سَر کو گنجا کر دُوں گا۔ اَور اَیسا ماتم برپا کروں گا جَیسے اِکلوتے بیٹے کی خاطِر ہوتاہے اَور اُس کا اَنجام روزِ تلخ جَیسا ہوگا۔“


لہٰذا مَیں تُمہیں دَمشق سے بھی آگے جَلاوطن کرکے بھیجوں گا،“ یَاہوِہ کا یہ فرمان ہے، جِن کا نام قادرمُطلق خُدا ہے۔


یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا فرماتے ہیں، سُنو اَور یعقوب کے گھرانے کے خِلاف گواہی دو۔


مُقدّس روزہ کا اعلان کرو؛ اَور مُقدّس اِجتماع طلب کرو۔ رہنماؤں کو اَور مُلک کے تمام باشِندوں کو یَاہوِہ اَپنے خُدا کے گھر میں آنے کا فرمان سُناؤ، اَور یَاہوِہ سے فریاد کرو۔


جِس طرح دُلہن اَپنے جَوان خَاوند کے لئے ٹاٹ پہن کر ماتم کرتی ہے ٹھیک اُسی طرح تُم بھی ماتم کرو۔


مُجھے ایک پہلوٹھا بچّہ پیدا کرنے والی، زچّہ کے چِلّانے کی آواز سُنائی دے رہی ہے، یہ صِیّونؔ کی بیٹی کی چِلّاہٹ ہے، جو سانس لینے کو ہانپ رہی ہے وہ اَپنے ہاتھ پھیلا کر لوگوں سے کہہ رہی ہے، ”افسوس! میں بے ہوش ہو رہی ہوں میری جان قاتلوں کے حوالے کر دی گئی ہے۔“


خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ نے اُس روز تُمہیں رونے اَور ماتم کرنے، اَپنے بال نوچنے اَور ٹاٹ پہننے کے لیٔے بُلایا۔


اُن کا شوروغل مُوآب کی سرحدوں تک گونجتا ہے؛ اَور اُن کی آہ و زاری عگلائمؔ تک، اَور اُن کی نوحہ خوانی بیرؔ ایلیمؔ تک پہُنچتی ہے۔


اَور یرمیاہؔ نبی نے یُوشیاہؔ پر نوحہ کیا اَور تمام مرثیہ گانے والے مَرد اَور عورتیں آج بھی اُس کی یاد میں نوحہ خوانی کرتی ہیں۔ اَیسی نوحہ خوانی بنی اِسرائیل میں ایک روایت بَن گئی ہے اَور اَیسے کیٔی نوحے، نوحوں کے مجموعوں میں شامل کئے گیٔے ہیں۔


”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ” ’بڑی خوفناک چیخیں سُنایٔی دے رہی ہیں، دہشت کی چیخیں، سلامتی کی نہیں۔


اِس لیٔے مُلک کی زمین سُوکھ جاتی ہے، اَور اُس کے باشِندے ناتواں ہو رہے ہیں؛ اَور زمین کے جانور اَور ہَوا کے پرندے اَور سمُندر کی مچھلیاں مَر رہی ہیں۔


اُس دِن پر افسوس! کیونکہ یَاہوِہ کا دِن نزدیک ہے، اَور وہ قادرمُطلق کی طرف سے تباہی کی مانند آئے گا۔


یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں، ”اُس دِن، بیت المُقدّس کے نغمے ماتم میں تبدیل ہو جایٔیں گے۔ ہر طرف بہت سِی لاشیں پڑی ہوں گی اَور خاموشی چھائی ہوگی!“


میں اُنہیں اَیسی قوموں کے درمیان مُنتشر کروں گا جنہیں نہ تو وہ اَور نہ اُن کے آباؤاَجداد جانتے تھے۔ اَور مَیں اُن کا تعاقب تلوار لے کر اُس وقت تک کرتا رہُوں گا جَب تک اُن سَب کو ہلاک نہ کر دُوں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات