Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 5:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اَیسے لوگ ہیں جو عدالت میں اِنصاف کو قائِم کرنے والوں سے عداوت رکھتے ہیں، اَورجو سچ کہتاہے اُسے حقیر سمجھتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 وہ پھاٹک میں ملامت کرنے والوں سے کِینہ رکھتے ہیں اور راست گو سے نفرت کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 तुम उससे नफ़रत करते हो जो अदालत में इनसाफ़ करे, तुम्हें उससे घिन आती है जो सच बोले।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 تم اُس سے نفرت کرتے ہو جو عدالت میں انصاف کرے، تمہیں اُس سے گھن آتی ہے جو سچ بولے۔

باب دیکھیں کاپی




عاموس 5:10
24 حوالہ جات  

جو آدمی کو اُس کے مُقدّمہ میں مُجرم ٹھہراتے ہیں، جو عدالت میں اَپنا دفاع کرنے والوں کے لیٔے پھندا لگاتے اَور جھُوٹی گواہی دے کر معصُوم کو اِنصاف سے محروم رکھتے ہیں، یہ سَب مِٹ جایٔیں گے۔


تَب شاہِ اِسرائیل نے یہوشافاطؔ کو جَواب دیا، ”ابھی ایک اَور آدمی ہے جِس کے ذریعہ ہم یَاہوِہ سے پُوچھ سکتے ہیں لیکن مُجھے اُس سے نفرت ہے کیونکہ وہ میرے متعلّق کبھی اَچھّی نبُوّت نہیں کرتا بَلکہ ہمیشہ بُری نبُوّت کرتا ہے، اُس کا نام میکایاہؔ بِن اِملہؔ ہے۔“ یہوشافاطؔ نے جَواب دیا، ”بادشاہ کو اَیسا نہیں بولنا چاہئے۔“ اِس پر یہوشافاطؔ نے جَواب دیا، ”بادشاہ کو اَیسا نہیں کہنا چاہئے۔“


اَور اہلِ زمین اُن کی موت پر خُوشی منائیں گے اَور شادمان ہوکر ایک دُوسرے کو تحفے بھیجیں گے کیونکہ اُن دونوں نبیوں نے اہلِ زمین کے باشِندوں کو ستایا تھا۔


اگر تُم دُنیا کے ہوتے، تُو یہ دُنیا تُمہیں اَپنوں کی طرح عزیز رکھتی۔ لیکن اَب تُم، دُنیا کے نہیں ہو کیونکہ مَیں نے تُمہیں چُن کر دُنیا سے علیحدہ کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دُنیا تُم سے دُشمنی رکھتی ہے۔


دُنیا تُم سے عداوت نہیں رکھ سکتی، لیکن مُجھ سے رکھتی ہے کیونکہ مَیں اُس کے بُرے کاموں کی وجہ سے اُس کے خِلاف گواہی دیتا ہُوں۔


جو کویٔی بُرے کام کرتا ہے وہ نُور سے نفرت کرتا ہے اَور نُور کے پاس نہیں آتا۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ اُس کے بُرے کام ظاہر ہو جایٔیں۔


لیکن اُنہُوں نے خُدا کے پیغمبروں کو ٹھٹھّوں میں اُڑایا، اُن کے کلام کی تحقیر کی اَور اُن کے پیغمبروں کی اَیسی ہنسی اُڑائی کہ یَاہوِہ کا قہر اَپنے لوگوں کے خِلاف اَیسا بھڑکا کہ حالات بے قابُو ہو گئے۔


ابھی وہ باتیں کر ہی رہاتھا کہ بادشاہ نے پُوچھا، ”تُمہیں کس نے بادشاہ کا شاہی مُشیر مُقرّر کیا ہے؟ اَپنا مُنہ بند رکھ! کیا مرنے کا اِرادہ ہے؟“ پس وہ نبی یہ کہہ کر چُپ ہو گیا، ”میں جانتا ہُوں کہ خُدا نے تُمہیں ہلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ تُونے اَیسا کیا ہے اَور میری نصیحت پر عَمل نہیں کیا ہے۔“


احابؔ نے ایلیّاہ سے کہا، ”اَے میرے دُشمن!“ ”آخِر تُم نے میری غلطی پکڑ ہی لی!“ ایلیّاہ نے جَواب دیا، ”مَیں نے تمہاری غلطی پکڑ ہی لی، کیونکہ تُم نے یَاہوِہ کی نظر میں خُود کو بدی کرنے کے لیٔے بیچ ڈالا ہے۔


اَور جَب احابؔ نے ایلیّاہ کو دیکھا تو اُن سے کہا، ”اَچھّا تُم ہی ہو بنی اِسرائیل کو ستانے والے؟“


کیا تُم سے حق بولنے کی وجہ سے میں تمہارا دُشمن ہو گیا؟


ٹھٹھّےباز کو تنبیہ کرنا نا پسند ہے؛ وہ دانشمندوں سے صلاح نہیں لیتا۔


سچّائی کہیں گُم ہو گئی، اَورجو کویٔی بدی سے دُور بھاگتا ہے وُہی شِکار ہو جاتا ہے۔ یَاہوِہ نے یہ دیکھا تو اُس کی نظر میں بُرا لگا کہ اِنصاف جاتا رہا۔


لیکن کُوشی عبیدؔ ملِکؔ نے جو شاہی محل میں حاکم مُقرّر تھا اُسے مَعلُوم ہُوا کہ اُنہُوں نے یرمیاہؔ کو تاریک حوض میں ڈال دیا ہے۔ اُس وقت بادشاہ بِنیامین کے پھاٹک پر بیٹھا ہُوا تھا۔


”لیکن کویٔی شخص اِلزام نہ لگائے، نہ کویٔی شخص دُوسرے پر تہمت لگائے، کیونکہ تمہارے لوگ اُن کی مانند ہیں جو کاہِنؔ کے خِلاف اِلزام لگاتے ہیں۔


بدی سے نفرت رکھو اَور نیکی سے مَحَبّت؛ عدالت میں اِنصاف قائِم کرو۔ شاید یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا بنی یُوسیفؔ کے بقیّہ پر رحم کرے۔


اَور کاہِنؔ اُس کا مُعائنہ کرے اَور اگر اُس کی جِلد میں سفید رنگ کی سُوجن ہو اَور اُس جگہ کے بال بھی سفید ہو گیٔے ہُوں اَور اُس سُوجن میں کھُلا زخم ہو،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات