Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 5:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے بنی اِسرائیل یہ کلام سُنو۔ مَیں یہ نوحہ تمہاری بابت کر رہا ہُوں،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اَے اِسرائیل کے خاندان اِس کلام کو جِس سے مَیں تُم پر نَوحہ کرتا ہُوں سُنو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 ऐ इसराईली क़ौम, मेरी बात सुनो, तुम्हारे बारे में मेरे नोहा पर ध्यान दो!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اے اسرائیلی قوم، میری بات سنو، تمہارے بارے میں میرے نوحہ پر دھیان دو!

باب دیکھیں کاپی




عاموس 5:1
19 حوالہ جات  

”اِسرائیل کے اُمرا پر نوحہ کر


قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”اَب غور کرو، اَور ماتم کرنے والی عورتوں کو بُلاؤ؛ بَلکہ جو ماتم کرنے میں زِیادہ مہارت رکھتی ہُوں اُنہیں بُلاؤ؛


میں پہاڑوں کے لیٔے روؤں گا اَور ماتم کروں گا، اَور بیابان کی چراگاہوں کے لیٔے نوحہ کروں گا۔ وہ ویران ہو گئے ہیں اَور اَب کویٔی اُن میں سے ہوکر نہیں گزرتا، اَور اُن میں سے مویشیوں کی آواز تک نہیں آتی۔ ہَوا کے سَب پرندے تک بھاگ گیٔے اَور جانور بھی جا چُکے ہیں۔


” ’اَپنے بال کاٹ کر پھینک دے اَور بنجر ٹیلوں پر جا کر نوحہ کر کیونکہ یَاہوِہ نے اِس قوم کو جِن پر اُس کا قہر ہے، خارج اَور ترک کر دیا ہے۔


اُس دِن لوگ تمہارا مذاق اُڑائیں گے؛ وہ اِس ماتم کے نغمہ سے تُم پر لَعن طَعن کریں گے: ’ہم بالکُل غارت ہو گئے؛ میرے لوگوں کی مِیراث تقسیم ہو گئی۔ اُس نے اُسے ہم سے جُدا کر دیا! وہ ہمارے کھیت باغیوں کو دیتاہے۔‘ “


اِس لیٔے خُداوؔند یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا فرماتے ہیں: سَب گلیوں میں نوحہ ہوگا اَور ہر چوراہے پر آہ و ماتم ہوگا۔ کِسانوں کو ماتم کرنے کے لیٔے اَور نوحہ گِر، نوحہ کرنے کے لیٔے بُلائے جایٔیں گے۔


اَے باشانؔ کی گایوں، ”تُم یہ کلام سُنو! تُم جو کوہِ سامریہؔ پر رہتی ہو، اَے عورتوں تُم جو غریبوں کو ستاتی ہو اَور ضروُرت مندوں کو کُچلتی ہو اَور اَپنے شوہروں سے کہتی ہو کہ ہماری مَے نوشی کے لیٔے کچھ لاؤ!“


اَے بنی اِسرائیل، یَاہوِہ کا یہ کلام سُنو اِس پُورے خاندان کے خِلاف جسے مَیں مِصر سے باہر نکال کر لایا:


”اَور وہ اُس پر یہ نوحہ گائیں گے۔ مُختلف قوموں کی بیٹیاں بھی یہ نوحہ گائیں گی اَور مِصر اَور اُس کے گِروہ کا ماتم کریں گی۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔“


”اَے آدمؔ زاد، شاہِ مِصر فَرعوہؔ کا نوحہ تیّار کر اَور اُس سے کہہ: ” ’تُو مُختلف قوموں کے درمیان شیرببر کی مانند گردانا جاتا ہے، لیکن تُو محض سمُندر میں کے گھڑیال کی مانند ہے، جو اَپنی دریاؤں میں غوطے مارتا ہے اَور اُن کے پانی کو پاؤں سے متحّرک کرکے اُن میں جھاگ پیدا کرتا ہے اَور اُن کی دریاؤں کو گدلا کر دیتاہے۔


”اَے آدمؔ زاد، صُورؔ کے بادشاہ کے متعلّق نوحہ تیّار کر اَور اُس سے کہہ: ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ” ’تُو اِنتہائی کمال کا نمونہ تھا، جو پُر اَز حِکمت سے مُکمّل اَور حُسن میں کامل تھا۔


”اَے آدَمزاد، صُورؔ کے متعلّق نوحہ تیّار کر۔


پھر وہ تیرے حق میں نوحہ کریں گے اَور تُجھ سے کہیں گے: ” ’اَے نامور شہر جو بحری قوموں سے آباد تھا، تُو کیسے برباد ہُوا! تُو اَور تیرے شہری، سمُندروں میں زورآور مانے جاتے تھے؛ اَور وہاں کے باشِندوں پر، اَپنا خوف جمائے ہویٔے تھے۔


اُس کی خاص شاخوں میں سے ایک شاخ سے آگ نکلی اَور اُس کے پھلوں کو جَلا دیا۔ اَب اُس میں ایک بھی مضبُوط شاخ باقی نہ رہی جِس سے حاکم کا عصا بنایا جا سکے۔‘ یہ نوحہ ہے اَور اِسے نوحہ کے طور پر اِستعمال کیا جائے۔“


اَب، اَے عورتوں! یَاہوِہ کا کلام سُنو؛ اُن کے مُنہ کے کلام کی طرف کان لگاؤ۔ اَپنی بیٹیوں کو ماتم کرنا؛ اَور اَپنے پڑوسنوں کو نوحہ گری سِکھاؤ۔


کیا مَیں اُنہیں اِن باتوں کے لیٔے سزا نہ دُوں؟“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”کیا مَیں اَیسی قوم سے اَپنا اِنتقام نہ لُوں؟“


چنانچہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دریافت کرو کہ مُختلف قوموں میں سے، کیا کسی نے کبھی اَیسی بات سُنی ہے؟ کنواری اِسرائیل نے نہایت ہی ہولناک کام کیا ہے۔


جو لوگ سامریہؔ کے خطا کی قَسم کھا کر کہتے ہیں، ’دانؔ کے معبُود کے حیات کی قَسم،‘ یا ’بیرشبعؔ کے معبُود کے حیات کی قَسم،‘ وہ اَیسے گریں گے گویا پھر کبھی نہ اُٹھیں گے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات