عاموس 4:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ11 مَیں نے تُم میں سے بعض کو سدُومؔ اَور عمورہؔ کی طرح نِیست و نابود کر دیا۔ تُم اُس جلتی ہُوئی لکڑی کی مانند تھے جو گویا آگ میں سے نکالی گئی ہو، تو بھی تُم میری طرف رُجُوع نہ ہُوئے، یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس11 مَیں نے تُم میں سے بعض کو اُلٹ دِیا جَیسے خُدا نے سدُوؔم اور عمُورؔہ کو اُلٹ دِیا تھا اور تُم اُس لُکٹی کی مانِند ہُوئے جو آگ سے نِکالی جائے تَو بھی تُم میری طرف رجُوع نہ لائے خُداوند فرماتا ہے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस11 रब फ़रमाता है, “मैंने तुम्हारे दरमियान ऐसी तबाही मचाई जैसी उस दिन हुई जब मैंने सदूम और अमूरा को तबाह किया। तुम्हारी हालत बिलकुल उस लकड़ी की मानिंद थी जो आग से निकालकर बचाई तो गई लेकिन फिर भी काफ़ी झुलस गई थी। तो भी तुम वापस न आए। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن11 رب فرماتا ہے، ”مَیں نے تمہارے درمیان ایسی تباہی مچائی جیسی اُس دن ہوئی جب مَیں نے سدوم اور عمورہ کو تباہ کیا۔ تمہاری حالت بالکل اُس لکڑی کی مانند تھی جو آگ سے نکال کر بچائی تو گئی لیکن پھر بھی کافی جُھلس گئی تھی۔ توبھی تم واپس نہ آئے۔ باب دیکھیں |
اَور یہ بھی دیکھیں گے کہ تمام مُلک نمک اَور گندھک بنا پڑا ہے اَور اَیسا جَل گیا ہے کہ نہ تو کچھ بویا جا سکتا ہے، نہ کُچھ اُگتا ہے اَور نہ کسی قِسم کی نباتات پیدا ہوتی ہے۔ اَور وہ ٹھیک سدُومؔ اَور عمورہؔ، اَدمہؔ اَور ضبوئیمؔ کی مانند تباہ ہو گیا ہے جنہیں یَاہوِہ نے اَپنے قہرِ شدید میں تباہ کر دیا تھا۔