Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 4:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے باشانؔ کی گایوں، ”تُم یہ کلام سُنو! تُم جو کوہِ سامریہؔ پر رہتی ہو، اَے عورتوں تُم جو غریبوں کو ستاتی ہو اَور ضروُرت مندوں کو کُچلتی ہو اَور اَپنے شوہروں سے کہتی ہو کہ ہماری مَے نوشی کے لیٔے کچھ لاؤ!“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اَے بسن کی گایو جو کوہِ سامرؔیہ پر رہتی ہو اور غرِیبوں کو ستاتی اور مِسکِینوں کو کُچلتی اور اپنے مالِکوں سے کہتی ہو لاؤ ہم پِئیں تُم یہ بات سُنو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 ऐ कोहे-सामरिया की मोटी-ताज़ी गायो, सुनो मेरी बात! तुम ग़रीबों पर ज़ुल्म करती और ज़रूरतमंदों को कुचल देती, तुम अपने शौहरों को कहती हो, “जाकर मै ले आओ, हम और पीना चाहती हैं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اے کوہِ سامریہ کی موٹی تازی گائیو، سنو میری بات! تم غریبوں پر ظلم کرتی اور ضرورت مندوں کو کچل دیتی، تم اپنے شوہروں کو کہتی ہو، ”جا کر مَے لے آؤ، ہم اَور پینا چاہتی ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




عاموس 4:1
49 حوالہ جات  

بہت سے سانڈوں نے مُجھے گھیرلیا ہے؛ باشانؔ کے علاقہ کے زورآور سانڈ مُجھے چاروں طرف سے گھیرے ہُوئے ہیں۔


افسوس تُم پر، جو صِیّونؔ میں عیش و آرام سے زندگی بسر کرتے ہو، اَور ہائے تُم پرجو کوہِ سامریہؔ پر محفوظ محسُوس کرتے ہو، اَور تُم سوچتے ہو کہ تُم اعلیٰ قوم کے مشہُور لوگ ہو، جِن کے پاس بنی اِسرائیل آتے ہیں!


تُم غریبوں کے بھُوسے پر بھی محصُول لیتے ہو، اَور اُن کے اناج پر بھی زبردستی محصُول لگاتے ہو۔ اِس لئے اگر تُم نے اَپنے لئے پتّھروں کے محلوں کو بھی تعمیر کیا ہو تو بھی، تُم اُس میں رہنے نہ پاؤگے؛ اگرچہ تُم نے نفیس تاکستان بھی لگائے ہوں تو بھی تُم اُن کی مَے نہ پی سکوگے۔


تُم طاقتور مَردوں کا گوشت کھاؤگے اَور زمین کے اُمرا کا خُون پیوگے گویا وہ سَب کے سَب باشانؔ کے فربہ جانور یعنی مینڈھے، برّے، بکرے اَور بَیل ہیں۔


پھر مَیں نے نظر دَوڑائی اَور اُس تمام ظُلم و سِتم کو دیکھا جو دُنیا میں ہو رہاتھا: مَیں نے مظلوموں کے آنسُو دیکھے، جنہیں تسلّی دینے والا کویٔی نہ تھا؛ اقتدار ظُلم و سِتم کرنے والوں کے ہاتھ میں ہے۔ اَور مظلوموں کو تسلّی دینے والا کویٔی نہیں ہے۔


تَب مَیں تمہاری عدالت کے لیٔے تمہارے نزدیک آؤں گا اَور اوجھاؤں، بدکاروں اَور جھُوٹی قَسم کھانے والوں کے خِلاف اَور اُن کے خِلاف بھی جو مزدُوروں کو اُن کی مزدُوری نہیں دیتے اَور بیواؤں اَور یتیموں پر ظُلم کرتے ہیں اَور پردیسیوں کو اِنصاف سے محروم رکھتے ہیں اَور مُجھ سے نہیں ڈرتے ہیں، مَیں اُن سَب کے خِلاف فوراً گواہی دُوں گا، یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


اُنہُوں نے میرے لوگوں کے لیٔے قُرعہ ڈالا اَور کسبیوں کے بدلے میں لڑکوں کا سَودا کیا؛ اَور لڑکیوں کو فروخت کیا، تاکہ وہ مَے نوشی کریں۔


مُلک کے لوگ ستمگری سے کام لیتے ہیں، لَوٹ مار کرتے ہیں، غریب اَور مُحتاج پر ظُلم ڈھاتے ہیں اَور پردیسیوں کے ساتھ بُرا سلُوک اَور نااِنصافی کرتے ہیں۔


اُس کے اُمرا اُن بھیڑیوں کی مانند ہیں جو اَپنے شِکار کو پھاڑتے ہیں۔ اَور خُون بہاتے ہیں اَور لوگوں کی جان لیتے ہیں تاکہ ناجائز منافع کمائیں۔


تُجھ میں لوگ خُون بہانے کے لیٔے رشوت لیتے ہیں۔ تُو سُود لیتا ہے اَور حَد سے زِیادہ سُود وصول کرتا ہے اَور اَپنے پڑوسیوں سے زیادتی کرکے ناجائز منافع کماتا ہے اَور تُونے مُجھے بھلا دیا ہے۔ یہ یَاہوِہ قادر نے فرمایاہے۔


تُجھ میں اُنہُوں نے ماں باپ کو حقیر جانا، تُجھ میں اُنہُوں نے پردیسیوں پر ظُلم کیا اَور یتیموں اَور بیواؤں کے ساتھ بُرا سلُوک کیا۔


”صِیّونؔ کے باشِندے کہیں گے، شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ نے ہمیں کھا لیا ہے، اُس نے ہمیں کُچل دیا ہے، اَور ہمیں خالی صُراحی کی مانند کر دیا۔ اَژدہا کی مانند اُس نے ہمیں نگل لیا ہماری لذیذ غِذا سے اَپنا پیٹ بھر لیا، اَور پھر ہمیں ہمارے مُلک سے بے دخل کر دیا۔


اُس کے تمام جَوان بَیلوں کو ذبح کر ڈالو؛ اُنہیں ذبح ہونے کے لیٔے نیچے لے جاؤ! اُن پر ہائے کیونکہ اُن کے سزا کا دِن آ پہُنچا ہے، اُن کو سزا دینے کا وقت آ گیا ہے۔


اَور اگر تُم پردیسی، یتیم اَور بِیوہ پر ظُلم نہ کرو اَور اِس جگہ بےگُناہ کا خُون نہ بہاؤ اَور اگر تُم غَیر معبُودوں کی پیروی نہ کرو جِس سے تمہارا نُقصان ہو،


کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”درخت کاٹ ڈالو، اَور یروشلیمؔ کے اطراف محاصرہ کرنے والے دمدمہ باندھو۔ یہ شہر سزا کا مُستحق ہے؛ کیونکہ اِس میں ظُلم ہی ظُلم بھرا ہُواہے۔


”روزہ جو میری پسند کا ہے، کیا وہ یہ نہیں: کہنا اِنصافی کی زنجیروں توڑی جایٔیں جُوئے کی رسّیاں کھول دی جایٔیں، مظلوموں کو آزاد کیا جائے اَور ہر جُوا توڑ دیا جائے؟


افسوس تُم پرجو گھر سے گھر جوڑتے ہو اَور کھیت سے کھیت مِلاتے ہو تاکہ جگہ تک باقی نہ بچے اَور تُم ہی مُلک میں اکیلے بسے رہو۔


اگر تُم اَپنے ضلع میں غریبوں پر ظُلم ہوتے اَور عدل و اِنصاف اَور اُنہیں اُن کے حُقُوق سے محروم ہوتے دیکھو تو اُس پر تعجُّب نہ کرنا کیونکہ ایک حاکم کی ایک حاکم نگہبانی کرتا اَور اُن دونوں کے اُوپر بھی اعلیٰ حاکم ہوتے ہیں۔


میں جانتا ہُوں کہ یَاہوِہ غریبوں کا اِنصاف کرتے ہیں اَور مُحتاجوں کی حمایت کرتے ہیں۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مظلوموں پر ظُلم ڈھانے کے سبب سے، اَور حاجتمندوں کے کراہنے کے باعث اَب مَیں اُٹھوں گا،“ اَور جِن پر وہ تہمت لگاتے ہیں، ”مَیں اُن کی حِفاظت کروں گا۔“


کیونکہ اُس نے غریبوں پر ظُلم ڈھائے اَور اُنہیں اَور بھی کنگال بنا دیا؛ اَور اُس نے اُن گھروں پر قبضہ جمالیا جنہیں اُس نے نہیں بنایا تھا۔


اُس نے شِمیرؔ نام کے شخص سے اڑسٹھ کِلو چاندی میں سامریہؔ کی پہاڑی خرید لی اَور اُس پہاڑی پر ایک شہر تعمیر کیا اَور اُس کا نام پہاڑی کے پہلے آقا شِمیرؔ کی نِسبت سے سامریہؔ رکھا۔


تمہاری زمین کی پیداوار اَور تمہاری محنت و مشقّت کی کمائی ایک اَیسی قوم کھائے گی جِس سے تُم واقف نہیں ہو اَور عمر بھر شدید ظُلم ہی تمہارے پَلّے پڑےگا۔


”اَے میری مِیراث کو لُوٹنے والوں، چونکہ تُم شادمان اَور خُوش ہو، اَور داونے والی بچھیا کی مانند کودتے پھاندتے، اَور ایک طاقتور گھوڑے کی مانند ہنہناتے ہو،


تُم مزدُور کی مفلسی اَور مُحتاجی کا ناجائز فائدہ نہ اُٹھانا خواہ وہ اِسرائیلی بھایٔی ہو یا کویٔی پردیسی ہو جو تمہارے کسی شہر میں رہتا ہو۔


وہ غریب اَور مُحتاج پر ظُلم ڈھاتا ہے، وہ ڈاکا ڈالتا ہے۔ اَور رہن رکھی ہُوئی چیز نہیں لَوٹاتا۔ وہ بُتوں کی طرف نظر اُٹھاتا ہے۔ اَور قابل نفرت کام کرتا ہے۔


تُم لبریز پیالوں سے مَے نوشی کرتے ہو اَور بہترین عطر اِستعمال کرتے ہو، لیکن تُم بنی یُوسیفؔ کی تباہی پر غم نہیں کرتے۔


پھر وہ باشانؔ کے راستہ سے آگے بڑھے اَور باشانؔ کا بادشاہ عوگؔ اَپنے سارے لشکر کے ساتھ نکل کر ادرعیؔ کے مقام پر اُن سے جنگ کرے۔


وہ مُحتاج کو راہ سے ہٹا دیتے ہیں اَور مُلک کے تمام غریب چھپتے پھرتے ہیں۔


اَمیر، غریب پر حُکومت کرتا ہے، اَور اُدھار لینے والا، اُدھار دینے والے کا خادِم بَن جاتا ہے۔


افسوس اُس تاج پر جِس پر اِفرائیمؔ کے متوالوں کو ناز ہے، افسوس اُس کے جلالی حُسن کے مُرجھائے ہُوئے پھُول پر، جو نہایت سرسبز و شاداب وادی کے سَر پر رکھا گیا ہے افسوس اُس شہر پر جِس پر مے کے متوالوں کو ناز ہے!


ہر ایک پُکارتا ہے: ”آؤ، میں مے لاتا ہُوں! ہم شراب پی کر مست ہو جایٔیں گے! اَور کل بھی آج ہی کی طرح ہوگا، بَلکہ اِس سے بھی بہت بہتر!“


میں کھویٔے ہوؤں کو تلاش کروں گا اَور بھٹکے ہوؤں کو واپس لاؤں گا۔ میں زخمیوں کی مرہم پٹّی کروں گا اَور کمزوروں کو تقویّت بخشوں گا لیکن موٹوں اَور طاقتوروں کو ختم کر دُوں گا۔ میں اِنصاف کے ساتھ گلّہ کی پاسبانی کروں گا،


اَے بنی اِسرائیل، یَاہوِہ کا یہ کلام سُنو اِس پُورے خاندان کے خِلاف جسے مَیں مِصر سے باہر نکال کر لایا:


کیا یہ ممکن ہے کہ بغیر آپسی رضامندی کے دو شخص ایک ساتھ چل سکتے ہیں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات