12 یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، جِس طرح سے چرواہا ٹانگوں کی دو ہڈّی یا کان کا ایک ٹکڑا ہی، شیر کے مُنہ سے چُھڑا پاتاہے، اُسی طرح بنی اِسرائیل بھی جو سامریہؔ میں سکونت کرتے ہیں، اَیسے بچائے جائیں گے جَیسے پلنگ کا گوشہ اَور پلنگ سے کپڑے کا ایک ٹکڑا۔
12 خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ جِس طرح سے چرواہا دو ٹانگیں یا کان کا ایک ٹُکڑا شیرِ بَبر کے مُنہ سے چُھڑا لیتا ہے اُسی طرح بنی اِسرائیل جو سامرؔیہ میں پلنگ کے گوشہ میں اور ریشمِین فرش پر بَیٹھے رہتے ہیں چُھڑا لِئے جائیں گے۔
12 रब फ़रमाता है, “अगर चरवाहा अपनी भेड़ को शेरबबर के मुँह से निकालने की कोशिश करे तो शायद दो पिंडलियाँ या कान का टुकड़ा बच जाए। सामरिया के इसराईली भी इसी तरह ही बच जाएंगे, ख़ाह वह इस वक़्त अपने शानदार सोफ़ों और ख़ूबसूरत गद्दियों पर आराम क्यों न करें।”
12 رب فرماتا ہے، ”اگر چرواہا اپنی بھیڑ کو شیرببر کے منہ سے نکالنے کی کوشش کرے تو شاید دو پنڈلیاں یا کان کا ٹکڑا بچ جائے۔ سامریہ کے اسرائیلی بھی اِسی طرح ہی بچ جائیں گے، خواہ وہ اِس وقت اپنے شاندار صوفوں اور خوب صورت گدیوں پر آرام کیوں نہ کریں۔“
پھر یَاہوِہ نے مُجھ سے یُوں فرمایا: ”جِس طرح شیرببر ہاں جَوان شیرببر اَپنے شِکار پر غرّاتے ہے اَور حالانکہ بہت سے چرواہے اُس کا مُقابلہ کرنے کے لیٔے اِکٹھّے کر لیٔے جایٔیں، تو بھی وہ اُن کی للکار سے نہ ڈرے گا نہ اُن کے شور و غُل سے پریشان ہوگا اِسی طرح قادرمُطلق یَاہوِہ کوہِ صِیّونؔ اَور اُس کی پہاڑیوں پر لڑنے کے لیٔے اُترے گا۔
اَور شاہِ اشُور نے آحازؔ کی بات مان کر دَمشق پر حملہ کرکے اُس پر قبضہ کر لیا اَور اُس کے باشِندوں کو قَید کرکے قیرؔ میں جَلاوطن کر دیا اَور وہیں اُس نے رِضینؔ کو قتل کر دیا۔
اَور بِن ہددؔ نے پیشکش کی، ”جِن شہروں کو میرے باپ نے تمہارے باپ سے لے لیا تھا، میں اُنہیں واپس لَوٹا دُوں گا۔ اَور تُم دَمشق میں خُود اَپنے تجارتی مراکز قائِم کر سکتے ہو، جَیسے میرے باپ نے سامریہؔ میں قائِم کئے تھے۔“ احابؔ نے کہا، ”اُس عہدنامہ کی شرائط کی بِنا پر مَیں تُمہیں چھوڑ دُوں گا۔ لہٰذا اُس نے اُس سے عہد باندھا اَور بِن ہددؔ کو رخصت کر دیا۔“
اَورجو باقی بچے تھے وہ افیقؔ شہر کے اَندر بھاگ گیٔے، اُن میں سے باقی ستّائیس ہزار کی موت اُن پر فصیل گرنے سے ہو گئی۔ بِن ہددؔ بھی بھاگ کر شہر کے اَندر وہاں ایک اَندرونی کوٹھری میں چھُپ گیا۔
باغ میں سفید اَور نیلے رنگ کے کتان کے پردے لٹکے ہُوئے تھے، جو سفید کتان کی ڈوریوں اَور اَرغوانی رنگ کے مواد سے جڑے ہُوئے تھے جو کہ سنگ مرمر کے سُتونوں پر چاندی کے کڑے تھے۔ آتِش فشانی چٹّان، سنگ مرمر، بیش قیمتی موتی اَور دیگر قیمتی رنگ برنگے پتّھروں کے فرش پر سونے اَور چاندی کے تخت تھے۔
جَب بادشاہ محل کے باغ سے ضیافت کے کمرہ میں واپس آیا تو اُس نے دیکھا کہ ہامانؔ اُسی دیوان پر جھُکا ہُواہے جِس پر ملِکہ ایسترؔ تشریف فرما تھی۔ بادشاہ نے کہا، ”یہ میرے گھر میں میرے ہی سامنے ملِکہ کی عزّت پر ہاتھ ڈالنے پر آمادہ ہے؟“ جَیسے ہی یہ الفاظ بادشاہ کی زبان سے نکلے خدمت گاروں نے ہامانؔ کے مُنہ پر کپڑا ڈال دیا۔
یقیناً یَاہوِہ قادر کی آنکھیں اُن گُنہگار مُلکوں پر لگی ہُوئیں ہیں۔ یَاہوِہ فرماتے ہیں، مَیں اُنہیں رُوئے زمین سے نِیست و نابود کر دُوں گا۔ مگر بنی یعقوب کو پُوری طرح نِیست و نابود نہیں کروں گا۔