Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 2:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 یَاہوِہ فرماتے ہیں، مَیں اُس کے حُکمران کو اُس کے حاکموں کے ساتھ غارت کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور مَیں قاضی کو اُس کے درمِیان سے کاٹ ڈالُوں گا اور اُس کے تمام اُمرا کو اُس کے ساتھ قتل کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 मैं उसके हुक्मरान को उसके तमाम अफ़सरों समेत हलाक कर दूँगा।” यह रब का फ़रमान है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 مَیں اُس کے حکمران کو اُس کے تمام افسروں سمیت ہلاک کر دوں گا۔“ یہ رب کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی




عاموس 2:3
10 حوالہ جات  

چونکہ تُم اَپنے اعمال اَور اَپنی دولت پر توکّل رکھتے ہو، اِس لیٔے تُم بھی اسیر ہو جاؤگے۔ اَور کموشؔ معبُود بھی، اَپنے کاہِنوں اَور حاکموں کے ساتھ جَلاوطن ہوگا۔


”میں اُسے دیکھوں گا، پر ابھی نہیں؛ وہ مُجھے نظر بھی آئے گا، پر نزدیک سے نہیں۔ یعقوب سے ایک ستارہ نکلے گا؛ اَور اِسرائیل میں سے ایک عصائے شاہی بُلند ہوگا۔ وہ مُوآب کی پیشانیوں کو اَور شیتؔ کے سَب بیٹوں کی کھوپڑیوں کو کُچل دے گا۔


یَاہوِہ کا فرمان ہے، مُوآب کا سینگ کاٹا جا چُکاہے؛ اَور اُس کا بازو توڑا گیا ہے،“


وہ شہزادوں کو ہیچ کر دیتاہے اَور اِس دُنیا کے حاکموں کو ناچیز بنا دیتاہے۔


اِس لیٔے اَب اَے بادشاہو، دانشمند بنو؛ اَور اَے زمین کے حُکمرانو، خبردار ہو جاؤ۔


وہ اُمرا پر ذِلّت برساتے ہیں اَور زور آوروں کو خالی ہاتھ کر دیتے ہیں۔


اُن دُشمنوں کے حُکمراں چٹّانوں کے کناروں پر سے گرا دئیے جائیں گے، اَور بدکار لوگ جان لیں گے کہ میرے مُنہ سے اَچھّی باتیں نکلی تھیں۔


اَیسے لوگ ہیں جو اِنصاف کو تلخی میں بدل دیتے ہیں، اَور راستبازی کو خاک میں مِلانے والوں،


کیونکہ مَیں تمہاری بے شُمار خطاؤں اَور گُناہِ عظیم سے واقف ہُوں۔ تُم نیکوکار کو ستاتے ہو اَور رشوت لیتے ہو اَور اَپنی عدالت میں غریبوں کو اِنصاف سے محروم رکھتے ہو۔


کیا چٹّانوں پر گھوڑے دَوڑتے ہیں؟ کیا وہاں بَیلوں سے ہل چلایا جاتا ہے؟ لیکن تُم نے اِنصاف کو زہر میں اَور صداقت کو تلخی میں بدل دیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات