Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 2:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اِس لئے مَیں مُوآب پر بڑی آگ نازل کروں گا جو قِریوتؔ کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔ مُوآب جنگ کی للکار اَور نرسنگوں کی آواز کے شور و غُل کے درمیان مَرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 پس مَیں مُوآؔب پر آگ بھیجُوں گا اور وہ قریوت کے قصروں کو کھا جائے گی اور مُوآؔب للکار اور نرسِنگے کی آواز اور شور و غَوغا کے درمِیان مَرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 चुनाँचे मैं मुल्के-मोआब पर आग नाज़िल करूँगा, और क़रियोत के महल नज़रे-आतिश हो जाएंगे। जंग का शोर-शराबा मचेगा, फ़ौजियों के नारे बुलंद हो जाएंगे, नरसिंगा फूँका जाएगा। तब मोआब हलाक हो जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 چنانچہ مَیں ملکِ موآب پر آگ نازل کروں گا، اور قریوت کے محل نذرِ آتش ہو جائیں گے۔ جنگ کا شور شرابہ مچے گا، فوجیوں کے نعرے بلند ہو جائیں گے، نرسنگا پھونکا جائے گا۔ تب موآب ہلاک ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




عاموس 2:2
8 حوالہ جات  

قِریوتؔ شہر تسخیر کئے جایٔیں گے اَور قلعوں پر دُشمن کا قابض ہو جائے گا۔ اُس دِن مُوآب کے جنگجو فَوجیوں کے دِل زچّہ عورت کے دِل کی مانند ہوں گے۔


قِریوتؔ اَور بُضراؔہ۔ الغرض مُوآب کے میدانی علاقہ کے دُور اَور نزدیک کے تمام شہروں پر عذاب نازل ہُواہے


جَب جنگ کے وقت شوروغل ہو رہے ہوں گے، جَب زبردست طُوفان اَور قتل عام ہو رہے ہوں گے اُس وقت، مَیں ربّہؔ کی شہرپناہ پر آگ نازل کروں گا جو اُس کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔


”حِشبونؔ کی چِلّاہٹ سُن کر لوگ الیعالہؔ اَور یاہضؔ تک، اَور ضُعَرؔ سے حُورونایمؔ اَور عگلت شیلشیاہؔ تک بھی، اُن کے روتے ہُوئے بھاگنے کی صدائیں سُنائی دے رہی ہیں کیونکہ نِمریمؔ کے چشمے تک خشک ہو گئے ہیں۔


ہر جنگجو سپاہی کا جُوتا جو لڑائی میں اِستعمال کیا گیا اَور ہر وہ لباس جو خُون آلُودہ ہے جَلایا جائے گا، اَور آگ کا ایندھن بَن جائے گا۔


حِشبونؔ کے سایہ میں، پناہ گیر بے تاب کھڑے ہیں، کیونکہ حِشبونؔ میں سے آگ، اَور سیحونؔ کے درمیان سے ایک شُعلہ نِکلا ہے؛ جو مُوآبیوں کی پیشانیوں کو، اَور فسادیوں کی کھوپڑیوں کو جَلا ڈالے گا۔


”یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ’چونکہ مُوآب اَور سِعِیؔر نے کہا، ”دیکھو بنی یہُوداہؔ بھی دُوسری تمام قوموں کی طرح ہو گئے ہیں،“


میں حزائیلؔ کے گھرانے پر آگ نازل کروں گا جو بِن ہددؔ کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات