Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 2:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، مُوآب کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث مَیں اُسے بے سزا نہیں چھوڑوں گا۔ کیونکہ اُس نے اِدُوم کے بادشاہ کی ہڈّیوں کو جَلا کر راکھ کر دیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مُوآؔب کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ اُس نے شاہِ ادُوؔم کی ہڈِّیوں کو جلا کر چُونا بنا دِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 रब फ़रमाता है, “मोआब के बाशिंदों ने बार बार गुनाह किया है, इसलिए मैं उन्हें सज़ा दिए बग़ैर नहीं छोड़ूँगा। क्योंकि उन्होंने अदोम के बादशाह की हड्डियों को जलाकर राख कर दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 رب فرماتا ہے، ”موآب کے باشندوں نے بار بار گناہ کیا ہے، اِس لئے مَیں اُنہیں سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑوں گا۔ کیونکہ اُنہوں نے ادوم کے بادشاہ کی ہڈیوں کو جلا کر راکھ کر دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




عاموس 2:1
22 حوالہ جات  

یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، مَیں بنی یہُوداہؔ کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔ کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے آئین کو ترک کر دیا اَور اُن کے قوانین پر عَمل نہیں کیا، اُن کے جھُوٹے معبُودوں نے ہی اُنہیں جِن کی اُن کے آباؤاَجداد پیروی کرتے تھے گُمراہ کیا۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، دَمشق شہر کے تین نہیں بَلکہ چار گُناہوں کے باعث، مَیں اُسے بے سزا نہیں چھوڑوں گا۔ کیونکہ اُس نے گِلعادؔ کو لوہے کے دھاردار آہنی اوزار سے روند ڈالا۔


کیونکہ اِس پہاڑ پر یَاہوِہ کا ہاتھ ہمیشہ قائِم رہے گا؛ اَور مُوآب اُس کے پاؤں تلے اَیسا کُچلا جائے گا جَیسے بھُوسا کھاد میں کُچلا جاتا ہے۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، بنی اِسرائیل کے تین بَلکہ چار گُناہوں کی باعث مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔ وہ چاندی کے لیٔے راستباز کو، اَور ایک جوڑی جُوتی کی خاطِر حاجت مند کو بیچ دیتے ہیں۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، عمُّون کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔ کیونکہ اُس نے اَپنی سرحدوں کو بڑھانے کے لیٔے گِلعادؔ کی حاملہ عورتوں کے پیٹ چاک کئے،


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، اِدُوم کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث، مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔ کیونکہ اُس نے بےرحم ہوکر، اَپنے بھائیوں کو تلوار لے کر رگیدا، اَور مُلک کی عورتوں کا قتل عام کیا اَور اُس کا قہر ہمیشہ بھڑکتا رہا، اَور اُس کا غضب کبھی ختم نہ ہُوا۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، مَیں صُورؔ کے تین بَلکہ اُس کے چار گُناہوں کے باعث، مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔ کیونکہ اُس نے سَب کو اسیر کرکے اُنہیں اِدُوم کو بیچ دیا، اَور برادرانہ عہد کا لحاظ نہ کیا،


یَاہوِہ کی آنکھیں ہر جگہ لگی رہتی ہیں، وہ نیک اَور بد دونوں کو دیکھتی ہیں۔


میرے لوگو، یاد کرو، کہ شاہِ مُوآب بلقؔ نے تُمہیں کیا مشورہ دیا، اَور بِلعاؔم بِن بعورؔ کے بیٹے بِلعاؔم نے اُسے کیا جَواب دیا۔ شِطِّیمؔ سے گِلگالؔ تک کے اَپنے سفر کو یاد کرو، تاکہ یَاہوِہ کے راستبازی کے کاموں کو جان لو۔“


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، غزّہؔ کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث، مَیں اُسے سزا دینے سے باز نہیں آؤں گا۔ کیونکہ اُس نے پُوری قوم کو اسیر کر لیا اَور اُنہیں اِدُوم کے ہاتھ بیچ دیا۔


اَور وہ مغرب کی جانِب فلسطینیوں کے نشیبی کے علاقوں پر جھپٹ پڑیں گے؛ اَور باہم مِل کر مشرق کے لوگوں کو لُوٹ لیں گے۔ وہ اِدُوم اَور مُوآب پر ہاتھ ڈالیں گے، اَور بنی عمُّون اُن کی اِطاعت کریں گے۔


لہٰذا شاہِ اِسرائیل کے ساتھ شاہِ یہُودیؔہ اَور شاہِ اِدُوم بھی شامل ہو گیٔے۔ اَور وہ سات دِن تک چکّر پر چکّر کاٹتے رہے لیکن ریگستان میں نہ تو لشکر کے لیٔے اَور نہ ہی جانوروں کے لیٔے پانی مَوجُود تھا۔


ہم مُوآب کے غُرور کے بارے میں سُن چُکے ہیں۔ اُس کی خُود پسندی، خُود بینی، تکبُّر اَور گستاخی کے بارے میں بھی۔ لیکن اُس کی شیخیاں ہیچ ہیں۔


بنی اِدُوم، بنی مُوآب اَور بنی عمُّون؛


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات