Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 1:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 میں حزائیلؔ کے گھرانے پر آگ نازل کروں گا جو بِن ہددؔ کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اور مَیں حزائیل کے گھرانے میں آگ بھیجُوں گا جو بِن ہدد کے قصروں کو کھا جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 चुनाँचे मैं हज़ाएल के घराने पर आग नाज़िल करूँगा, और बिन-हदद के महल नज़रे-आतिश हो जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 چنانچہ مَیں حزائیل کے گھرانے پر آگ نازل کروں گا، اور بن ہدد کے محل نذرِ آتش ہو جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




عاموس 1:4
20 حوالہ جات  

”میں دَمشق کی دیواروں کو آگ لگا دُوں گا؛ جو بِن ہددؔ کے شاہی محلوں کو بھسم کر دے گی۔“


لیکن اگر تُم نے میرا حُکم نہ مانا اَور سَبت کے دِن کو مُقدّس نہ جانا اَور اُس دِن یروشلیمؔ کے پھاٹکوں سے داخل ہوتے وقت کویٔی بوجھ اُٹھاکر لایٔے تو میں یروشلیمؔ کے پھاٹکوں میں اَیسی آگ لگا دُوں گا جو کبھی نہ بُجھےگی اَور وہ شہر کے تمام محلوں کو بھسم کر دے گی۔‘ “


اِس وقت یہُوآشؔ بِن یہُوآحازؔ نے حزائیلؔ کے بیٹے بِن ہددؔ سے وہ سَب شہر چھین لیٔے جو اُس کے باپ یہُوآحازؔ سے جنگ میں چھین لیٔے گیٔے تھے۔ یہُوآشؔ نے تین بار بِن ہددؔ کو شِکست دی تھی اَور اِس طرح اُس نے بنی اِسرائیل کے شہر واپس لے لئے۔


لہٰذا یَاہوِہ کا غضب بنی اِسرائیل پر بھڑکا اَور اُنہُوں نے طویل عرصہ تک اِسرائیل کو شاہِ ارام حزائیلؔ اَور اُس کے بیٹے بِن ہددؔ کے تابع میں رکھا۔


کچھ عرصہ بعد بِن ہددؔ شاہِ ارام نے اَپنی تمام فَوج جمع کرکے سامریہؔ پر حملہ کر دیا اَور شہر کا محاصرہ کر لیا۔


مَیں یہُوداہؔ پر آگ نازل کروں گا جو یروشلیمؔ کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔


اِس لئے مَیں مُوآب پر بڑی آگ نازل کروں گا جو قِریوتؔ کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔ مُوآب جنگ کی للکار اَور نرسنگوں کی آواز کے شور و غُل کے درمیان مَرے گا۔


جَب جنگ کے وقت شوروغل ہو رہے ہوں گے، جَب زبردست طُوفان اَور قتل عام ہو رہے ہوں گے اُس وقت، مَیں ربّہؔ کی شہرپناہ پر آگ نازل کروں گا جو اُس کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔


مَیں تیمانؔ پر آگ نازل کروں گا، جو بُضراؔہ کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔


اِس لیٔے مَیں صُورؔ کی شہرپناہ پر آگ نازل کروں گا جو اُس کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔


اِس لئے مَیں غزّہؔ کے شہرپناہ پر آگ بھیجوں گا جو اُس کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔


اِسرائیل اَپنے خالق کو فراموش کر چُکاہے اَور اُس نے محل تعمیر کئے؛ بنی یہُوداہؔ نے کیٔی شہروں کو مُستحکم کر لیا۔ لیکن مَیں اُن کے شہروں پر آگ نازل کروں گا جو اُن کے قلعوں کو بھسم کر دے گی۔


مَیں ماگوگؔ پر اَور ساحِلی ممالک میں سلامتی سے رہنے والے لوگوں پر آگ نازل کروں گا اَور وہ جان لیں گے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


جَب مَیں مِصر میں آگ لگا دُوں گا اَور اُس کے سَب مددگار ہلاک کئے جایٔیں گے، تَب وہ جان لیں گے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


تَب آساؔ نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے خزانوں سے اَور اَپنے شاہی محل سے چاندی اَور سونا نکال کر دَمشق میں ارام کے بادشاہ بِن ہددؔ کے پاس اِس پیغام کے ساتھ بھیجا۔


یَاہوِہ نے ایلیّاہ سے فرمایا، ”جِس راستے سے تُم آئے ہو اُسی راستے سے واپس لَوٹ جاؤ اَور دَمشق کے بیابان کو چلے جاؤ۔ جَب تُم وہاں پہُنچ جاؤ تو، حزائیلؔ کو ارام کا بادشاہ ہونے کے لیٔے مَسح کرنا۔


خُدا نے شِکیمؔ کے لوگوں کو بھی اُن کی شرارت کی سزا دی اَور یرُبّعلؔ کے بیٹے یُوتامؔ کی لعنت اُن پر آ پڑی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات