Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عاموس 1:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 مَیں تیمانؔ پر آگ نازل کروں گا، جو بُضراؔہ کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 پس مَیں تیمان پر آگ بھیجُوں گا اور وہ بُصراؔہ کے قصروں کو کھا جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 चुनाँचे मैं तेमान पर आग नाज़िल करूँगा, और बुसरा के महल नज़रे-आतिश हो जाएंगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 چنانچہ مَیں تیمان پر آگ نازل کروں گا، اور بُصرہ کے محل نذرِ آتش ہو جائیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




عاموس 1:12
14 حوالہ جات  

چنانچہ سُنو کہ یَاہوِہ نے اِدُوم کے خِلاف کیا منصُوبہ بنایا ہے، اَور تیمانؔ کے باشِندوں کے خِلاف اُس کا اِرادہ کیا ہے؟ گلّے کے بچّے گھسیٹے جایٔیں گے؛ اَور وہ اُن کی چراگاہ کو خُود اُن کی اَپنی وجہ سے بالکُل تباہ کر دے گا۔


اِدُوم کے متعلّق نبُوّت: قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”کیا تیمانؔ میں دانشمندی نہ رہی؟ کیا عالِموں کی مصلحت جاتی رہی؟ کیا اُن کی حِکمت نابود ہو گئی ہے؟


دیکھو، وہ ایک عُقاب کی طرح پرواز کرےگا اَور نیچے تیزی سے جھپٹّا مارے گا، اَور اَپنے پر بُضراؔہ کے خِلاف پھیلائے گا۔ اُس دِن اِدُوم کے جنگجو فَوجیوں کے دِل، ایک زچّہ عورت کے دِل کی مانند ہوں گے۔


کیونکہ مَیں نے اَپنی ذات کی قَسم کھائی ہے،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”بُضراؔہ اَیسا تباہ ہو جائے گا کہ لوگ اُس پر حیرت، ملامت اَور لعنت کریں گے اَور اُس کے تمام شہر ہمیشہ کے لیٔے ویران ہو جایٔیں گے۔“


یَاہوِہ کی تلوار خُون میں نہا چُکی ہے، اَور اُس پر چربی کی تہہ جم گئی ہے وہ برّوں اَور بکروں کے خُون سے، اَور مینڈھوں کے گُردوں کی چربی سے آلُودہ ہے۔ کیونکہ یَاہوِہ نے بُضراؔہ شہر میں ایک قُربانی اَور اِدُوم کے مُلک میں بڑی خُونریزی کی ہے۔


بَیلعؔ کی وفات کے بعد اُس کی جگہ پر زیراحؔ بِن یُوبابؔ بادشاہ بنا۔ وہ بُضراؔہ کا باشِندہ تھا۔


اِلیفزؔ کے بیٹے یہ ہیں: تیمانؔ، اومرؔ، ضیفوؔ، گعتامؔ اَور قِنٰز۔


میری تلوار آسمانوں میں پی پی کر مست ہو چُکی ہے؛ دیکھو وہ اِدُوم پر، جِس قوم کو مَیں نے مُکمّل طور پر برباد کر دیا ہے، اُس کی عدالت کے لیٔے اُتر رہی ہے۔


یہ کون ہے جو اِدُوم اَور بُضراؔہ سے آ رہاہے، جِس نے قِرمزی چوغہ پہن رکھتا ہے؟ یہ کون ہے جِس کی پوشاک درخشاں ہے، اَور قُوّت و عظمت کے ساتھ بڑھتا چلا آ رہاہے؟ ”یہ میں ہی ہُوں، صادق القول، اَور نَجات دینے پر قادر ہُوں۔“


چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: میں اِدُوم کے خِلاف اَپنا ہاتھ بڑھاؤں گا اَور اُس کے لوگوں اَور اُن کے حَیوانوں کو مار ڈالوں گا۔ میں اُسے ویران کر دُوں گا اَور تیمانؔ سے لے کر دِدانؔ تک وہ تلوار سے مارے جایٔیں گے۔


عبدیاہؔ نبی کی رُویا۔ یَاہوِہ قادر اِدُوم کی بابت یُوں فرماتے ہیں، ہم نے یَاہوِہ کی جانِب سے ایک پیغام سُنا ہے، اَور اُن قوموں کے درمیان پیغام سُنانے کو ایک قاصِد روانہ کیا گیا ہے، اُٹھو، آؤ ہم اِدُوم کے خِلاف جنگ کرنے کو چلیں۔


خُدا تیمانؔ سے آیا، قُدُّوس پارانؔ پہاڑ سے۔ اُن کے جلال نے آسمان کو ڈھانپ لیا اَور زمین اُن کی تعریف سے معموُر ہو گئی۔


بَیلعؔ کی وفات کے بعد، اُس کی جگہ پر زیراحؔ بِن یُوبابؔ بادشاہ بنا۔ وہ بُضراؔہ کا باشِندہ تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات