Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 9:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 ساؤلؔ نے پُوچھا، ”اَے آقا، آپ کون ہیں؟“ یِسوعؔ نے جَواب دیا، ”میں یِسوعؔ ہُوں جسے تُو ستاتا ہے،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اُس نے پُوچھا اَے خُداوند! تُو کَون ہے؟ اُس نے کہا مَیں یِسُوعؔ ہُوں جِسے تُو ستاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 उसने पूछा, “ख़ुदावंद, आप कौन हैं?” आवाज़ ने जवाब दिया, “मैं ईसा हूँ जिसे तू सताता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اُس نے پوچھا، ”خداوند، آپ کون ہیں؟“ آواز نے جواب دیا، ”مَیں عیسیٰ ہوں جسے تُو ستاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 9:5
15 حوالہ جات  

حالانکہ میں پہلے کُفر بکنے والا، لوگوں کو اِیذا دینے والا اَور ایک ظالِم آدمی تھا، لیکن مُجھ پر رحم ہُوا کیونکہ مَیں نے نادانی اَور بےاِعتقادی کی حالت میں یہ سَب کچھ کیا تھا۔


اُن کی حِکمت لا محدُود اَور طاقت بے اَندازہ ہے۔ کون اُن کے مُقابلہ میں کھڑا ہُوا اَور صحیح و سالِم بچ نِکلا؟


”کبھی میں بھی سمجھتا تھا کہ یِسوعؔ المسیح ناصری کے نام کی ہر طور سے مُخالفت کرنا مُجھ پر فرض ہے۔


”افسوس اُس پرجو اَپنے خالق سے جھگڑتا ہے، اَورجو زمین کے ٹھیکروں میں سے محض ایک ٹھیکرا ہے۔ کیا مٹّی کُمہار سے کہتی ہے، ’تُو کیا بنا رہاہے؟‘ کیا تیری دستکاری کہتی ہے، ’اُس کے ہاتھ نہیں ہیں؟‘


کیا ہم اَیسا کرنے سے خُداوؔند کے غضب کو نہیں بھڑکاتے؟ کیا ہم اُس سے زِیادہ زورآور ہیں؟


لیکن اگر یہ خُدا کی طرف سے ہے، تو تُم اِن آدمیوں کا کُچھ بھی نہ بِگاڑ سکوگے؛ بَلکہ خُدا کے خِلاف لڑنے والے ٹھہروگے۔“


اُن کے بیٹے کو چُومو۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ خفا ہو جایئں اَور تُم اَپنی راہ ہی میں فنا ہو جاؤ، کیونکہ خُدا کا غضب پل بھر میں بھڑک سَکتا ہے۔ مُبارک ہیں وہ سَب جو اُن میں پناہ لیتے ہیں۔


یسُورُونؔ موٹا ہوکر لات مارنے لگا؛ کھا پی کر وہ بھاری اَور چکنا ہو گیا۔ اَور اُس خُدا کو ترک کیا جِس نے اُسے بنایا اَور اَپنے مُنجّی چٹّان کو خارج کیا۔


وہ زمین پر گِر پڑا اَور اُس نے ایک آواز سُنی، ”اَے ساؤلؔ، اَے ساؤلؔ، تُو مُجھے کیوں ستاتا ہے؟“


اَب اُٹھ اَور شہر کو جا، اَور تُجھے بتا دیا جائے گا کہ تُجھے کیا کرناہے۔“


”ہرگز نہیں، اَے خُداوؔند!“ پطرس نے جَواب دیا۔ ”مَیں نے کبھی کویٔی ناپاک اَور حرام شَے نہیں کھائی۔“


ہم سَب زمین پر گِر پڑے، اَور مَیں نے ایک آواز سُنی جو مُجھ سے ارامی زبان میں یہ کہہ رہی تھی، ’اَے ساؤلؔ، اَے ساؤلؔ، تُو مُجھے کیوں ستاتا ہے؟ بیل ہانکنے کی چھڑی پر لات مارنا تیرے لیٔے مُشکل ہے۔‘


اِس کا مطلب یہ نہیں کہ میں اُس مقصد کو پاچُکا ہُوں یا کامِل ہو چُکا ہُوں، بَلکہ میں اُس مقصد کو پانے کے لیٔے دَوڑا چلا جا رہا ہُوں جِس کے لیٔے المسیح یِسوعؔ نے مُجھے پکڑا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات