Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 9:35 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

35 تَب لُدّہؔ اَور شارونؔ کے سارے باشِندے اَینیاسؔ کو دیکھ کر خُداوؔند پر ایمان لایٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

35 تب لُدّہ اور شارُون کے سب رہنے والے اُسے دیکھ کر خُداوند کی طرف رجُوع لائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

35 जब लुद्दा और मैदानी इलाक़े शारून के तमाम रहनेवालों ने उसे देखा तो उन्होंने ख़ुदावंद की तरफ़ रुजू किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

35 جب لُدہ اور میدانی علاقے شارون کے تمام رہنے والوں نے اُسے دیکھا تو اُنہوں نے خداوند کی طرف رجوع کیا۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 9:35
32 حوالہ جات  

خُداوؔند کا ہاتھ اُن پر تھا، اَور لوگ بڑی تعداد میں ایمان لایٔے اَور خُداوؔند کی طرف رُجُوع کیا۔


اِس واقعہ کی خبر سارے یافؔا میں پھیل گئی اَور بہت سے لوگ خُداوؔند پر ایمان لایٔے۔


بنی گادؔ باشانؔ کے شہروں میں، گِلعادؔ میں، اَور اُس کے دُور بیرونی شہروں میں اَور شارونؔ کی ساری چراگاہوں کے آخِری کناروں تک بسے ہُوئے تھے۔


زعفران کی مانند کھِل اُٹھیں گے۔ وہ نہایت شادمان ہوگا اَور خُوشی سے چِلّا اُٹھے گا۔ لبانونؔ کی شوکت، اَور کرمِلؔ اَور شارونؔ کی زینت اُسے بخشی جائے گی؛ اَور وہ یَاہوِہ کا جلال اَور ہمارے خُدا کی حشمت دیکھیں گے۔


لیکن جَب کبھی کسی کا دِل خُداوؔند کی طرف رُجُوع ہوتاہے، تو وہ پردہ ہٹا دیا جاتا ہے۔


زمین کی اِنتہا تک سَب اِنسان یَاہوِہ کو یاد کریں گے اَور اُن کی طرف رُجُوع لائیں گے، دُنیا کی قوموں کے سَب خاندان اُن کے آگے سَجدہ کریں گے،


اَور شارونی شطرائی شارونؔ علاقے کے گائے بَیلوں کے گلّوں پر مُقرّر تھا۔ اَور شافاطؔ بِن عدلائی وادیوں کے گلّوں پر مُقرّر تھا۔


اِس طرح خُداوؔند کا کلام بڑی مضبُوطی کے ساتھ جڑ پکڑتا اَور پھیلتاگیا۔


یہ سلسلہ دو بَرس تک چلتا رہا، یہاں تک کہ آسیہؔ کے صُوبہ میں رہنے والے تمام یہُودیوں اَور غَیریہُودیوں کو خُداوؔند کا کلام سُننے کا موقع مِلا۔


”اِس لیٔے میری رائے یہ ہے کہ ہم اُن غَیریہُودیوں کو تکلیف میں نہ ڈالیں جو خُدا کی طرف رُجُوع ہو رہے ہیں۔


اِس طرح خُدا کا کلام تیزی سے پھیلتا چلا گیا۔ یروشلیمؔ میں شاگردوں کی تعداد بہت ہی بڑھ گئی، اَور بہت سے کاہِنؔ بھی ایمان لایٔے اَور مسیحی ہو گئے۔


پھر بھی کیٔی لوگ اُن کا پیغام سُن کر ایمان لایٔے؛ اَور اُن کی تعداد بڑھتے بڑھتے پانچ ہزار کے قریب جا پہُنچی۔


کلام اَپنے ساتھ لے کر یَاہوِہ کی طرف لَوٹ آ۔ اُن سے کہہ: ”ہمارے تمام گُناہ بخش دیں اَور فضل سے ہمیں قبُول فرمائیں، تاکہ ہم اَپنے لبوں سے شُکر گزاری کی قُربانی اَدا کریں۔


لیکن تُو اَپنے خُدا کی طرف لَوٹ جا؛ مَحَبّت اَور اِنصاف کو قائِم رکھ، اَور ہمیشہ اَپنے خُدا کا منتظر رہ۔


آؤ ہم اَپنی روِشوں کو جانچیں، اُنہیں آزمائیں اَور یَاہوِہ کی طرف لَوٹیں۔


کیا کسی نے اَیسی بات کبھی سُنی ہے؟ کیا کسی نے کبھی اَیسی چیزیں دیکھی ہیں؟ کیا کویٔی مُلک ایک ہی دِن میں پیدا ہو سَکتا ہے یا کویٔی قوم پل بھر میں وُجُود میں آسکتی ہے؟ لیکن جوں ہی صِیّونؔ کو دردِزہ شروع ہُوا اُس کی اَولاد پیدا ہو گئی۔


میرے طلب گار لوگوں کے لیٔے شارونؔ کا میدان گلّوں کی چراگاہ ہوگا، اَور وادیِ عکورؔ مویشیوں کی آرامگاہ بنے گی۔


زمین خشک ہوکر مُرجھائی جاتی ہے، لبانونؔ شرمندہ اَور کمہلا گیا ہے؛ شارونؔ عراباہؔ یعنی بیابان کی طرح ہے، اَور باشانؔ اَور کرمِلؔ کے پتّے جھڑ رہیں ہیں۔


اَے بنی اِسرائیل تُم اُسی کی طرف لَوٹ آؤ جِس کے خِلاف تُم نے سخت بغاوت کی ہے۔


آپ کی لشکر کشی کے دِن آپ کے لوگ اَپنی مرضی سے خدمات پیش کریں گے، مُقدّس شوکت سے آراستہ ہوکر اَور صُبح صادق کے بطن سے پیدا ہونے والی جَوانی کی شبنم کی مانند۔


جَب تُم مُصیبت میں مُبتلا ہو جاؤگے اَور یہ سَب باتیں تُمہیں پیش آئیں گی تَب بعد کے دِنوں میں تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی طرف لَوٹ آؤگے اَور اُن کی اِطاعت کروگے۔


اَپنے کپڑوں کو نہیں بَلکہ اَپنے دِل کو چاک کرو۔ یَاہوِہ اَپنے خُدا کی طرف لَوٹو، کیونکہ وہ نہایت کریم اَور رحیم ہے، قہر کرنے میں دھیما اَور شفقت میں غنی ہے، اَور وہ عذاب نازل کرنے سے باز رہتاہے۔


اَور بنی ایلپعلؔ: عِبرؔ، مِشعامؔ اَور شیمیدؔ (اُسی نے اُونوؔ اَور لُودؔ شہروں کو بنوایا اَور اُس کے گِردونواح کے دیہات آباد کئے)۔


لُودؔ، حادِیدؔ اَور اُونوؔ کی اَولاد کے سات سَو پچیس لوگ تھے۔


لُودؔ، حادِیدؔ اَور اُونوؔ کی اَولاد کے سات سَو اکّیس لوگ تھے؛


اَور لُودؔ، اُونوؔ اَور کاریگروں کی وادی گے ہراشیمؔ میں رہتے تھے۔


وہ خُدا کی تمجید کرتے تھے اَور سَب لوگوں کی نظر میں مقبُول تھے۔ اَور خُداوؔند نَجات پانے والوں کی تعداد میں روز بروز اِضافہ کرتے رہتے تھے۔


پطرس نے اُس سے کہا، ”اَے اَینیاسؔ، یِسوعؔ المسیح تُجھے شفا بخشتے ہیں۔ اُٹھ اَور اَپنا بِستر سمیٹ۔“ وہ اُسی دَم اُٹھ کھڑا ہُوا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات